شکریہ فرحت۔ بہت اچھی حمد ہے۔ اتنی بار سنی ہے، تو لکھ بھی دی میں نے۔
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گناہگار ہیں ہم سیاہ کار ہیں
اے خدا اے خدا
اے خوشی کی دھنک رحمتوں کے فلک
زندگی تو نے دی، آگاہی تو نے دی
جب اندھیرے ہوئے، روشنی تو نے دی
تو نے مٹی کو بھی کر دیا محترم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار ہیں، ہم سیاہ کار ہیں
اے خدا اے خدا
خواب بخشے حسیں، نیندیں آنکھوں کو دیں
دل کے اس ساز میں دھڑکنیں بھی رکھیں
کوئی تجھ سا سخی اے خدایا نہیں
کیسے کیسے کیے تو نے ہم پر کرم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
ایک دن اے خدا یہ گناہ ہو گیا
وحشتیں چھا گئیں، خون بہنے لگا
سلسلہ چل پڑا، پھر فسادات کا
اس چمن کو لگا ہائے پت جھڑ کا غم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
دولتیں، کرسیاں بن گئیں سب کی جاں
یہ ہوس کھا گئی پیار کا آسمان
پھول جلنے لگے، کھو گئی تتلیاں
باغِ دل بن گیا جیسے دشتِ علم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
اے خدا رحم کر، بھیج رحمت ادھر
پھر بہار آئے گی، ہم کو دے یہ خبر
پیار سے پھر بھریں گاؤں قصبے نگر
رنگ و خوشبو لکھے پھر ہمارا قلم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا