بچوں کے لئے تربیتی پراجیکٹ کا آغاز

حاتم راجپوت

لائبریرین
معروف صحافی،شاعرہ اور ماہرِ تعلیم عنبر شاہد نے ایک سال کی شبانہ روز محنت کے بعد www.kidsgrooming.org کے نام سے شاندار تعلیمی پراجیکٹ بنایا ہے جس کا مقصد سکول جانے سے قبل بچوں کی تعلیمی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔ اس ویب سائٹ میں نہ صرف پری سکول بچوں کے والدین کے لیے رہنمائی کا ایک مکمل خاکہ ہے بلکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری کے لیے بھی خاطر خواہ مواد مہیا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے پوری دنیا کے والدین با آسانی اپنے بچوں کو گھر بیٹھے پری سکول نصاب پڑھا سکتے ہیں اس میں چھوٹے بچوں کے لیے بھی بہت سی سرگرمیاں موجود ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ تعلیمی حلقوں اور والدین نے بھی اسے بچوں کی بہتر تربیت کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ قرار دیا ہے۔عنبر شاہد کے اس مثبت اور شاندار پراجیکٹ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

خبر کا ربط ۔
 
Top