بسنت پنچمی

الف عین

لائبریرین
بسنت پنچمی یا پنچھمی کا ذکر تو سنا تھا کہ کوئی تہوار ہوتا ہے ہندوؤں کا، لیکن یہ منایا بھی جاتا ہے، اس کا علم نہیں تھا۔ پچھلے سال پاکستان کی ہی خبر ملی تھی کہ وہاں بہت دھوم سے منایا جاتا ہے بسنت۔ کل کے اخبار میں امرتسر کی ایک تصویر تھی جس میں پنجابی عورتوں کا رقص دکھایا گیا تھا۔ اور آج ’منصف‘ کے آئینۂ شہر میں اودیش رانی نے لکھا ہے کہ کسی زمانے میں حیدر آباد میں بھی منایا جاتا تھا۔
http://www.munsifdaily.com/aaina-e-shehar.html
غرض آج یہ پنچمی ہے۔
 

دوست

محفلین
لاہور میں یہ بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اور قربانیاں بھی دی جاتی ہیں۔ کئی بچوں اور بڑوں کے گلے ڈور پھرنے سے کٹ جاتے ہیں، لوگ کوٹھوں سے گر کر اور گاڑیوں تلے آکر معذور ہوجاتے ہیں۔۔ اس سے بڑا خراج کیا ہوگا اس تہوار کو۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب بہت شکریہ معلومات کا - لیکن یہ بسنت پنچمی ہے یا وسنت پنچمی - پنچمی سے مراد پانچ ہے یعنی یہ تہوار چاند کی پانچ تاریخ کو منایا جاتا ہے - اور ہندو مذہب کے مطابق یہ سرسوتی دیوی کا تہوار ہے - جبکہ پنجاب میں موسمِ بہار کی آمد کا تہوار ہے -
 

الف عین

لائبریرین
درست تو ’وسنت‘ ہی ہے سنسکت میں۔ ہندوستانی میں بگڑ کر بسنت ہو گیا ہے۔
ہندو تہوار عموماً موسم بلکہ فصلوں پر منحصر ہوتے ہیں۔ محض عوام کو سنجیدگی سے متوجہ کرنے کے لئے کسی دیوی دیوتا کے ساتھ منسوب کر دیتے ہیں۔
ہاں، یہ چاند کی پانچ تاریخ کو ہوتا ہے جو اسلامی لحاظ سے ایک دو دن پہلے ہی ہو جاتی ہے اکثر۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی یہ صرف لاہور میں ہی نہیں ہوتا بلکہ پنجاب کے اکثر شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ لاہور سرفہرست ہوتا ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
اب میرے خیال سے اس بحث کو چھوڑیں اب جو تہوار آرہا ہے اس کے بارے میں بات ہو جاے یعنی بسنت کا تہوار اس کے بارے میں ہمارے اعلی کار کیا کہتے ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے اس کے لیے نیا دھاگہ کھول لیں، یا پرانے والے دھاگے کو ہی آگے چلا لیں۔
 

طالوت

محفلین
بسنت تو ہماری تہذیب میں شامل ہے ، البتہ اس کے منانے کے انداز پر ضرور بحث ہو سکتی ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اگر میں غلط نہیں تو ، بسنت میلے اور بیساکھی کے میلے ایک ہی چیزیں ہیں اور پنجاب میں بہار کی آمد کی خوشی میں اس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے ۔۔۔
تاہم اگر کسی "بسنت رائے" کی سمادھی کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے جیسا کہ اکثر بیان کیا جاتا ہے تو یہ معاملہ ہی اور ہے ، تاہم میرا خیال (یاد رہے صرف خیال) ہے کہ بیساکھی کی روایت کی جدید شکل ہے ۔۔
وسلام
 
Top