بول کہ لب آزاد ہیں تیرے - (ٹینا ثانی)

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=RGjwYZfmNpU[/ame]

بو ل کہ لب آزاد ہیں تیرے
بول زباں اب تک تیری ہے
بول کہ ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں اب تک تیری ہے
دیکھ کہ آہنگر کی دکاں میں
تند ہیں شعلے، سرخ ہے آہن
کھلنے لگے قفلوں کے دہانے
پھیلا ہر اک زنجیر کا دامن
بول یہ تھوڑا وقت بہت ہے
جسم و زباں کی موت سے پہلے
بول کہ سچ زندہ ہے اب تک
بول جو کچھ کہنا ہے کہہ لے
 

تیشہ

محفلین
بولوں کہ لب آزاد ہیں میرے بھی ۔۔ ۔۔
sssss.gif




نائس ، ۔۔ ۔ ۔
 
Top