بدلتے الفاظ

بچپن سے لیکر اب تک پنجابی زبان کے کئی الفاظ جو ہم بولا اور سنا کرتے تھے اب تقریبا روز مرہ کے معمول سے غائب ہی ہوتے جا رہے ہیں لیکن وہ الفاظ اب اگر سننے کو مل جائیں تو کانوں کو بھلے لگتے ہیں۔ جیسے بچپن میں غباروں کو "پکانا" کہتے تھے، دروازے کو "بوا" اور سیڑھی کو پوڑیاں۔
احباب سے گزارش ہے کہ ایسے الفاظ جو اب ان کے روز مرہ کے معمول سے غائب ہوتے جارہے ہیں یا غائب ہوچکے ہیں وہ شریک کریں اور اظہار خیال کریں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دراصل الفاظ کا استعمال زیادہ تر پس منظر سے ہوتا ہے ۔ یعنی ماں باپ جو زبان بولتے ہیں وہ بچے سیکھتے ہیں۔ لیکن یہی بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو کسی اور کی صحبت میں رہ کر نئے الفاظ سیکھتے ہیں۔

میں نئے الفاظ (زیادہ تر سلینگ، کہ آج کل یہی رواج میں ہیں یا پھر ہندوستانی فلموں سے اخذ کردہ الفاظ) کو بہت مشکل سے اپنے ذخیرہ ء الفاظ میں شامل کرتا ہوں اور عرصے تک مزاحمت کرتا رہتا ہوں لیکن بہت سے الفاظ پھر بھی میری گفتگو میں اپنی جگہ بنا ہی لیتے ہیں۔ اس کی وجہ وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جو آپ کے ارد گرد ہوں اور اُنہوں نے ان الفاظ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ہو۔
 

الشفاء

لائبریرین
رات کو ہی زوجہ محترمہ سے "گنڈی" کا ذکر ہو رہا تھا۔ گنڈی ملنا مطلب گلے ملنا (دو بہنوں کا) ۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
اسی طرح " ویری" بمعنی نالی یا ڈرین ۔
اور پرات یعنی بڑی ڈش جس میں آٹا وغیرہ گوندھا جاتا ہے اور جس کے مٹی کے ورژن کو " سہنڑک" کہتے ہیں۔ اب تو بولتے ہوئے مزے کے لگتے ہیں۔۔۔ :)
 
پہلے لاہور میں صحن بھی پایا جاتا تھا جو شاید اب کہیں پایا جاتا ہو اسے ویہڑا کہتے تھے اب صرف "صحن" کہتے ہیں ایک دفعہ قبلہ محمد یعقوب آسی صاحب نے بتایا تھا کہ لاہور کی پنجابی میں اردو بہت سرایت کر گئی یہ شاید اسی کے اثرات ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
ایک موٹی سی رنگین و نقشین دری نما چادر۔۔۔
اس کے چہار جانب جھالر ہوتی ہے۔۔۔
اب بھی کہیں کہیں ملتی ہے۔۔۔
اسے جازم کہتے ہیں۔۔۔
مگر یہ لفظ اب سننے میں نہیں آتا!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلے لاہور میں صحن بھی پایا جاتا تھا جو شاید اب کہیں پایا جاتا ہو اسے ویہڑا کہتے تھے اب صرف "صحن" کہتے ہیں ایک دفعہ قبلہ محمد یعقوب آسی صاحب نے بتایا تھا کہ لاہور کی پنجابی میں اردو بہت سرایت کر گئی یہ شاید اسی کے اثرات ہیں۔

ہم لوگ صحن کہا کرتے تھے اور اردو میں آنگن کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ مجھے آنگن کا لفظ اچھا لگتا ہے گو کہ استعمال میں صحن ہی آتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہم نے اپنے بچپن میں درری یا چادر کو بچھونا کہتے سنا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ بچھونے کی جگہ کارپیٹ آگیا ۔

میں اپنے گھر میں چارپائی پہ بچھانے والی رلی ورک کی چادر کو بچھونی کہتی ہوں۔ چھوٹے بچوں کے نیچے بچھانے والے تہہ دار کپڑے کو بھی۔
 
Top