بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے

تیشہ

محفلین
مطلب یہ کہ یہاں بارش ہوئے غالباً دو سال ہونے کو ہیں۔ اور بارش میں نہائے تو ایک زمانہ بیت گیا۔





توبہ توبہ :( دو سال سے آپ نہائے ہی نہیں :roll: ،

بلکے ایک زمانہ بیت گیا افففُففففففف ، لوگ تو پھر عید کے عید نہا ہی لیتے ہیں اور آپ ہیں کہ زمانے سے نہیں نہائے ، ، ۔۔ ۔
02smileyboern.gif
 

خورشیدآزاد

محفلین
بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے؟ آہ کتنا خوبصورت سوال ہے۔

تیز بُلبُلیوں والی بارش میں میرا دل، میرا دل چاہتا ہے بچہ بن جاؤں بارش میں دوڑوں چھلانگیں لگاؤں شور مچاؤں زور زور سے چیخیں ماروں روؤں خوب بلک بلک کے روؤں۔:eek: آپ پوچھیں گے کیوں سچی بات ہے مجھے بھی معلوم نہیں کیوں :confused: شاید اسلیئے کہ بارش کاپانی آنسوؤں کو چھپا لے۔:(

اور ساتھ ساتھ زور زور سےگاتاجاؤں

اللہ اللہ زاری اللہ ہو
تو کر میری اللہ ہو
ساوا چیڑا کڑیاں نا
میں ہووے بلبلیاں نا۔۔۔(آگے بھول گیا، یہ ہمارے علاقے میں بارش مانگنے کا ترانہ ہے جو بچے گلی محلے میں پانی کے ساتھ کھیلتےہوئے گاتے ہیں)

مجھے بارش اور بارش کا پانی بہت اچھا لگتا ہے ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، برساتی نالے کےشور کے لئے خرم کو زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا، کیوں جناب خرم!!!!

ہا ہا ہا ہا میرے کمرے سے برساتی نالا نظ‌ر آتا ہے آپ نے تو دیکھا ہی ہے نا وہ تو میرے پاس ہی ہے ویسے بارش مجھے اتنی اچھی لگتی ہے جتنی کے:grin: ہی ہی ہی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے تو بارش میں ہمیشہ یہ شعر یاد آتا ہے:

اس طرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو ;)

کیا بات ہے اور اس شعر کے بارے میں کیا کہتے ہیں

بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم
چپ چاپ سوگوار تجھے سوچتے رہے

مطلب یہ کہ یہاں بارش ہوئے غالباً دو سال ہونے کو ہیں۔ اور بارش میں نہائے تو ایک زمانہ بیت گیا۔
یہاں تو کل بارش ہوئی تھی اور میں نہا نہیں‌سکا بارش میں

اور بارش کے بعد جو نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک نہریں اور جھیلیں نمودار ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ :) اور ہاں یاد آیا ابلتے ہوئے مین ہولز کے بارے میں بھی !
وسلام

ارے بھائی یہی تو بارش کا حسن ہے آپ کیا کہتے ہیں بارش بھی ہو اور پانی بھی نا آئے:grin:

بارش تو پاکستان میں ہی اچھی لگتی ہے ۔ پکوڑے کھانے اور بارش کے بعد گیلی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو کا کیا ہی کہنا۔

یہاں بارش مجھے بالکل نہیں پسند بوچھی کی طرح میرا بھی سونے کو دل کرتا ہے۔

بارش میں میرے دل میں عجیب عجیب سے خیال یا سوچیں آتی ہیں۔ ہو ستا ہے کہ وہ سب پڑھنے کے بعد آپ سب مجھے پاگل کہیں :grin:

بارش مجھے بہت اپنی اپنی سی لگتی ہے ایک دوست جیسی لگتی ہے ۔ لگتا ہے جیسے ہمارے موڈ کی عکاسی کرتی ہےجیسے اگر موڈ خوشگوار ہو تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ جھوم رہی ہے۔ خوشی منا رہی ہے اور اگر آپ کا موڈ خراب ہو یا آپ بہت دکھی ہوں تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ رو رہی ہے۔

اکثر مجھے یہ خیال بھی آتا ہے کہ جو بہت اکیلے ہوتے ہیں بارش انکا اکیلا پن مٹاتی ہے۔ جب میرا موڈ نہ اداس ہوتا ہے اور نا ہی خوش بس ٹھیک ٹھاک اور بارش ہو رہی ہو تو مجھے لگتا ہے جیسے کوئی کہیں بہت اداس اور بے بس ہے اور بارش اسی کے دکھ میں برس رہی ہے۔

مغرب میں مجھے لگتا ہے کہ بارش اس لیے زیادہ برستی ہے کہ وہ انکے گناہ دھوتی ہے اور اگر یہ نہ برسے تو فضا میں ہر طرف گناہوں کی بو آنے لگے۔ یقین کریں کرسمس، نیو ائیر اور ایسے ہی بے ہودہ دن جب ہوتے ہیں جب گورے گناہوں کی حدیں پار کر جاتے ہیں یہاں بہت بہت بارش ہوتی ہے ۔

سوری شاید میں ٹاپک سے کافی ہٹ گئی ہوں پر پتہ نہیں جو ذہن میں تھا بارش کےحوالے سے وہ سب الٹا سیدھا یہاں لکھ ڈالا

بہت خوب تعبیر آپی مجھے بہت اچھا لگا یہ سب کچھ پڑھ کر میرے ساتھ بھی کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے لیکن مجھے میں اور آپ میں یہ فرق ہے کے مجھے سب بارشیں اچھی لگتی ہیں لیکن آپ کو صرف پاکستان کی بارشیں اہ مجھے یاد آیا میں تو کبھی پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں ہی ہی ہی:grin:

الٹا سیدھا تو نہیں لکھا، بلکہ آپ نے اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی اچھی طرح کیا ہے۔
یورپ میں چونکہ بارش بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہاں لوگ بارش کو پسند نہیں کرتے اور سورج نکلنے کے متمنی رہتے ہیں جبکہ یہاں سال کے بارہ مہینے ہی سورج چمکتا دھمکتا رہتا ہے تو ہم بارش کو ترس جاتے ہیں۔


جی ہاں آپ نے ٹھیک کہا شمشاد بھائی جو چیز زیادہ ہو وہ اچھی نہیں لگتی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بارش مجھے بہت بری لگتی ہے :( ، کوئی کام کاج نہیں ہو پاتا ،
بس سونا ہی اچھا لگتا ہے ۔ :hatoff:


آپی آپ کو بارش کیوں اچھی نہیں لگتی بارش اور سونا
میرے خیال میں دو الگ الگ چیزیں ہیں بارش میں کون سوتا ہے کم از کم میں تو نہیں‌سوتا چاہے رات کی بارش ہو
 

ملائکہ

محفلین
اور بارش کے بعد جو نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک نہریں اور جھیلیں نمودار ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ :) اور ہاں یاد آیا ابلتے ہوئے مین ہولز کے بارے میں بھی !
وسلام

پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک گھومتی تھوڑی رہتی ہوں:grin::grin::grin: اور اگر بارش کی وجہ سے پانی ہو بھی جاتا ہے تو یہ ہم لوگوں کا اپنا قصور ہے نہ کہ بارش کا اور ابھی جو آخری بارش ہوئی تھی تو جب روڈز پر اتنا پانی جمع نہیں ہوا تھا کہ جتنا پہلے ہوا کرتا تھا کہ رپورٹ میں نے ٹی وی پر دیکھی تھی:):):):)
 

طالوت

محفلین
اپنے قصور کو کوئی اپنا قصورسمجھے بھی تو ۔۔۔۔۔۔ سب اسے ملکہ ترنم کا "قصور" سمجھتے ہیں
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کیا شک ہے، بلکہ وہ تو خود گا کر کہہ گئی ہیں

میرا سوہنا شہر "قصور" نی
تھماں ایدیاں دور دور نی
 

تیشہ

محفلین
آپی آپ کو بارش کیوں اچھی نہیں لگتی بارش اور سونا
میرے خیال میں دو الگ الگ چیزیں ہیں بارش میں کون سوتا ہے کم از کم میں تو نہیں‌سوتا چاہے رات کی بارش ہو




مجھے ذرا بھی بارش پسند نہیں ہے ۔ یہاں تو سارے سال بارشیں ہی بارشیں رہتی ہیں ، مجھے نہیں بھاتی ،
سارے کام رُک جاتے ہیں ، خلل پڑجاتا ہے کہ بارش ہورہی ہے :(
اور بارش میں دل ہی نہیں کرتا باہر نکلنے کو ، نیند آنے لگتی ہے ، اور بندہ سُست ہوجاتا ہے ۔ :music:
 

تعبیر

محفلین
مجھے ذرا بھی بارش پسند نہیں ہے ۔ یہاں تو سارے سال بارشیں ہی بارشیں رہتی ہیں ، مجھے نہیں بھاتی ،
سارے کام رُک جاتے ہیں ، خلل پڑجاتا ہے کہ بارش ہورہی ہے :(
اور بارش میں دل ہی نہیں کرتا باہر نکلنے کو ، نیند آنے لگتی ہے ، اور بندہ سُست ہوجاتا ہے ۔ :music:

بالکل جبکہ پاکستان میں بارش ہو تو دل کرتا ہے کہ لانگ ڈرائیو پر چلے جاؤ جبکہ یہاں ایسے موسم میں گاڑی چلانا بھی کافی رسکی ہوتا ہے
 

ظفری

لائبریرین
ہم سمجھتے تھے ہمارے بام و در دُھل جائیں گے
بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر ۔۔۔۔۔

ہمارا تو بارشوں سے بس اتنا ہی تعلق ہے ۔۔۔۔ !
 

ماوراء

محفلین
ہمارے ہاں تو جب بھی بارش ہوتی ہے۔ ہر ایک کی زبان پر ایک ہی جملہ ہوتا ہے۔ "کتنا گندا موسم ہے۔" آج بھی دن کو بارش ہو رہی تھی، اور میرے ساتھ میری دوست تھی، پتہ نہیں کتنی بار اس نے یہ جملہ دہرایا۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
ہمارے ہاں تو جب بھی بارش ہوتی ہے۔ ہر ایک کی زبان پر ایک ہی جملہ ہوتا ہے۔ "کتنا گندا موسم ہے۔" آج بھی دن کو بارش ہو رہی تھی، اور میرے ساتھ میری دوست تھی، پتہ نہیں کتنی بار اس نے یہ جملہ دہرایا۔ :grin:




تو تم نے گن ِ لینا تھا ناں کتنی بار دہرایا ہے ۔ :music:
 

تیشہ

محفلین
ہا ہا ہا ہا میرے کمرے سے برساتی نالا نظ‌ر آتا ہے آپ نے تو دیکھا ہی ہے نا وہ تو میرے پاس ہی ہے ویسے بارش مجھے اتنی اچھی لگتی ہے جتنی کے:grin: ہی ہی ہی




خرم کہیں آپکا گھر پیر ودھائی کے نالا لئی کے قریب تو نہیں ۔؟ :confused:
 

جیا راؤ

محفلین
ہممم۔۔۔ بارش ہو تو بھیگتے رہنا اچھا لگتا ہے خواہ بارش دن کی ہو یا رات کی۔۔۔۔ مگر تیزززز۔۔۔ بہت تیزززززز ہو۔۔۔۔
بقول پروین شاکر۔۔۔

"اس موسم میں بھیگتے رہنا اچھا لگتا ہے"

ساتھ کوئی Melodious سا گانا۔۔۔ شاعری پڑھنا اور دوستوں کو بھیجنا۔۔۔ افسانہ یا شاعری لکھنا۔۔ اور بہتتت کچھ کرنے کا دل کرتا ہے۔۔۔ :)

اور بارش میں پکوڑے اور آلو کے پراٹھے اور چائے کا ہونا بھی ضروری ہے۔۔۔ :grin:

ہلکی ہلکی پھوار میں دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔ :):)
 

وجی

لائبریرین
بارش ہو اگر ہلکی ہو تو دل چاہتا ہے کہ تیز ہو اور تیز ہونے پر دل چاہتا ہے کہ اس موسم میں کرکٹ ہوجائے یا پھر
آلو کے پراٹھے ، آلوکے پکوڑے اور اسکے ساتھ دھندیئے پودینے کی چٹنی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بارش کے موسم کا
 

طالوت

محفلین
ابھی تو خیالی پکوڑوں سموسوں کا ذائقہ ہی منہ سے نہیں گیا کہ اب آلو کے پراٹھے بھی ۔۔۔۔۔۔۔!!
لگتا ہے آپ سب پاکستان کی ٹکٹ کٹوا کر ہی چھوڑو گے ۔۔۔۔
وسلام
 
Top