با اَدب ، با محاورہ ہوشیار ! ۔ ۔ ۔ ۔ طنز و مِزاح ( مکمل کتاب )

یوسف-2

محفلین
نادر خان صاحب!
ماشاء اللہ کیا خوب لکھا ہے، ابھی نصف پڑھا ہے اور بقیہ نصف پڑھنے کی ہوس باقی ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زور ذہن دونوں زیادہ بلکہ بہت زیادہ ۔ ”اپنی برادری“ کے زندہ لکھاریوں کو پڑھ کر دُگنی خوشی ہوتی ہے۔ کیونکہ ان کے مزید لکھے جانے والی تحریروں کے پڑھنے کی آس جو ہوتی ہے۔ پھر ملتے ہیں ایک بریک کے بعد۔ یار زندہ صحبت باقی
 
Nadir Khan Sargiroh

۔
یوسف ثانی صاحب !
بڑی خوشی ہوئی کے آپ نے میری کتاب آدھی پڑھ کر آدھا تبصرہ کیا۔
اور یہ جان کر خوشی دوبالا ہو گئی کہ آپ ہماری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ چلو ! ’’ ڈاکا خانہ ‘‘ ایک نکلا۔
۔
آپ نے میری کتاب کے بقیہ نصف حصے کو پڑھنے کی بابت کہا ہے کہ ’ ہوس ‘ باقی ہے۔
خدا خیر کرے !
آخر میں ۔ ۔ ۔
بہت شکریہ جو آپ نے مجھے ’ زندہ لکھاریوں ‘ میں سمجھا۔

رحم دل
نادر شاہ ثانی
 
کاشفی

محفلین
چونکہ آج کل میں نادر خان سَر گِروہ بھائی سے ناراض ہوں اس لیئے مذکورہ کتاب "بااَدب ، بامُحاورہ ہوشیار! " میں شائع کی گئی مصنف کی تصویر کے سَر کو پڑھنے پر اکتفا کر رہا ہوں۔
اس سَر کے ایک خاص حصے میں موجود ترکی بھنووں کے نیچے دو بااَدب نفیس آنکھیں، شرارت سے ٹپکتی پُررعب ناک ، پُرجوش پوری دامت برکاتہ کی طنزیہ باتیں سُنتا ہوا ایک کان، دوسرا کان چھپ کر باتیں سُن رہا ہے۔ اور مونا لیزا جیسی مُسکراہٹ بکھرتے ہوئے ہونٹ۔۔۔ان سب کو دیکھ کر بہت اچھا لگ ہے۔۔
دل کہہ رہا ہے کہ اس کتاب کے تمام اوراق کو پڑھ لیا جائے ۔ اور پھر رائے کا اظہار کروں۔
نادر بھائی کی کچھ شرارتیں جو پہلےمیں یہاں پوسٹ کر چکا ہوں۔
1- اونٹ پہاڑے کے نیچے
2 - کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی
3 - نٹ کھٹ روزہ دار
4 - زبان ہے تو جہان ہے
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
چونکہ آج کل میں نادر خان سَر گِروہ بھائی سے ناراض ہوں اس لیئے مذکورہ کتاب "بااَدب ، بامُحاورہ ہوشیار! " میں شائع کی گئی مصنف کی تصویر کے سَر کو پڑھنے پر اکتفا کر رہا ہوں۔
اس سَر کے ایک خاص حصے میں موجود ترکی بھنووں کے نیچے دو بااَدب نفیس آنکھیں، شرارت سے ٹپکتی پُررعب ناک ، پُرجوش پوری دامت برکاتہ کی طنزیہ باتیں سُنتا ہوا ایک کان، دوسرا کان چھپ کر باتیں سُن رہا ہے۔ اور مونا لیزا جیسی مُسکراہٹ بکھرتے ہوئے ہونٹ۔۔۔ ان سب کو دیکھ کر بہت اچھا لگ ہے۔۔
دل کہہ رہا ہے کہ اس کتاب کے تمام اوراق کو پڑھ لیا جائے ۔ اور پھر رائے کا اظہار کروں۔
نادر بھائی کی کچھ شرارتیں جو پہلےمیں یہاں پوسٹ کر چکا ہوں۔
1- اونٹ پہاڑے کے نیچے
2 - کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی
3 - نٹ کھٹ روزہ دار
4 - زبان ہے تو جہان ہے

کاشفی میرے بھااااااائے ے ے ے !
ناراض کیوں ہیں ؟ کیا خطا ہوئی مجھ سے؟
آپ کے لیے کتاب کے دو نسخے اِرسال کر رہا ہوں۔
آپ نے تصویر پرتبصرہ خوب کیا۔
شکر ہے آپ کا دِل کہہ رہا ہے کہ کتاب کے تمام اوراق کو پڑھ لیا جائے۔
ورنہ آپ کے غصے سے مرعوب ہو کر میں نے اس جملے کو یوں پڑھا۔
’’ دل کہہ رہا ہے کہ اس کتاب کے تمام اوراق کو پھاڑ لیا جائے ‘‘
مونا لیزا کی مسکراہٹ والی بات کا جواب نہیں۔ یقیناَ اِس سے آپ کی۔ ۔ ۔
ناراضگی دُور ہو گئی ہوگی۔ :bashful: کیوں ۔ ۔ ۔ !!!
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے ناراض ہونے پر کتاب کے دو نسخے ارسال کیے جاتے ہیں۔ ناراض نہ ہونے پر ایک تو پھر ملنا ہی چاہیے۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی میرے بھااااااائے ے ے ے !
ناراض کیوں ہیں ؟ کیا خطا ہوئی مجھ سے؟
آپ کے لیے کتاب کے دو نسخے اِرسال کر رہا ہوں۔
آپ نے تصویر پرتبصرہ خوب کیا۔
شکر ہے آپ کا دِل کہہ رہا ہے کہ کتاب کے تمام اوراق کو پڑھ لیا جائے۔
ورنہ آپ کے غصے سے مرعوب ہو کر میں نے اس جملے کو یوں پڑھا۔
’’ دل کہہ رہا ہے کہ اس کتاب کے تمام اوراق کو پھاڑ لیا جائے ‘‘
مونا لیزا کی مسکراہٹ والی بات کا جواب نہیں۔ یقیناَ اِس سے آپ کی۔ ۔ ۔
ناراضگی دُور ہو گئی ہوگی۔ :bashful: کیوں ۔ ۔ ۔ !!!

اَیُّوو راما ۔۔ واٹ از دز دز دز ۔ نہیں میرے بھااااائےےےے۔
ایسا نہیں سوچنے کا۔ آپ سے کوئی خطا نہیں ہوئی۔
-------------------
فون کرونگا پھر بتاؤنگا۔ خوش ہیں۔
 
Top