برائے اصلاح : تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

•~•~•~•~•~•~•~•

تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا
نہ ہچکچانا ذرا بھی ، مجھے بھلا دینا

مجھے بھلانے میں اک عرصہ مت لگانا تم
ہے مشورہ مِرا ، جلدی مجھے بھلا دینا

ابھی بھلا نہ سکو گی تو مت بھلاؤ مگر
کسی سے ہوتے ہی شادی ، مجھے بھلا دینا

سبھی یہ چاہتے ہیں مجھ کو بھول جاؤ تم
خوشی کے واسطے سب کی ، مجھے بھلا دینا

تمہارے پیار کے قابل نہیں رہا میں اب
کہ یوں لگے تمہیں جب بھی ، مجھے بھلا دینا

یہ اور بات ، میں اک واقعہ ہوں لیکن تم
سمجھ کے قصہ کہانی ، مجھے بھلا دینا

سکونِ دل کی طلب ہے ؟ تو پھر تمہارے لیے
ہے انتہائی ضروری مجھے بھلا دینا

ہر ایک بات جب اشرف کی مانتی ہو تم
تو سن کے کم سے کم اُس کی ، مجھے بھلا دینا
 
آخری تدوین:

اشرف علی

محفلین
درست لگ رہی ہے غزل

بس، اس کا بہتر اور رواں متبادل سوچو،
بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر


پرانا شعر :
زیادہ دیر نہ کرنا ، مجھے بھلانے میں
ہے مشورہ مرا، جلدی مجھے بھلا دینا

نیا شعر :
مرے لیے نہ کبھی اپنوں کو بھلانا تم
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر


پرانا شعر :
زیادہ دیر نہ کرنا ، مجھے بھلانے میں
ہے مشورہ مرا، جلدی مجھے بھلا دینا

نیا شعر :
مرے لیے نہ کبھی اپنوں کو بھلانا تم
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
پرانا شعر بہتر ہوگیا
نیا شعر
مرے لئے نہ کبھی بھول جانا اپنوں کو
یا اس قسم کا کوئی اور اولی مصرع رکھو کہ اپنوں کو بھی مکمل لا سکو اسقاط کے بغیر
 

اشرف علی

محفلین
پرانا شعر بہتر ہوگیا
نیا شعر
مرے لئے نہ کبھی بھول جانا اپنوں کو
یا اس قسم کا کوئی اور اولی مصرع رکھو کہ اپنوں کو بھی مکمل لا سکو اسقاط کے بغیر
بہت بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر

سر، ان میں سے۔۔۔

مرے لئے نہ کبھی بھول جانا اپنوں کو
یا
مرے لیے نہ بھلانا کبھی تم اپنوں کو
یا
مرے لیے کبھی اپنوں کو مت بھلانا تم
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
 

اشرف علی

محفلین

الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر

سر، ان میں سے۔۔۔

مرے لئے نہ کبھی بھول جانا اپنوں کو
یا
مرے لیے نہ بھلانا کبھی تم اپنوں کو
یا
مرے لیے کبھی اپنوں کو مت بھلانا تم
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
مجھے آخری متبادل پسند ہے اگرچہ میرے بھلانا کی جگہ بھول جانا فعل قابل ترجیح ہے لیکن پہلے متبادل میں "جانا" کے دوسرے الف کا اسقاط ہو رہا ہے
 

اشرف علی

محفلین
مجھے آخری متبادل پسند ہے اگرچہ میرے بھلانا کی جگہ بھول جانا فعل قابل ترجیح ہے لیکن پہلے متبادل میں "جانا" کے دوسرے الف کا اسقاط ہو رہا ہے
بہت بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر

کیا "بھول جانا" کے ساتھ یہ مصرع چلے گا سر؟

مرے لیے کبھی اپنوں کو بھول جانا مت
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر

کیا "بھول جانا" کے ساتھ یہ مصرع چلے گا سر؟

مرے لیے کبھی اپنوں کو بھول جانا مت
کہ نوبت آئے جب ایسی، مجھے بھلا دینا
مت لفظ مصرع کے آخر میں اچھا نہیں لگتا، "بھلانا" ہی رہنے دو
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
•~•~•~•~•~•~•~•~•

تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا
نہ ہچکچانا ذرا بھی ، مجھے بھلا دینا

مِرے لیے کبھی اپنوں کو مت بھلانا تم
کہ نوبت آئے جب ایسی ، مجھے بھلا دینا

زیادہ دیر نہ کرنا ، مجھے بھلانے میں
ہے مشورہ مِرا ، جلدی مجھے بھلا دینا

ابھی بھلا نہ سکو گی تو مت بھلاؤ مگر
کسی سے ہوتے ہی شادی ، مجھے بھلا دینا

سبھی یہ چاہتے ہیں مجھ کو بھول جاؤ تم
خوشی کے واسطے سب کی ، مجھے بھلا دینا

تمہارے پیار کے قابل نہیں رہا میں اب
کہ یوں لگے تمہیں جب بھی ، مجھے بھلا دینا

یہ اور بات ، میں اک واقعہ ہوں لیکن تم
سمجھ کے قصہ کہانی ، مجھے بھلا دینا

سکونِ دل کی طلب ہے ؟ تو پھر تمہارے لیے
ہے انتہائی ضروری مجھے بھلا دینا

ہر ایک بات جب اشرف کی مانتی ہو تم
تو سن کے کم سے کم اُس کی ، مجھے بھلا دینا
 
Top