پردیسی ،
ساجد ،
عاطف بٹ ،
arifkarim ,
Shaidu سیدہ شگفتہ برین ہیکر زندگی سویدا ،
یوسف-2 ،
حسیب نذیر گِل ،
حسان خان ،
نیلم مقدس
بلور شہید ہوئے یا جاں بحق یہ کوئی ہمارا مسئلہ نہیں وہ جانے اور اس کا رب ، ہر انسان کی اپنی قبر ہے جہاں عبادات کی کمی بیشی تو معاف ہو سکتی ہے معاملات خواہ حج کر لیں یا شہید ہو جائیں بندے کے حقوق معاف نہیں ہو سکتے ۔ ہر انسان میں رحمانی اور شیطانی خصلتیں موجود ہوتی ہیں ۔کسی میں کم اور کسی میں زیادہ ، بعض دفعہ انتہائی برے فرد سے بھی ایک ایسا نیک عمل ہو جاتا ہے کہ فرشتے رشک کرتے ہیں اور بعض دفعہ تمام عمر کی کمائی منزل پر پہنچ کر ضائع ہو جاتی ہے رب کریم ہم پر اپنا رحم فرمائے (آمین)
یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام سیاسی و دینی جماعتوں میں ایک اے این پی ہے جو دہشت گردوں کو للکارتی ہے اور برملا اظہار کرتی ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا نے قوم کو اتنی الجھن میں مبتلا کردیا ہے کہ ایک طرف تو وہ ہمیں سپر پاور سے دہشت زدہ کرتا ہے دوسری طرف ہمارا یقین اپنے مذہبی عقیدے پر ، اپنے ملک پر ا،پنے قومی نظریے پر، اپنے اداروں پر ، اپنے رہنماوں پر اور اپنے دشمنوں کی شناخت پر سے مکمل ختم کردیا ہے ۔ اب تک ہم اپنے دوست اور دشمن کی پہچان نہیں کرسکے ۔ہم الجھ کر رہ گئے ہیں اور یہ وہی چودہ سو سالہ پرانا خارجیوں ہی کا کھیل ہے جنہوں نے سازشیں کر کے جلیل القدر صحابہ کرام کی بزم کو رزم سے بدل دیا تھا
آج بھی خارجی عوامل ہماری پالیسیوں میں دخیل ہیں ۔انٹیلیجنس شئیرنگ کرتے ہوئے ہمیں ہمارے دوستوں اور دشمنوں سے آگاہ کرتے ہیں کیا ہمارے ادارے اتنے ذہنی مفلوج ہیں کہ وہ اپنی سوچ بھی نہیں رکھتے ۔بہت وقت گذر چکا ۔انتخابات آنے والے ہیں ۔گمان کیا جارہا ہے کہ خونی الیکشن ہوں گے اللہ رب العزت مملکت پاکستان کی حفاظت فرمائے (آمین) لیکن اب وقت آگیا ہے کہ تمام ایسے ممالک جن کی سرگرمیاں سفارت آداب کے منافی ہیں ، جن کے ادنیٰ اہل کار بھی وطن عزیز میں شہزادوں کی طرح دندناتے پھرتے ہیں ۔ مختلف فلاحی اداروں کی آڑ میں سینکڑوں یا شاید ہزاروں کی تعداد میں مکمل پرو ٹو کول اور حفاظت سے اپنے ملک کی خاطر غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ان سب کو ملک سے باہر نکالیں سفارتی عملہ کو سفارتی آداب کا پابند کریں اور پھر طالبان نما ظالما ن کی بیخ کنی کریں جب اپنے دشمن کو خود پہچانیں گے تو کامیاب ہونگے اور اگر دوسروں کے کہنے پر اپنے دشمن تراشتے رہے تو خاکم بدہن ، ہم خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے۔ یہی ہمارے دشمن اور دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والا میڈیا چاہتا ہے
اللہ کریم ہماری قوم کو نفاق ، اور ایمان کی کمزوری سے پناہ میں رکھے اور ہمیںیقین محکم عمل پیہم اور محبت فاتح عالمﷺ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)