مبارکباد برادرم فرخ منظور ایک ہزاری

چونکیں نہیں، ہم نے برادرم فرخ منظور کے پیغامات کی تعداد کو کم کر کے ایک ہزار نہیں کہا اور نہ ہی یہ دھاگہ برسوں پہلے گذرے ایک ہزار پیغامات کی سنگ میل کی یاد میں ہے۔ اب تو الحمد للہ برادر موصوف پونے آٹھ ہزار پیغامات کے آس پاس چہل قدمی کر رہے ہیں۔ یہ در اصل ان کے شروع کردہ دھاگوں کی تعداد ہے جو محفل میں رکنیت کے ساڑھے چار برس بعد آج ہی ایک ہزار کا سرحد چھو گئی ہے۔ :)

ان ایک ہزار دھاگوں کے ساتھ موصوف محفل میں سب سے زیادہ دھاگے ارسال کرنے والوں کی قطار میں دوسرے مقام پر کھڑے ہیں۔ اور سب سے زیادہ دھاگوں کا سہرہ جن کے سر جاتا ہے ان سے آگے نکلنے کی کوشش ایسے ہی ہے جیسے پیغامات کی تعداد میں شمشاد بھائی سے آگے نکلنے کی کوشش۔ :)

فرخ منظور بھائی کے بارے میں کچھ مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔ :)

- اولین دھاگہ: ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
- ایک ہزارواں دھاگہ: اٹھ گئے گوانڈھوں یار - بلھے شاہ
- تقریباً 43 فیصد دھاگے پسندیدہ کلام فورم میں
- تقریباً 24 فیصد دھاگے موسیقی کی دنیا فورم میں

ہم بالعموم محفل اور بالخصوص ادبی سیکشن کی ارتقاء میں برادرم فرخ منظور کے اہم کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تمام محفلین کی جانب سے اس اہم سنگ میل کی بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی یک ہزاری دھاگے بنانے پر میری طرف سے مبارک قبول فرمائیں۔

خاص طور پر پسندیدہ کلام میں اتنے زیادہ دھاگے شروع کرنے پر۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
واقعی بڑا مشقت طلب کام بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیا۔ کیا یہاں کوئی گر بتانا پسند فرمائیں گے؟ ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمایئے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
واقعی بڑا مشقت طلب کام بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیا۔ کیا یہاں کوئی گر بتانا پسند فرمائیں گے؟ ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمایئے۔

شکریہ سید زلفی صاحب۔ گُر یہی ہے کہ جب بھی کسی شاعر کو پڑھتا ہوں اس کا جو بھی کلام مجھے پسند آئے میں پسندیدہ کلام میں پوسٹ کر دیتا ہوں۔
 

ساجد

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جناب۔ اتنے سارے دھاگے ہیں کہ پورا تھان تیار ہو جائے۔ تھان نہیں تو دیوان ہی ہو جائے۔
 
Top