بچوں کی باتیں۔۔۔اُن ہی سے

جاسمن نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 18, 2014

  1. لئیق احمد

    لئیق احمد محفلین

    مراسلے:
    9,370
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہمارے پڑوسیوں کی بچی اپنے گھر سے کچھ لے کر آئی ۔ فورا جانے لگی تو ہم نے کہا تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ وہ بیٹھنے ہی لگی تھی کہ میری چھوٹی فاطمہ دروازہ کھول کر کہنے لگی "اللہ حافظ"۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  2. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    4,903
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایمی شاید چار سال کی اور محمد چھ سال کا تھا کہ اماں اپنے ادارے میں ہونے والی سالانہ تقریب پہ بچوں کو لے گئیں۔بچوں کو اپنی ساتھیوں کے بچوں کے ساتھ بٹھا کے اپنے فرائض کی تکمیل میں کہیں چلی گئیں۔اماں کے ذہن میں بالکل نہیں آیا کہ آج کل اداروں کی تقریبات میں رقص عام سی بات ہے۔ایک بار اماں کا چکر لگا تو دیکھا کہ بچے منہ اور آنکھیں پوری کھولے ایک رقص دیکھ رہے ہیں۔
    بچے گھر آئے تو ایک دوسرے سے کہنے لگے۔
    "آجاو ڈاس کریں ڈاس۔"
    "جی کردا بئی جی کردا۔"بچوں کو صرف یہی فقرہ یاد تھا۔اس پہ وہ بس بازو اوپر کر کے لہرا رہے تھے۔اور یہی ان کا ڈاس تھا۔
    ان کے رشتے کے بہن بھائی آئے تو انہیں بھی کہنے لگے کہ آجاو ڈاس کریں ڈاس۔
    اماں بابا نے کوئی اہمیت نہ دی۔کرنے دیا۔چند دن بعد خود ہی بھول بھال گئے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    25,895
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Drunk
    ؟؟
     
  4. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    4,903
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کزن
     
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی محفلین

    مراسلے:
    8,999
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    [​IMG]

    بھانجے اور بھتیجوں کی فخریہ پیشکش.
    ٹوٹی ہوئی گاڑیوں کو کار آمد بنائیں.
    والدین کا پیسہ بچائیں.
    #پیدائشی_انجینئرز
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  6. arifkarim

    arifkarim محفلین

    مراسلے:
    29,626
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    لگتا ہے انکی آپس میں نہیں بنتی :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد محفلین

    مراسلے:
    9,370
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایسی بات نہیں، ان کی بہت پکی دوستی مگر اس وقت بہت چھوٹی تھی اور فاطمہ نے اپنی طرف سے اپنا اخلاقی فرض پورا کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر