بلوچستان لبریشن آرمی نے قائداعظم ریزیڈنسی پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی!

نایاب

لائبریرین
عجب قوم پرست بلوچ محسوس ہوئے ۔ جو کہ انگلش زبان میں " قائد اعظم ریزیڈینسی گون " کا نعرہ لگاتے خوشی مناتے مشن کی تکمیل کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔۔۔
ویڈیو نمبر ٹو ۔14 منٹ 19 سیکنڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
عجب قوم پرست بلوچ محسوس ہوئے ۔ جو کہ انگلش زبان میں " قائد اعظم ریزیڈینسی گون " کا نعرہ لگاتے خوشی مناتے مشن کی تکمیل کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔
ویڈیو نمبر ٹو ۔14 منٹ 19 سیکنڈ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بھارت سے تعلیم یافتہ ہونے کا اثبوت! وہاں تمام تعلیم میں انگریزی شامل ہوتی ہے۔
 
کاشفی

محفلین
بلوچ لبریشن آرمی والے ناراض بلوچوں میں شامل ہیں ۔ لہذا بقول وزیرِ اعظم پاکستان ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔۔کیونکہ یہ غدار نہیں بلکہ محب وطن لوگوں کے ناراض بھائی ہیں ۔ محب وطن بھائی ، ناراض بھائیوں کی قائدِ اعظم ریزیڈنسی پر حملے کو بھول جائیں گے۔۔اور انہیں ایک پیار کی جھپی بھی دیں گے۔۔
 
صحیح کہا آپ نے
 
ملائکہ

محفلین
میں ایسے بلوچوں سے خود مل چکی ہوں بےشک وہ ناراض ہیں ۔۔۔ لیکن اب وہ غدار بن چکے ہیں اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جو یہاں لکھ بھی نہیں سکتی۔۔۔
 
ذوالقرنین بھائی اور زین
ذرا یہاں سنیں، ان کا بروہی ایسنٹ؟؟؟ 08:03 اور 08:59 اور 09:05 اور 09:14 اور 10:06 اور 13:21 اور 13:32
یہ قطعی پیور بروہی نہیں؟؟ ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ بروہی لہجہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کچھ ہیں بلوچ اور بروہی لیکن کچھ کے لہجے بناوٹی لگ رہے ہیں، آپ کیا کہتے ہیں؟؟
 
بی ایل اے کا جو گڑھ ہے خاران اور سُوراب میں وہاں کافی عرصے رہ چکا ہوں اور میرے بہت سے دوست ہیں وہاں کے جن میں ناظمین بھی شامل ہیں۔ لیکن ان سے جب بھی بات ہوئی یہ پتہ چلا کہ ساری عوام پاکستان دوست ہے کچھ کچھ نارضگی بھی ہے جو ظاہر ہے پروپیگنڈے کی وجہ سے ہو گی ہی لیکن عوام میں بغاوت نہیں پتہ نہیں کون لوگ ہیں یہ ہیں بھی انہی گھروں سے انہی لوگوں سے پر پوشیدہ ہیں اور اپنا "کام" کر جاتے ہیں۔ عوام بھی بہت پریشاں ہے لیکن کو چارہ گر نہیں حکومتیں انڈیا اور افغانستان کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتیں اور اس طرح معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے حل کے بجائے طوالت جو کہ پروپیگنڈے کے لیے ہی سازگار رہتی ہے ہمیشہ۔
 
زین

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی اور زین
ذرا یہاں سنیں، ان کا بروہی ایسنٹ؟؟؟ 08:03 اور 08:59 اور 09:05 اور 09:14 اور 10:06 اور 13:21 اور 13:32
یہ قطعی پیور بروہی نہیں؟؟ ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ بروہی لہجہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کچھ ہیں بلوچ اور بروہی لیکن کچھ کے لہجے بناوٹی لگ رہے ہیں، آپ کیا کہتے ہیں؟؟

مجھے بروہی نہیں آتی۔۔۔۔ اس لئے ان کے لہجے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتا۔
جہاں تک میری معلومات ہیں بی ایل اے میں صرف بلوچ ہی نہیں ، دوسری اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔۔۔ بی ایل اے کا کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں کا کمانڈر محمد اسلم عرف اچھو تاجک ہے
 
مجھے بروہی نہیں آتی۔۔۔ ۔ اس لئے ان کے لہجے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتا۔
جہاں تک میری معلومات ہیں بی ایل اے میں صرف بلوچ ہی نہیں ، دوسری اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔۔۔ بی ایل اے کا کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں کا کمانڈر محمد اسلم عرف اچھو تاجک ہے
تاجک ازبک یا دیگر افغانی، ان کا اور بلوچ قوم پرستوں کا کسی معاملے میں کبھی اتفاق نہیں رہا اور نہ اس ملاپ کی کوئی تُک یا وجہ بنتی ہے،
کیا یہ اچنبھے کی بات نہیں کہ بلوچ قوم پرست جن کی قوم پرستی کی انتہا سے بلوچستان میں رہنے والا ہر شخص واقف ہے اُن کا مقامی لیڈر ایک تاجک ہو سکتا ہے؟؟؟
 
آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن مسلح تنظیموں میں اب جرائم پیشہ لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوچکی ہے اور جرائم پیشہ لوگوں کا کوئی دین، مذہب اور قوم نہیں ہوتی ۔۔۔۔
کمانڈر اچھو کا نام سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پارلیمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بھی لیا تھا۔۔۔
 
Top