بِل بچانے کے لئے کھمبے پہ کنڈا ڈال کر

بِل بچانے کے لئے کھمبے پہ کنڈا ڈال کر
اس طرح تو قوم کی عزت کو نہ پامال کر
گفٹ کے چکر میں ملنے روز آجاتی ہے وہ
میں بھی آ جاتا ہوں واپس، روز اس کو ٹال کر
خط بہا کر سب گٹر میں، اک حسینہ نے کہا
"کب تک آخر میں رکھوں، کس کس کے خط سنبھال کر
باپ نہ مانے گا تیرا، "جاب لیس" ہوں میں ابھی
نوکری مل جائے مجھ کو یہ دعا فی الحال کر
آج پھر کالج سے ٹھُلا مار کر آیا تھا میں
اور وہ ظالم پھر نہ آئی، کل پہ وعدہ ٹال کر
روز بیلنس لوڈ کرواتی ہے وہ مجھ سے مگر
پھر بھی میسج کر کے کہتی ہے "ذرا اک کال کر"
ہیں نشانی پیار کی، سو گفٹ سارے رکھ لئے
خط تمہارے دے رہا ہوں شاپروں میں ڈال کر
"پارلر" کا خرچ، اوپر سے "سلمنگ سینٹر"
اس طرح بیگم خدارا، نہ مجھے کنگال کر
اپنی ماں کو چھوڑ دوں یا چھوڑ دوں بچوں کی ماں
کیا ملا بیگم! مجھے اس امتحاں میں ڈال کر
شوق سے پڑھتی ہے "اردو ویب" پر غزلیں مری
گود میں اپنے میاں کی سارے بچے ڈال کر
مفلسی میں شاعری بیگم مری کرنے نہ دے
یا مرے مالک مجھے تُو خوب مالا مال کر
(باقی اشعار پر تو خاموشی رہی لیکن یہ واحد شعر ہے جس پر بیگم نے مسکرا کر تین بار آمین کہا :) )
الشفاء
الف عین
الف نظامی
امجد میانداد
امر شہزاد
باباجی
ذوالقرنین
سید اِجلاؔل حسین
سید زبیر
شمشاد
شہزاد احمد
عمراعظم
عینی شاہ
محسن وقار علی
محمد بلال اعظم
محمد حفیظ الرحمٰن
محمد وارث
محمد یعقوب آسی
محمداحمد
مقدس
مہ جبین
نیرنگ خیال
نیلم
یوسف-2
 
امجد علی راجا صاحب ! بہت خوب
قابل رشک شاعری ہے
شوق سے پڑھتی ہے "اردو ویب" پر غزلیں مری
گود میں اپنے میاں کی سارے بچے ڈال کر
واہ
شکریہ زبیر بھیا! بس کوشش کرتا رہتا ہوں کہ میری مشق بھی ہوتی رہے اور آپ بھائیوں اور بہنوں کے کی تفریح کے لئے کچھ سامان بھی مہیا ہو جائے۔
 
شیزان

لائبریرین
نظم تو اچھی ہے راجا جی، مگر بے ٹیگ ہم
کیا ملا ہے آپکو ، یوں ہم کونکڑے ڈال کر
ہم سے کوئی ہے گلہ تو بےتکّلف کیجئے
یوں نظر انداز نہ کر بھائی !کچھ خیال کر:(
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اپنی ماں کو چھوڑ دوں یا چھوڑ دوں بچوں کی ماں​
کیا ملا بیگم! مجھے اس امتحاں میں ڈال کر​
لگتا ہے کہ شاعر نے مزاح کے پردے میں دراصل جلے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں۔ غزل خوب ہوئی! واقعی، سچ میں بڑی تاثیر ہوتی ہے۔;)

یہ تو راجا سوچنا تھا بیاہ سے پہلے تمہیں​
اب غزل کہتے رہو، سر پر انگوچھا ڈال کر​
 
شیزان

لائبریرین
بیگم کا ڈسا تو کبھی پانی بھی نہ مانگے
کیسے ہو میاں زورِ قلم اور زیادہ؟؟
پٹتے ہوئے یاروں کے لبوں پہ یہی پایا
اللہ نہ کرئے زورِ بلم اور زیادہ:D
 
شوکت پرویز

محفلین
گفٹ کے چکر میں ملنے روز آجاتی ہے وہ
میں بھی آ جاتا ہوں واپس، روز اس کو ٹال کر
آج پھر کالج سے ٹھُلا مار کر آیا تھا میں
اور وہ ظالم پھر نہ آئی، کل پہ وعدہ ٹال کر
روز بیلنس لوڈ کرواتی ہے وہ مجھ سے مگر
پھر بھی میسج کر کے کہتی ہے "ذرا اک کال کر"
اپنی ماں کو چھوڑ دوں یا چھوڑ دوں بچوں کی ماں
کیا ملا بیگم! مجھے اس امتحاں میں ڈال کر
شوق سے پڑھتی ہے "اردو ویب" پر غزلیں مری
گود میں اپنے میاں کی سارے بچے ڈال کر
مفلسی میں شاعری بیگم مری کرنے نہ دے
یا مرے مالک مجھے تُو خوب مالا مال کر
(باقی اشعار پر تو خاموشی رہی لیکن یہ واحد شعر ہے جس پر بیگم نے مسکرا کر تین بار آمین کہا :) )
جناب کیا غزل کہی ہے، ایک کثیر تعداد آپ سے متفق ہوگی۔ بصد داد قبول کیجئے۔

ٌلیکن آپ نے ہمیں ٹیگ کیوں نہیں کیا؟؟ 2 دن پہلے ہمیں دوست کہا اور آج بھول گئے۔

آکے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
:cry:
 
نظم تو اچھی ہے راجا جی، مگر بے ٹیگ ہم
کیا ملا ہے آپکو ، یوں ہم کونکڑے ڈال کر
ہم سے کوئی ہے گلہ تو بےتکّلف کیجئے
یوں نظر انداز نہ کر بھائی !کچھ خیال کر:(
آپ سے تو بات کرنے کا مزہ کچھ اور ہے
لطف سارا ختم ہوگا تم کو نکڑے ڈال کر
آج میں مصروف ہوں، تکرار پھر ہوگی کبھی
آج اپنے شعر سارے رکھیئے سنبھال کر
 
جناب کیا غزل کہی ہے، ایک کثیر تعداد آپ سے متفق ہوگی۔ بصد داد قبول کیجئے۔

ٌلیکن آپ نے ہمیں ٹیگ کیوں نہیں کیا؟؟ 2 دن پہلے ہمیں دوست کہا اور آج بھول گئے۔

آکے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
:cry:

شوکت بھیا، معذرت قبول کریں، آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ جن دوستوں کو ٹیگ کیا اس میں بھی مسئلہ آ رہا تھا @ کا سمبل کام نہیں کر رہا شاید۔ بہرحال مجھے خوشی ہے کہ آپ تشریف لائے اور میری کاوش کو پسند فرمایا۔ شکریہ قبول کریں۔
آپ کی طرف سے شعر پورا کیئے دیتا ہوں

ہم رقیبوں میں پٹے، اور اچھالے بھی گئے
آکے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے ۔ آداب
 
شیزان

لائبریرین
آپ سے تو بات کرنے کا مزہ کچھ اور ہے
لطف سارا ختم ہوگا تم کو نکڑے ڈال کر
آج میں مصروف ہوں، تکرار پھر ہوگی کبھی
آج اپنے شعر سارے رکھیئے سنبھال کر

آپ ہیں مصروف تو "ویلے" ادھر ہم بھی نہیں
یہ تو بس شکوہ تھا تم سے، رکھتے کیونکر پال کر
اب اجازت دیجئے !ہم نے کہیں جانا بھی ہے
باقی باتیں کل پہ رکھتے ہیں ذرا سنبھال کر
 
اپنی ماں کو چھوڑ دوں یا چھوڑ دوں بچوں کی ماں​
کیا ملا بیگم! مجھے اس امتحاں میں ڈال کر​
لگتا ہے کہ شاعر نے مزاح کے پردے میں دراصل جلے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں۔ غزل خوب ہوئی! واقعی، سچ میں بڑی تاثیر ہوتی ہے۔;)

یہ تو راجا سوچنا تھا بیاہ سے پہلے تمہیں​
اب غزل کہتے رہو، سر پر انگوچھا ڈال کر​
غمزدہ ہی جان پائے غمزدہ کے درد کو
شکر ہے کہ غم مرا سمجھا یہاں کوئی تو ہے
امتحاں میں، میں اکیلا ہی نہیں الجھا ہوا
مجھ سے بڑھ کر اور بھی الجھا یہاں کوئی تو ہے
:LOL:
 
اپنی ماں کو چھوڑ دوں یا چھوڑ دوں بچوں کی ماں​
کیا ملا بیگم! مجھے اس امتحاں میں ڈال کر​
لگتا ہے کہ شاعر نے مزاح کے پردے میں دراصل جلے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں۔ غزل خوب ہوئی! واقعی، سچ میں بڑی تاثیر ہوتی ہے۔;)

یہ تو راجا سوچنا تھا بیاہ سے پہلے تمہیں​
اب غزل کہتے رہو، سر پر انگوچھا ڈال کر​

آپ کا تو تجربہ کافی ہوا شادی کے بعد
کیوں رکھا تھا مشورہ یہ آپ نے سنبھال کر
مشورہ تو آپ کو بھی مل گیا تھا وقت سے
آپ نے بھی رد کیا، کانوں میں انگلی ڈال کر
 
Top