ذیشان حیدر
محفلین
بھوک سب کا گلا گھونٹدیتی ہے
فن کا منبع فن کی روح ہے جب روٹی اور فن مل جاتے ہیںتو انسان تاج محل تعمیر کرتا ہے اہرام مصر بناتا ہے الحمرإ کے طلسماتی محلات کی بنیاد ڈالتا ہے کالی داس شکنتلا، ملٹن گمشدہ جنت، اور اقبال جاوید نامہ لکھتا ہے۔ لیکن جب فن سے روٹی بچھڑ جاتی ہے تو شکنتلا مر جاتی ہے، جاوید نامہ ردی میں بکنے لگتا ہے پھر حسن مر جاتا ہے مذہب مر جاتا، بھوک سب کا گلہ گھونٹ دیتی ہے۔