بارش اور شیطانیاں

عاطف بٹ

محفلین
ہاں یاد آیا جب میں یہاں نئی نئی آئی تھی وہ اپریل کا مہینہ تھا اور دن تب بہت بہت لمبے ہوتے ہیں یہاں میں کپڑے دھو کر باہر ڈالنے جاتی تو کچھ ہی دیر بعد بارش ہو جاتی میں بھاگ بھاگ کر کپڑے اتار کر اندر ے آتی تو کچھ ہی دیر بعد بارش رک جاتیاور کڑاکے دار دھوپ اس کے بعد میں پھر باہر کپڑے ڈالنے جاتی پھر بارش پھر وہی میرا اندر باہر اندر باہر چلتا رہتا تھا :)
آپ نئی نئی گئی تھیں تو آئرلینڈ کے بادل آپ کو چھیڑ رہے ہوں گے۔ جیسے کالج میں نئے آنے والوں کو ستایا جاتا ہے! ;)
 

تعبیر

محفلین
اس کا مطلب یونائیٹڈ کنگڈم کے بادل بہت ہی 'زن پسند' بلکہ 'زن چھیڑ' واقع ہوئے ہیں! :p :p
ویسے ہم دیسی خواتین ہی یہاں خود کام کرتی ہیں جبکہ یہاں عموماً عورتیں کام کرتی ہیں اورزیادہ تر مرد گھروں میں بیٹھ کر گھروں کے کام کرتے ہیں
بچے سنبھالتے ہیں ،کپڑے دھوتے ہیں اور کھانا بھی پکاتے ہیں :lol:
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے ہم دیسی خواتین ہی یہاں خود کام کرتی ہیں جبکہ یہاں عموماً عورتیں کام کرتی ہیں اورزیادہ تر مرد گھروں میں بیٹھ کر گھروں کے کام کرتے ہیں
بچے سنبھالتے ہیں ،کپڑے دھوتے ہیں اور کھانا بھی پکاتے ہیں :lol:
تو چلیں پھر ان کو 'دیسی زن اور ولایتی مرد چھیڑ بادل' کا نام دے دیتے ہیں۔ :p
کیا خیال ہے؟ ;)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت لاپرواہ ہیں آپ اپنی صحت کے معاملے میں اب کٹ لگانی پڑے گی آپ کو اس بات پر
اب سردیاں شروع ہونے والی ہیں تو خیال رکھا کرو اب چھتی اور رین کوٹ کا مشورہ بھی نہیں دے سکتی کہ پتہ ہی نہیں چلتا یہاں کہ کب بارش ہو گی اچانک سے دھوپ اور پھر ایک دب سے بارش

جی ضرور۔۔۔۔! متفق
 
بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن

بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ

تیز ہوئی جب بارش برسی، چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم

بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی ہوگئے سب جل تھل

بارش نے کھیتوں، کھلیانوں کو سیراب کیا
سڑکوں اور میدانوں کو بھی زیر آب کیا

بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں
 
Top