عظیم

محفلین
بہت عجیب سا لگتا تھا مجھے یہاں پوسٹنگ کرتے ہوئے تعارف جو نہیں پیش کِیا تھا ۔ ایسے لگتا تھا جیسے کچھ لوگ ایک خوبصورت جھیل کے کنارے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میں پیچھے سے آ کر ایک کنکر جھیل میں پھینک کر بھاگ جاتا ہوں ۔
 
پتھر جو جھیل میں پھینکتے تھے وہ آپ تھے ؟
کوئی حال نہیں میں بھی کہوں ہمارے گھر جتنی بھی مچھلیاں آتی تھی سب کے سر زخمی کیوں ہوتے تھے :)
 

عظیم

محفلین
ٹھاکر پرتاب سنگھ کی طرح الزام تراشی مت کیجیے میرے چھوٹے موٹے کنکروں کو پتھر کہہ کر ۔ مچھلیوں کے سر تو اس لیے زخمی تھے کیوں کہ بیچاریاں سر پیٹ پیٹ کے مرنا چاہتی تھیں ایک ہی جھیل میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا جینا محال کر رکھا ہے ان مچھلیوں نے لیکن بھلائی اور زندگی اسی کی ہے جو دوسروں کی بھلائی اور خیر مانگے ۔ لکھ لیجیے اس بات کو ۔
 
Top