بارش اور شیطانیاں

مقدس

لائبریرین
تیمور بھائی کو آفس میں تو سکون سے رہنے دیں آپ۔ :D
وہاں "بھی" تنگ کریں گی انہیں۔ :p

ارے ایسا کیسا ہو سکتا ہے کہ "وہاں" بھی ان کو آرام سے رہنے دوں
آخر میتھس میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اتنا تو تنگ کیا جا سکتا ہے ناں
ہی ہی ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
شیطانیاں کیا لکھوں جب سے آئیرلینڈ آئی ہوں مجھے بارشیں زہر لگنے لگی ہیں اور شیطانی کے بجائے پریشانی بن گئی ہے بارش
یاد کرتی ہوں اگر کچھ یاد آیا تو بتاؤنگی ان شاءاللہ :):):)
ہائے آپی مجھے بھی، سچی جب بارش میں روز آفس جانا ہو ناں تو بس آئی جسٹ ہیٹ اٹ
آج بھی بھیگتے ہوئے آفس سے آئی ہوں، اور سر میں درد ہو رہا ہے تب سے
 

تعبیر

محفلین
ہائے آپی مجھے بھی، سچی جب بارش میں روز آفس جانا ہو ناں تو بس آئی جسٹ ہیٹ اٹ
آج بھی بھیگتے ہوئے آفس سے آئی ہوں، اور سر میں درد ہو رہا ہے تب سے
بہت لاپرواہ ہیں آپ اپنی صحت کے معاملے میں اب کٹ لگانی پڑے گی آپ کو اس بات پر
اب سردیاں شروع ہونے والی ہیں تو خیال رکھا کرو اب چھتی اور رین کوٹ کا مشورہ بھی نہیں دے سکتی کہ پتہ ہی نہیں چلتا یہاں کہ کب بارش ہو گی اچانک سے دھوپ اور پھر ایک دب سے بارش
ہاں یاد آیا جب میں یہاں نئی نئی آئی تھی وہ اپریل کا مہینہ تھا اور دن تب بہت بہت لمبے ہوتے ہیں یہاں میں کپڑے دھو کر باہر ڈالنے جاتی تو کچھ ہی دیر بعد بارش ہو جاتی میں بھاگ بھاگ کر کپڑے اتار کر اندر ے آتی تو کچھ ہی دیر بعد بارش رک جاتیاور کڑاکے دار دھوپ اس کے بعد میں پھر باہر کپڑے ڈالنے جاتی پھر بارش پھر وہی میرا اندر باہر اندر باہر چلتا رہتا تھا :)
 
Top