بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

بلوغ المرام حدیث مبارکہ کی ایک کتاب کا نام ہے۔ اس کتاب کا پورا نام بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام ہے۔ اس کتاب میں کل 1358 احادیث موجود ہیں۔ بلوغ المرام میں شامل ہر حدیث کے آخر میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس ذریعے کا حوالہ دیا ہے جس ذریعے سے وہ حدیث جمع کی گئی۔

بلوغ المرام احكام و مسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلبہ کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پزیرائی سے نوازا گیا۔

کتاب متن دھاگہ
اسکین دستیاب - بلوغ المرام جلد اول

کتاب آن لائن ربط
بلوغ المرام - اسلامک اردو بکس ویب سائٹ

کتاب و سنت (محدث) لائبریری: بلوغ المرام شرح جلد اول
گوگل ڈرائیو لنک: بلوغ المرام جلد اول

گوگل ڈاکس ربط
بلوغ المرام گوگل ڈاکس لنک
 
آخری تدوین:
یہ کتاب کتاب و سنت (محدث) لائبریری ویب سائٹ پر پی ڈی ایف کی شکل میں دستیاب ہے۔
احباب سے درخواست ہے کہ اگر اس کتاب کا کوئی حصہ کہیں یونیکوڈ میں میسر ہے تو اس بارے میں ضرور بتائیں تاکہ اس حصے کو دوبارہ ٹائپ نہ کیا جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین

ابھی تک نہیں ملا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بلوغ المرام حدیث مبارکہ کی ایک کتاب کا نام ہے۔ اس کتاب کا پورا نام بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام ہے۔ اس کتاب میں کل 1358 احادیث موجود ہیں۔ بلوغ المرام میں شامل ہر حدیث کے آخر میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس ذریعے کا حوالہ دیا ہے جس ذریعے سے وہ حدیث جمع کی گئی۔
بلوغ المرام احكام و مسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلبہ کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پزیرائی سے نوازا گیا۔

گفتگو دھاگہ
بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

کتاب آن لائن ربط
کتاب و سنت (محدث) لائبریری: بلوغ المرام جلد اول
گوگل ڈرائیو لنک: بلوغ المرام جلد اول

گوگل ڈاکس ربط
بلوغ المرام گوگل ڈاکس لنک

کتاب کے صفحات کی تقسیم اگلی پوسٹ میں درج ہو گی۔
محب علوی ، اگر آپ بلوغ المرام کی ٹائپنگ کروارہے ہیں تو پھر آپ نےدرست کتاب کا ربط نہیں دیا ۔ محدث والوں کی لائبریری میں جو کتا ب ہے وہ بلوغ المرام نہیں بلکہ اس کی مشہورشرح ہے جو شیخ عثیمین نے لکھی ہے۔
 
سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ اور یہ گفتگو ہم گفتگو والے دھاگے میں کرتے ہیں۔ اس دھاگے میں صرف مواد ہی پوسٹ کیا جائے گا۔
اصل میں یہ کتاب جاسمن کی فرمائش پر ٹائپ ہو رہی ہے اور بہت عرصے سے اس کے دھاگے نہیں بنائے گئے تھے، میں نے جلدی میں کتاب کے چند ماخذ جو مجھے ملے شامل کر دیے مگر آپ آن لائن درست ربط کا پتہ دے دیں تاکہ میں اسے تبدیل کر دوں۔ اس سلسلے میں جاسمن سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں اور بالخصوص اس کتاب کے بارے میں مصدقہ معلومات شامل کریں تاکہ دلچسپی کی بنیاد پر کتاب پر پیشرفت جاری رہے۔
 
بہت شکریہ سروش

جاسمن یہ کتاب یونیکوڈ میں موجود ہے، کم سے کم کئی حصے تو سروش کی فراہم کردہ ویب سائٹ میں موجود ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں ٹائپ کرنا پہلے سے ہوئی محنت کو دہرانے کے مترادف ہو گا۔

دوسرا یہ حدیث کی کتاب ہے اور اسے عام ادبی یا تاریخی دستاویز کی طرح ٹائپ بھی نہیں کر سکتے۔ اس میں کئی احتمال بھی ہیں اور بہت سی چیزوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ متن کی صحت اور درستی اور دیگر لوازمات بھی پیش نظر رکھنے پڑیں گے جن کے لیے اس علم کے ماہر کا اس کتاب کی ٹائپنگ اور پروف میں ہمہ وقت ہونا ضروری ہے۔ میرے خیال سے یہ کام بہت سے مدارس اور اسلامی تنظیموں کے ادارے کر رہے ہیں اور وہی زیادہ بہتر اور احسن طریقے سے کر سکتے ہیں۔

ہم پہلے سے موجود موجود مواد اور متن کو اکٹھا کر لیتے ہیں اور ساتھ ساتھ ویب سائٹ کا حوالہ دے دیتے ہیں کہ ہم ٹائپ نہیں کر رہے بلکہ صرف مرتب کر رہے ہیں اور اسے ایک مختلف فارمیٹ اور پلیٹ فارم کے لیے اکٹھا کر رہے ہیں اس میں بھی اسے ابواب کی صورت میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
 
بلوغ المرام میرے پاس تو کتابی شکل میں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم اس کتاب کا اردو ترجمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ البتہ اس کتاب کی تین شرحیں اردو میں موجود ہیں اور وہ تینوں میرے پاس پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو میں اپنی ڈرائیو کا ربط دے سکتا ہوں ۔
(1)شرح از شیخ عثیمین
(2) شرح از صفی الرحمٰن مبارکپوری
(3) شرح از عبدالسلام بن محمد
 
ضرور کیوں نہیں۔
 
جی بالکل درست خیال ہے۔
 
سروش

محفلین
بلوغ المرام میرے پاس تو کتابی شکل میں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم اس کتاب کا اردو ترجمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ البتہ اس کتاب کی تین شرحیں اردو میں موجود ہیں اور وہ تینوں میرے پاس پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو میں اپنی ڈرائیو کا ربط دے سکتا ہوں ۔
(1)شرح از شیخ عثیمین
(2) شرح از صفی الرحمٰن مبارکپوری
(3) شرح از عبدالسلام بن محمد
ظہیر بھائی بلوغ المرام کا ترجمہ ہوچکا ہے ، شرح صفی الرحمٰن مبارکپوری کی ہے، دارالسلام نے شائع کیا تھا
 
اب ٹائپنگ کا کام نہیں ہوگا بلکہ اسے مرتب کرنے کا کام کر سکتے ہیں جو دراصل پہلے سے یونیکوڈ میں لکھی ہوئی کتاب ہی کو بنیاد بنا کر ہو سکتا ہے جس سے ٹائپنگ اور اغلاط کی نسبت بھی آنلائن ویب سائٹ ہو گی جس سے مواد مرتب ہوگا البتہ اس مرتب مواد کو بہتر انداز میں مختلف فارمیٹ میں پیش کیا جانا ممکن ہو سکے گا جس سے متعدد ایپ اور الگورتھم فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ڈیٹا ایپ کے لیے ایک ماخذ بن سکتا ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی بلوغ المرام کا ترجمہ ہوچکا ہے ، شرح صفی الرحمٰن مبارکپوری کی ہے، دارالسلام نے شائع کیا تھا
نہیں بھائی، آپ ٹھیک نہیں کہہ رہے۔ بلوغ المرام کا اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے۔
آپ لوگ نمعلوم کیوں دو مختلف باتوں کو خلط ملط کررہے ہیں۔ ٹائپنگ کا کام شروع کرنے سے پہلے اس غلط فہمی کو دور کرلیں تو بہتر ہے۔

"بُلوغ المرام من اَدِلّۃِ الاَحکام" نامی حدیث کی کتاب حافظ ابنِ حجر عسقلانی نے تالیف کی تھی اور ظاہر ہے کہ یہ عربی میں ہے۔ اس کتاب میں حافظ صاحب نے روزمرہ مذہبی امور اور معاملات کے متعلق ڈیڑھ ہزار سے زائد احادیث مختلف کتبِ احادیث سے لے کر جمع کی ہیں۔ اس کتاب کا ابھی تک اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے۔
شیخ عثیمین رحمہ اللہ نے اس کتاب کی عظیم الشان شرح لکھی تھی اور ظاہر ہے کہ وہ بھی عربی میں ہے۔ اس شرح کا اردو ترجمہ مولانا آصف نسیم صاحب نے کیا ہے ۔ اسے دارالمعرفۃ لاہور نے شائع کیا ہے۔
مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری نے بھی بلوغ المرام کی شرح عربی میں لکھی ہے۔ اُن کی اس شرح کا اردو ترجمہ مولانا عبدالوکیل علوی نے کیا ہے ۔ دارالسلام نے اسے شائع کیا ہے( جس کی تصویر آپ نے اوپر لگائی ہے۔)
بلوغ المرام کی تیسری شرح جس کا میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا وہ مولانا عبدالسلام بن محمد کی ہے اور انہوں نے اردو میں لکھی ہے۔ لیکن یہ پوری کتاب کی شرح نہیں ہے بلکہ اس کے آخری حصے کتاب الجامع کی شرح ہے۔ اسے دارالاندلس لاہور نے شائع کیا ہے۔
القصہ مختصر ، بلوغ المرام کا اردو ترجمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ البتہ اس کی شروح کے اردو تراجم موجود ہیں۔ (اب یہ کہنے کی تو ضرورت نہیں ہے کہ بلوغ المرام میں مرقوم تمام احادیث ان کتب میں اپنی شرح کے ساتھ موجود ہیں۔) چنانچہ اگر ٹائپنگ کرنی ہے تو پہلی دو شروح میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
ان شاء اللہ ، میں حسبِ وعدہ ایک دو روز میں یہ تینوں شروح گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کردوں گا۔
 
آپ کی بات جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں وہ یہ ہے کہ بلوغ المرام کی متعدد شرح لکھی گئی ہیں جن میں سے دو کا اردو ترجمہ ہوا ہے مگر بلوغ المرام کتاب کا براہ راست اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے۔
اب اگر ٹائپنگ کی جائے تو اردو ترجمہ شرح کے توسط سے میسر ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر ایک مخصوص حصے کی اردو ٹائپنگ کی جا سکتی ہے۔

میری نظر میں اس کتاب پر اس فورم پر اب تک سب سے زیادہ آپ ہی تحقیق اور دلچسپی سامنے آئی ہے ، اس لیے گزارش ہے کہ اس کتاب کی ٹائپنگ، ترتیب اور پروف کی سربراہی آپ ہی بخوبی سرانجام دے سکتے ہیں۔ میں بطور معاون ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہوں مگر مکمل لائحہ عمل، طریقہ کار اور سوالات کے جوابات کے لیے آپ کی طرف ہی دیکھا جائے گا۔
یہ ٹائپنگ اور پروف عام ادبی کتابوں سے ہٹ کر ہے اس لیے اس کے لیے خصوصی اہلیت اور توجہ کی ضرورت ہے جس کی کمی میری نظر میں آپ کی توجہ سے پوری ہو جائے گی۔ اس کے بعد یقیناََ اور حضرات بھی سامنے آ جائیں گے مگر وہ بھی معاونین ہوں گے یا علمی اور تحقیقی کام میں بھی رائے دیں گے یا ہو سکتا ہے ہاتھ بھی بٹا دیں۔
 
Top