بہادری والے اشعار

جاسمن

لائبریرین
وہ دن گئے جب کہ ہر ستم کو ادائے محبوب کہہ کے چپ تھے
اٹھی جو اب ہم پہ اینٹ کوئی، تو اس کا پتھر جواب ہو گا
مرتضیٰ برلاس
 

جاسمن

لائبریرین
دستِ مزدور جھٹکنے سے نہیں جھک سکتا
اجر مانگا ہے ، کوئی ہاتھ نہیں جوڑے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
ہم اس فضا میں چپ نہ رہے جس میں دم بخود
سب سوچتے تھے اور کوئی ابتداء کرے!!!!
اعتبار ساجد
 
Top