بغداد کا مے خانہ

یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ مہ جبین سسٹر!
مقصود آپ کی ”تصحیح“ ہرگز نہ تھی :) کیونکہ مجھے تو پتہ تھا کہ آپ کا مدعا بھی یہی ہے۔ در اصل مخاطب تو آپ سے تھا لیکن روئے سخن کہیں اور تھا :D کیونکہ ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ ع
پینے کو تو پی لوں گا، پر شرط ذرا سی ہے
کوثر کا ساقی ہو، محشرکا مے خانہ :praying::praying:
 

مہ جبین

محفلین
جزاک اللہ مہ جبین سسٹر!
مقصود آپ کی ”تصحیح“ ہرگز نہ تھی :) کیونکہ مجھے تو پتہ تھا کہ آپ کا مدعا بھی یہی ہے۔ در اصل مخاطب تو آپ سے تھا لیکن روئے سخن کہیں اور تھا :D کیونکہ ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ ع
پینے کو تو پی لوں گا، پر شرط ذرا سی ہے
کوثر کا ساقی ہو، محشرکا مے خانہ :praying::praying:

یوسف ثانی بھائی !
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔۔۔۔

تمثیلاً اتنا ہی عرض کروں گی کہ

محشر کے میخانے کا رستہ بغداد کے میخانے سے ہوکر گزرتا ہے
محشر کا میخانہ تو ابھی کوسوں میل کی مسافت پر ہے
پہلے تو یہ میخانہ پڑتا ہے تو یہاں کے جام پی کر تو وہاں کی کوسوں میل کی مسافت گھٹ کر چند قدم کی دوری پر رہ جاتی ہے
تو جو اپنے طویل سفر کو آسان بنانا چاہتے ہیں ، وہ بغداد کے میخانے سے اجمیر کے ساقی کے ہاتھ یہ جام پی کر

اپنے بہت طویل اور ادھ موا کردینے والے سفر کو بہت آسان بنالیتے ہیں

اور ساقیء کوثر کے دستِ مبا رک سے جام ایسوں کے لئے تو یقینی ہو جاتے ہیں جو

بغداد کے میخانے سے اجمیر کے ساقی کے دستِ مبارک سے پی کر آتے ہیں

تو پھر اوپر چڑھنے کے لئے پہلی سیڑھی پر قدم رکھنا تو لازمی ٹھہرا ناں۔۔۔۔۔۔؟

مثالیں تو اور بھی بہت ہیں ابھی انہی پر اکتفا فرمائیں

ویسے بھی آپ مجھ سے متفق نہیں ہونگے
اس لئے سب کو اپنے اپنے عقیدے مبارک ہوں
یہ تو محشر میں پہنچ کر پتہ چلے گا کہ کون حق پر اور کون ناحق؟؟؟؟؟

کوئی گستاخی ہو تو معذرت چاہتی ہوں
 

مہ جبین

محفلین
تُو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا
تُو ہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا
جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہونگے
سب ادب رکھتے ہیں دل میں مِرے آقا تیرا
 

مہ جبین

محفلین
الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا
مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا
بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی
ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے جو تیغا تیرا
اس پہ یہ قہر کہ اب چند مخالف تیرے
چاہتے ہیں کہ گھٹا دیں کہیں پایہ تیرا
عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے
یہ گھٹائیں ، اسے منظور بڑھانا تیرا
مٹ گئے مٹتے ہیں ، مٹ جائیں گے اعدا تیرے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا
تُو گھٹائے سے کسی کے نہ گھٹا ہے نہ گھٹے
جب بڑھائے تجھے اللہ تعالیٰ تیرا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی کی صحت یابی کی خوشی میں اور شکرانے کے طور پر فاتحہ خوانی کیلئے آج ہم سرزمین عراق پر قدیم ترین شہربغداد میں واقع محبوب سبحانی ، قطب ربانی، پیرانِ پیر ، غوث الاعظم دستگیر ، الشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیں گے۔ صلائے عام ہے یاران نقطہ داں کیلئے۔ ویزے یا سفر کے اخراجات کی فکر بالکل نہ کریں۔ بس جناب قبلہ استاد محترم مرزا غالبؔ کیلئے ایک بار فاتحہ پڑھ دیں۔ اور چھوٹے غالبؔ کے حق میں دعا کر دیں گے تو احسان مند رہوں گا تا زندگی

روایات کے مطابق شہنشاہ نوشیروان کے عہد میں بغداد ایک چھوٹا سا گمنام گاؤں ہوا کرتا تھا، پھر ایک واقعہ کے نتیجے میں اس کا نام باغ داد مشہور ہو گیا ۔ یعنی انصاف کا باغ۔ جو کہ کثرت استعمال سے رفتہ دفتہ بغداد ہو گیا
یہاں بہت سے انبیا علیہ السلام، صحابہ کرام ، اور اولیا اللہ کے مزارات ہیں، جن کی سیر ہم وقتا فوقتا کرتے رہیں گے
مہ جبین ، فرحت کیانی ، قرۃالعین اعوان ،


میراں ولیوں کے امام ، میراں ولیوں کے امام
دے دو پنجتن کے نام، میں نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے

جزاک اللہ اویس بھائی، بہت اچھا لگا، خوش رہیے ہمیشہ اور خوشیاں بانٹتے رہیے، آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ، واقعی میں یہ لفظ " جائز" لکھنا بھول گئی تھی
لیکن اتنا یقین تو مجھے ہے کہ
چھوٹاغالبؔ "ناجائز "دعا کبھی نہیں کرے گا

کبھی کبھی ہمیں کسی کے بارے میں بہت زیادہ یقین ہوتا ہے ناں۔۔۔ ۔۔

تو مجھے یہ یقین ہے کہ اویس میرے حسنِ ظن کی لاج رکھے گا ضرور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ انشاءاللہ

یہ یقین ہم ہر کسی سے نہیں رکھ سکتے حتیٰ کہ اپنی اولاد سے بھی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔

لیکن بس جسے اللہ عزتوں سے نوازتا ہے ناں تو دوسروں کے دل میں خود بخود ہی جگہ بنتی جاتی ہے

یہ اللہ کی عطا ہے جسے چاہے مالامال فرمادے

ایک اچھی بات کی طرف توجہ دلانے کا بہت شکریہ یوسف ثانی بھائی
جزاک اللہ


اتنا خوبصورت خیال اتنے خوبصورت انداز میں لکھا ، بہت اچھا لگا پڑھ کر
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کبھی کبھی ہمیں کسی کے بارے میں بہت زیادہ یقین ہوتا ہے ناں۔۔۔ ۔۔

تو مجھے یہ یقین ہے کہ اویس میرے حسنِ ظن کی لاج رکھے گا ضرور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ انشاءاللہ

یہ یقین ہم ہر کسی سے نہیں رکھ سکتے حتیٰ کہ اپنی اولاد سے بھی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔
غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا

سرِ تسلیم خم ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مہربانی یار آپ نے مجھ کو بھی یہاں آواز دی۔ میں مشکور ہوں آپکا۔ بہت شکریہ اس زیارت میں غریب کو بھی ساتھ رکھنے کا۔ جزاک اللہ
 
بھئی میں تو ایک ری سرچ کے سلسلے میں محفل پر آ نکلا تھا۔ پھر عندلیب نے مجھے اپنا تعارف کروانے کا دھاگہ پیش کیا۔ جس سے میں نے خود کو سیا اور محفلین کی نظروں میں باقاعدہ آگیا۔ پھر ایک عرصے تک تشنگی رہی۔ جس کا ذکر ایک دھاگے میں کیا۔ جو کہ بند کر دیا گیا۔ پھر مایوسی ہوئی۔ میں بھاگ نکلا۔ پھر دل نہ لگا۔ لَوٹ آیا۔ لیکن اب کے بار چھوٹاغالبؔ نے اپنے دام میں زیر کر لیا۔ اور محفل پر میری تشنگی ختم ہو گئی۔ اویس اپنی تخلیقات کی بدولت میرے سامنے میری سوچ سے بہتر انداز بلکہ بر تر انداز میں آ کھڑا ہوا ۔ اور ان زیارتوں کی وجہ سے ہم اُس کے اشک بار شکرگزار ہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عبدالرزاق قادری میں نے آپ کی وہ تحریر پڑھی ہے
بہت زبردست لکھی آپ نے اور اسی نے مجھے آپ سے متعارف کروایا
لیکن آپ نے پہلی بار مجھے وارث بھائی کے خاکے پر تبصرہ کر کے چونکایا
اور اب آپ سے مزید جان پہچان ہوئی ہے تو پتا چلا کہ جناب چھپے رستم ہیں
جزاک اللہ جناب
ویسے چچا ڈھکن میں غیرمتفق ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آئی، وہاں تو صرف اسمائلز تھیں نہایت بے ضرر سی
 
Top