بچوں کی باتیں

ہمارے پڑوسیوں کی بچی اپنے گھر سے کچھ لے کر آئی ۔ فورا جانے لگی تو ہم نے کہا تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ وہ بیٹھنے ہی لگی تھی کہ میری چھوٹی فاطمہ دروازہ کھول کر کہنے لگی "اللہ حافظ"۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایمی شاید چار سال کی اور محمد چھ سال کا تھا کہ اماں اپنے ادارے میں ہونے والی سالانہ تقریب پہ بچوں کو لے گئیں۔بچوں کو اپنی ساتھیوں کے بچوں کے ساتھ بٹھا کے اپنے فرائض کی تکمیل میں کہیں چلی گئیں۔اماں کے ذہن میں بالکل نہیں آیا کہ آج کل اداروں کی تقریبات میں رقص عام سی بات ہے۔ایک بار اماں کا چکر لگا تو دیکھا کہ بچے منہ اور آنکھیں پوری کھولے ایک رقص دیکھ رہے ہیں۔
بچے گھر آئے تو ایک دوسرے سے کہنے لگے۔
"آجاو ڈاس کریں ڈاس۔"
"جی کردا بئی جی کردا۔"بچوں کو صرف یہی فقرہ یاد تھا۔اس پہ وہ بس بازو اوپر کر کے لہرا رہے تھے۔اور یہی ان کا ڈاس تھا۔
ان کے رشتے کے بہن بھائی آئے تو انہیں بھی کہنے لگے کہ آجاو ڈاس کریں ڈاس۔
اماں بابا نے کوئی اہمیت نہ دی۔کرنے دیا۔چند دن بعد خود ہی بھول بھال گئے۔
 
20170425_082753_HDR.jpg


بھانجے اور بھتیجوں کی فخریہ پیشکش.
ٹوٹی ہوئی گاڑیوں کو کار آمد بنائیں.
والدین کا پیسہ بچائیں.
#پیدائشی_انجینئرز
 

لاریب مرزا

محفلین
بھتیجی: پھوپھو!! میرے دادا ابو آپ کے بابا ہوتے ہیں؟
ہم: جی بیٹا، آپ کے دادا ابو ہمارے بابا ہیں۔ :)
بھتیجی: پھوپھو!! میری دادو آپ کی ماما ہوتی ہیں؟
ہم: جی زینب، آپ کی دادو ہماری ماما ہیں۔ :)
بھتیجی: پھوپھو!! دادا ابو دادو کے کیا ہوتے ہیں؟
ہم: :straightface: :thinking: :thinking: اووووو!! چلیں، ہم دادو سے پوچھ لیتے ہیں۔ :smug: :devil:
امی جان: (قریب سے ہی) بڑے میاں سبحان اللہ!!!!!!!!!
:p
 

زیک

مسافر
بیٹی: کیا میری دوست ہمارے ساتھ ڈنر پر جا سکتی ہے؟
میں: ہاں اگر اس کے والدین اجازت دیں
بیٹی: اس کی امی سے پوچھیں
میں: میں نے ٹیکسٹ کیا ہے اس کی امی نے اجازت نہیں دی
بیٹی: آپ کے پاس اس کے ابو کا نمبر ہے؟
 
گزشتہ اتوار کو منجھلی بیٹی کو بازار میں سفید چڑیوں (جاوا برڈز) کو ایک جوڑا پسند آ گیا اور اس نے دو دن پہلےنکلی اپنی کمیٹی کا کچھ حصہ ان پر صرف کر دیا۔ میں نے کہا بیٹا آپ نے ان پر بہت پیسے لگا دیے ہیں، بہتر تھا کچھ اور لے لیتیں۔۔جواباً بولی۔۔۔ 'گھر جا کر میں سب سے دو دو سو روپیہ لوں گی اور یہ خرچہ پورا کر لوں گی'۔
میں نے کہا، دو دو سو کیوں لیں گی بھئی؟
بولی۔۔ ' پاپا جی۔۔۔۔ خریدی میں نے ہیں لیکن دیکھیں گے تو وہ بھی نا'۔
 

لاریب مرزا

محفلین
طالبہ: میم! دیکھیں میں نے اپنی ماما کے لیے کارڈ بنایا ہے۔
ہم: زبردست!! بہت پیارا ہے۔ لیکن آپ نے کچھ لکھا کیوں نہیں اس پہ؟؟
طالبہ: میں نارویجن میں لکھوں گی۔ کسی کو سمجھ نہیں آئے گی کہ میں نے ماما کو کیا لکھا۔
ہم: ہاہاہا، اچھا بھئی، جیسے آپ کی مرضی :)
طالبہ: لیکن ایک مسئلہ ہے۔ نارویجن میں شعر و شاعری نہیں ہوتی۔ سب بچے شعر لکھ رہے ہیں۔ میں کیسے لکھوں؟؟
ہم: یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔


ہے نا arifkarim بھائی!! :devil:
 

جاسمن

لائبریرین
محمد:"آج ہماری جاعت کے سب سیکشنز نے دھرنا دیا۔ البتہ ہم کچھ لڑکے نہیں گئے۔"
اماں:" ہیں!!!اب یہ نوبت آگئی؟ کِس بات پہ تھا یہ دھرنا؟"
محمد:"جینا ہوگا ،مرنا ہوگا۔چھٹیاں نہیں ہوں گی تو دھرنا ہوگا۔"
محمد:"میں نے کہا بھی کہ یہ کام صرف کاغذی کاروائی سے ہوسکتا ہے۔ دھرنے سے نہیں ہوگا۔ اور اماں! دو چار کو مار پڑی تو سب بھاگے کمرۂ جماعت کی طرف۔میں نے اور کئی لڑکوں نے درخواستیں لکھ لکھ کے شکایت کے بکسے میں ڈالی ہیں ۔ اب اور کچھ خطوط کے پرنٹ نکال کے لے جاؤں گا۔"
(محمد کے سکول میں چھٹیاں رمضان میں کچھ روزے گذرنے کے بعد ہوں گی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں جلدی جلدی یہ پوسٹ کرنے آئی ہوں مبادا بھول نہ جاوں۔
آج ایک سکول میں ایک پریڈ کی کاروائی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ غالبا تیسری جماعت تھی۔ کمرے میں داخل ہوتے ہوئے بچوں کے سامنے والی دیوار پر محترمہ فاطمہ جناح کی ایک بڑی سی تصویر آویزاں دیکھی۔
میں: یہ کس کی تصویر ہے؟
ایک بچی: یہ فاطمہ جناح ہیں۔
میں: وہ کون تھیں؟
ایک بچہ: قائداعظم کی بہن تھیں۔
میں: قائد اعظم کون تھے؟
ایک اور بچہ: قائد اعظم فاطمہ جناح کے بھائی تھے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بھتیجا صاحب ٹیسٹ کی تیاری کرتے ہوئے اپنی دادی جان سے۔ 'امی جی ذرا مجھ سے یہ سوال سن لیں۔' اور جواب سناتے ہوئے کچھ کچھ بھول جاتے ہیں۔
دادا جان بھی پاس ہی ہیں۔
دادا جان: آپ نے جواب سمجھ کر نہیں یاد کیا۔
بھتیجا: آپ مجھے کتنے نمبر دیں گے؟
دادا جان: صفر کیونکہ جب بچے رٹا لگاتے ہیں تو انہیں سمجھ نہیں آتی۔
بھتیجا: امی جی آپ نے کتنے نمبر دیے؟
دادی جان: ایک
بھتیجا صاحب: امی جی نے ایک دیا, ابو جی نے زیرو۔ ایک اور زیرو یعنی میرے 10 نمبر
 
شمشاد بھائی! آپ نے بالکل درست کہا۔ :)ہم بہن بھائیوں میں بھی ایسا ہی ہے۔ حساب کتاب بھی ہوتا ہے اور کتنا کچھ کسی بھی حساب میں نہیں آتا حالانکہ ہر فریق کو پتہ ہوتا ہے۔واقعی اگر پائی پائی کا حساب مُک جائے تو "مُک ای جانی اے"خدانخواستہ:)[/QUOTE
شمشاد بھائی! آپ نے بالکل درست کہا۔ :)ہم بہن بھائیوں میں بھی ایسا ہی ہے۔ حساب کتاب بھی ہوتا ہے اور کتنا کچھ کسی بھی حساب میں نہیں آتا حالانکہ ہر فریق کو پتہ ہوتا ہے۔واقعی اگر پائی پائی کا حساب مُک جائے تو "مُک ای جانی اے"خدانخواستہ:)
معززاورلائقِ صد احترام بہن جاسمن ، بھائی بہنوں کی ان پیاربھری نوک جونک کی روئیدادِ دلپذیرنے مابدولت کے قلبِ مغموم اور ذہنِ پریشاں میں ماضیُ قریب و بعید کی کئی خوشگواریادِ رفتہ کوازسرِ نوتازہ کردیا ہے۔ اب یہ یادیں مابدولت کا بے بہا اثاثہ ہیں کہ تعلق ان کا مابدولت کے عزیز مرحوم بھائی سے ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
معززاورلائقِ صد احترام بہن جاسمن ، بھائی بہنوں کی ان پیاربھری نوک جونک کی روئیدادِ دلپذیرنے مابدولت کے قلبِ مغموم اور ذہنِ پریشاں میں ماضیُ قریب و بعید کی کئی خوشگواریادِ رفتہ کوازسرِ نوتازہ کردیا ہے۔ اب یہ یادیں مابدولت کا بے بہا اثاثہ ہیں کہ تعلق ان کا مابدولت کے عزیز مرحوم بھائی سے ہے۔
اللہ آپ کے بھائی کو معاف فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔ اُس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے ۔ آپ سب کو صبرِ عظیم عطا فرمائے اور مرحوم کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
اللہ آپ کے بھائی کو معاف فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔ اُس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے ۔ آپ سب کو صبرِ عظیم عطا فرمائے اور مرحوم کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
آمین ثم آمین ۔
 
Top