بد بخت امریکی فوجی کی قراٰن مجید پر نشانے بازی کی مشق

باسم

محفلین
story5jw9.gif

عراق میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف افغانستان میں احتجاجی مظاہرہ : آج اردو
غور : قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر اتحادی فوج کی فائرنگ سے دومظاہرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان کے صوبے غور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔مشتعل مظاہرین نے لتھویا کے فوجی اڈے پر حملے کی کوشش کی،افغان اور نیٹو فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔جوابی کارروائی میں نیٹو فوج میں شامل لتھویا کا ایک سپاہی بھی مارا گیا۔
 

ابوشامل

محفلین
اللہ تعالٰی کسی قوم کو دنیا کی امامت دیتا ہے تو اس کی انصاف پسندی اور نیک اوصاف اور حقوق العباد کی بہتر ادائیگی کے باعث دیتا ہے لیکن جب اس بدبخت قوم میں غرور کا خناس بھرتا ہے تو پھر وہ اپنے تابوت میں خود کیلیں ٹھونکنا شروع کر دیتی ہے۔ امریکہ کا بھی زوال شروع ہو چکا ہے، معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے تنزلی اس کی عکاس ہے، اس طرح کی حرکات کر کے وہ اپنے زوال کو اور قریب لا رہے ہیں۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم
بش نے بھی اس واقعے پر معافی مانگی ہے ۔۔۔۔۔ جو کہ ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ اصل میں معافی کا ڈرامہ اس لیے رچایا جا رہا ہے کہ جو عراقی احتجاج کر رہے ہیں وہ عراق میں امریکہ کے اتحادی ہیں اور امریکہ کو خدشہ ہے کہ اگر یہ غصے میں آ گئے تو امریکہ جو اکیلا مزاحمت کاروں سے نہیں نمٹ سکتا ۔۔۔۔ ان اتحادیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا تو تو اس کی رہی سہی گرفت بھی عراق پر ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔ اصل میں ۔۔ امریکی فوجیوں میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ اکیلے ۔۔۔۔۔ اپنی بقا اور عراق پر ناجائز قبضے کی جنگ لڑ سکیں ۔۔۔۔ اس لیے یہ جہاں بھی جاتے ہیں ۔۔۔۔ مسلمانوں سے ہی اتحاد بنا کر رکھتے ہیں ۔۔۔۔ تا کہ ۔۔۔ مسلمانوں کو ہی مسلمانوں کے خلاف استعمال کر کے اپنے دھورے مقاصد حاصل کئے جاسکیں ۔۔۔۔۔ یہ سب تو اپنی فطرت پر قائم ہیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن افسوس ہے مسلمانوں پر ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں مسلمانوں نے جب بھی مار کھائی ہے اپنے مسلمانوں کے ہاتھوں سے ہی کھائی ہے، انہی میں سے کچھ بک جاتے ہیں اور غیر مسلموں کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی بندوں کا خون بہا دیتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
قرآن پاک کی بے حرمتی وہ کرتے ہیں جنہیں اسکے بلند درجوں کا تو پتہ ہوتا ہے، مگر بے حرمتی کے گناہ کی پکڑ کا احساس نہیں ہوتا۔ ہم مسلمانوں کو دکھ دینے والے آخرت میں جہنم کی آگ میں جلیں گے!
 

باسم

محفلین
بش کی معافی امریکی حکومت کی طرف سے جاری نہیں ہوئی بلکہ عراقی حکومت نے اس کا اعلان کیا ہے!
 
Top