عین ممکن ہے کہ سب کو بچپن سے الف بے سن سن کر یہ خیال آتا ہو کہ ہم اس میں کچھ نیا کیوں نہیں کر سکتے؟ الف عین بابا جانی کیا ایسا کبھی ہوا ہے کہ کسی زبان کے حروف تہجی میں کبھی کوئی نیا لفظ ایڈ ہوا ہو؟
 
نہیں ایسا کہ کبھی ایسا نہ ہوا ہو، اردو تو ابھی شیرخوار ہے، فارسی اور عربی میں کئی مصوتوں کی ہیر پھیر ہوئی ہے لسانیاتی ڈھانچے کے اعتبار سے۔ اس کی ایک آسان اور مشہور مثال فارسی میں "ف" کے تلفظ کا درآنا ہے۔ اس سے قبل یہ "پ" ہوا کرتا تھا۔ پارسی، پیل، سپید، گوسپند وغیرہما عربی کے تداخل کے بعد فارسی، فیل، سفید اور گوسفند ہوئے۔
قیاس اس حوالے سے کیا ہے کہ کیا کسی زبان کے حروفِ تہجی کسی بھی وجہ سے کبھی بھی نہیں بڑھے؟
 
الف سے دوبارہ ابتدا کرتے ہیں اور ہم ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ اس لڑی کو محض سلام دعا یا حروف تہجی کے کھیل کے مقصد کے طور پر استعمال کرنے کے۔۔۔ اس میں متفرق موضوعات بھی لایا کیجئیے۔ جس طرح اٹھ ہم سب کو نئی بات پتا چلی حروفِ تہجی کے حوالے سے۔۔۔ بالکل اسی طرح اگر ہر ذہن روز کوئی ایک سوال بھی نکالے ، جس کا عام طور پر محل نہیں ہوتا۔تو کتنا کچھ ہے جو دبا ہوا ہے اور نکل سکتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین

پہل تو تم نے کر ہی دی ہے مریم افتخار۔میں اس کی تائید کرتا ہوں،(بلکہ انگریزی کا سیکنڈ زیادہ درست فٹ ہوتا ہے یہاں، پہل کی وجہ سے)
 
Top