بروکلین سنٹرل پبلک لائبریری

کل بروکلین سنٹرل پبلک لائبریری جانے کا اتفاق ہوا اور ایک تصویر لی ۔ سوچا اسے یہاں پوسٹ کرنا چاہیے۔

2012-04-19
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی اندر کی تصویریں بھی ہوں اور مزید تفصیل بھی لکھو تو اچھا رہے گا۔ :)
 
اندر کی تصویر کا موقع ملے تو ضرور پوسٹ کروں گا۔

ابھی میں صرف دو دفعہ ہی جا سکا لائبریری مگر تفصیلی جائزے کا موقع نہیں مل سکا اس لیے ادھوری تفصیلات سے مزا کرکرا نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ حصوں کی بہت زیادہ تعریف سنی ہے مگر دیکھے نہیں ابھی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بروکلین سنٹرل پبلک لائبریری کہاں واقع ہے اور مجھے کب لے کر چلو گے - ممبرشپ کارڈ تو میرے پاس ہے
بروکلین، مین ہیٹن اور کوئینز سب کا - 42 سٹریٹ کی مین ہیٹن لائبریری کی جو تصویر تم نے پوسٹ کی ہے یہ ریفرنس سیکشن ہے اور
اس کی اندرونی آرائش دیدہ زیب ہے اور کسی میوزیم سے کم نہیں- نیویارک میں میرے پسندیدہ مقامات میں سرفہرست
 
بیرونی تزئین و آرائش سے تو کسی تاریخی ورثہ کا گمان ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقننا اس عمارت میں تاریخی کتب بینی کا لطف الگ ہی ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
lb1111.jpg

باقی تصاویر مل نہیں رہیں مین ہیٹن لائبریری کی- اب گیا تو کیمرہ ساتھ لے کر جاؤں گا
یہ تصویر ہی ابھی تو محفوظ تھی
 
میاں لوگ نیویارک لائبریری کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور تم!

بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائی کی :)

اصل میں مین ہیٹن میں بندہ گاڑی پر نہیں جا سکتا ورنہ پارکنگ ٹکٹس سے میری تو کمر ٹوٹ گئی ہے اس ماہ ۔

پتہ نہیں میرا ذہن ہی نہیں گیا اس کی طرف ورنہ میں اب تک کل پانچ لائبریریوں کی ممبر شپ لے چکا ہوں مگر اس کا سوچ کر ہی رہ جاتا تھا۔ اب لے لی ہے ممبر شپ۔

ویسے مجھے بروکلین سنٹرل لائبریری بہت پسند آئی ہے اور فی الحال تو وہ مجھے نیویارک پبلک لائبریری سے زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو اس کا خوبصورت جائے مقام ہے اور اندر باہر سے فنکارانہ دلکش نظارے اور پھر سب سے بڑھ کر اتنی دور نہیں اور پارکنگ بھی مل جاتی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائی کی :)
اصل میں مین ہیٹن میں بندہ گاڑی پر نہیں جا سکتا ورنہ پارکنگ ٹکٹس سے میری تو کمر ٹوٹ گئی ہے اس ماہ ۔
مین ہیٹن گاڑی میں جانا ایسا ہے جیسے ٹی وی پر دیکھنا :) ذرا گاڑی سے اُتر کر نیویارکرز کی مخصوص رفتار سے چلیں
اور سٹی کا لُطف اُٹھائیں اور اگر مجھے ساتھ لے چلیں تو تصاویر مفت میں( تقاریر نہیں کہا ڈرو مت) اور
میرے منفرد انداز سے استفادہ حاصل کریں ;)
 
مین ہیٹن گاڑی میں جانا ایسا ہے جیسے ٹی وی پر دیکھنا :) ذرا گاڑی سے اُتر کر نیویارکرز کی مخصوص رفتار سے چلیں
اور سٹی کا لُطف اُٹھائیں اور اگر مجھے ساتھ لے چلیں تو تصاویر مفت میں( تقاریر نہیں کہا ڈرو مت) اور پوٹریٹ اسٹڈی( اسکیچ اور فوٹو دونوں میں)
میرے منفرد انداز سے استفادہ حاصل کریں ;)

کیوں ان شاموں کی یاد دلا رہے ہیں جب ہم اونچی عمارتوں کے اس جنگل میں زاویہ قائمہ بناتی سڑکوں پر نگاہوں کو انتہائی حدوں تک اٹھائے سبک خرامی کر رہے تھے۔ :) :) :)
 
مین ہیٹن گاڑی میں جانا ایسا ہے جیسے ٹی وی پر دیکھنا :) ذرا گاڑی سے اُتر کر نیویارکرز کی مخصوص رفتار سے چلیں
اور سٹی کا لُطف اُٹھائیں اور اگر مجھے ساتھ لے چلیں تو تصاویر مفت میں( تقاریر نہیں کہا ڈرو مت) اور
میرے منفرد انداز سے استفادہ حاصل کریں ;)

ٹھیک ہے بھائی صاحب ،

ایسے ہے تو ایسے ہی سہی، اٹھاتے ہیں آپ سے استفادہ اور مفت تصاویر منفی تقریر۔
 
Top