بلاگر پر بلاگ

جیسا کہ چند احباب کے علم میں ہوگا کہ میں بیک وقت اردو، اطالوی، اسپرانتو میں بلاگ لکھنے کے علاوہ اردو میں اسپرانتو کے بارے میں بھی بلاگ لکھ رہا ہوں۔ اور مزید چونکہ معالجات کے ساتھ متعلقہ ہوں۔ اس لئے سوچ رہا ہوں کہ اپنے تجربات وہ مشاہدات کو بھی ادھر دوسروں کے ساتھ “شیئر“ کرسکوں۔

اور پھر یہ کہ یہ سب مختلف بلاگز پر ہونے کی بجائے ایک ہی بلاگ پر ہو۔
اگر کوئی صاحب بلاگ میں کی جانے والی تحریروں کو مختلف عنوانات کے تحت تقسیم کرنے کا نسخہ بتاسکیں تو قاری انکا مشکور ہوگا۔ اور میں بھی۔ مثلاُ عمومی بات چیت“ ہم اور ہماری دنیا“، بارے اسپرانتو کے، ‌Esperante, in Italia اور معالجات۔ نیز میرے لیکچر نوٹس وغیرہ وغیرہ۔

اہل علم و ہنر اصحاب سے راہنمائی کی درخواست ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب آپ دراصل اپنے بلاگ میں کٹیگریز بنانا چاہتے ہیں اور یہ فیچر بلاگر ڈاٹ کام میں مہیا نہیں کی گئی۔ اس کے لیے لوگ مختلف ہیکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن مجھے ان میں سے کوئی پسند نہیں آیا۔ کٹیگریز زیادہ آسانی سے ورڈ پریس کے بلاگ میں بن سکتی ہیں۔
 
بلاگر میں زمرہ کے بجائے ٹیگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس طرح ایک مراسلہ ایک سے زیادہ ٹیگ کا حامل ہو سکتا ہے۔ اس کی لسٹنگ کے لئے سائڈ بار میں ان ٹیگس کے روابط شامل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ لے آؤٹ میں تھوڑی سی تبدیلی چاہتا ہے لیکن مجھے اس کی فلیکسبلٹی بہت پسند ہے۔
 

دوست

محفلین
بعد میں بلاگر میں کیٹگریز شامل کی گئیں پھر انھیں ٹیگز سے بدلا گیا بلاگر 2 میں۔ یہ پوسٹ جب کی گئی تب بھی بلاگر کے یہی حالات تھے کہ ہم عصر سافٹویر کہیں کے کہیں گے اور بلاگر کے صارفین کو ادھر اُدھر ہیکس ڈھونڈنے پڑتے تھے۔ بلاگر کو کسٹمائز کرنا بڑا اوکھا کام ہے۔ ویسے چار سال پرانی پوسٹ دوبارہ پڑھوانے کا شکریہ، مسئلے کبھی ختم نہیں ہوتے۔
 
کم از کم لک اینڈ فیل کی حد تک کسٹمائزیشن کے لئے اب بلاگر کافی فلیکسیبل ہو چکا ہے۔ غالباً ابھی ٹیمپلیٹ کسٹمائزیشن کا انٹرفیس بیٹا حالت میں ہے لیکن اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لگتا ہے کہ شیرازی نے پیغامات کی ترتیب نزولی کا انتخاب کیا ہوا ہے جبھی وہ مسلسل گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔
 
Top