شمشاد

لائبریرین
واجب الاحترام سیما آپی، تلاش کے بعد مجھے مندرجہ ذیل اشعار ملے ہیں :

محفل ہے اور طرح کی تنہائی اور ہے
اِس شہر کی فضا ہی مرے بھائی اور ہے

کیا بانس لے کے ناپنے نکلا ہے دل کو تُو؟
اِس بوند بھر محیط کی گہرائی اور ہے

نکلا نہ کوئی چاک مرے پیرہن کے بیچ
اُس ہاتھ کی گرفتِ زلیخائی اور ہے


احمد جاوید
چاک ایجادی مری
 

سیما علی

لائبریرین
ہم بالکل بھول گئیے


نم ہیں پلکیں تری اے موجِ ہَوا ، رات کے ساتھ
کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ھے برسات کے ساتھ

پروین شاکر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
واجب الاحترام سیما آپی، تلاش کے بعد مجھے مندرجہ ذیل اشعار ملے ہیں :

محفل ہے اور طرح کی تنہائی اور ہے
اِس شہر کی فضا ہی مرے بھائی اور ہے

کیا بانس لے کے ناپنے نکلا ہے دل کو تُو؟
اِس بوند بھر محیط کی گہرائی اور ہے

نکلا نہ کوئی چاک مرے پیرہن کے بیچ
اُس ہاتھ کی گرفتِ زلیخائی اور ہے


احمد جاوید
چاک ایجادی مری
یہ بہت ساری دعائیں جیتے رہیے :in-love::in-love:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب تو ہو گئی غلطی
نیند آ جائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوں
آنکھ کھل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں

پروین شاکر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نہ زمیں میں ہے تیری قرار گہ، نہ فلک ہی منزلِ جذبِ دل
بڑی دیر سے ہے سفر میرا، تری یاد سے، تری یاد تک

۔۔۔۔۔۔ نعیم صدیقی ۔۔۔۔۔۔
 
Top