باجوڑ ایجنسی: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، چھ ہلاک

amirnawazkhan

محفلین
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کے علاقے تنگی سالارزئی میں آج منگل کی صبح ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ایک اسکول وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین لیڈی ٹیچرز اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرئع کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب علاقے سے ایک اسکول وین گزر رہی تھی۔
دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے میں ہلاک والے والے افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، لیکن اس کے حجم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
یاد رہے کہ سالارزئی کے علاقے میں اس سے قبل بھی شدت پسندوں کی جانب سے ناصرف سیکیورٹی فورسز بلکہ مقامی امن لشکر کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1008516/
 
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔
علمائے اسلام ایسے جہاد اور اسلام کو’’ فساد فی الارض ‘‘اور دہشت گردی قرار دیتے ہیں جس میں اپنے مخالف علماء ومشائخ کے گلے کاٹیں جائیں ،بے گناہ لوگوں حتی کہ عورتوں اور سکول کے بچوں کو بے دردی کیساتھ شہید کیا جائے ، جس میں جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہو، ۔ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنا ،ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے .پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ کاروائی پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے. دنیا کا کوئی مذہب بشمول اسلام حالت جنگ میں بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، ۔ بم دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کہاں کی بہادری ہے؟
انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top