ایک پورٹیبل پروگرام

سلیم احمد

محفلین
newyq.gif

ایک پروگرام درکار ہے جس میں کم از کم درج ذیل خصوصیات موجود ہوں۔
ایک لسٹ سے سوال دکھا کر اُن کے جوابات دکھائے اور درست جواب پر کلک کرنے سے رپورٹ پیش کرے۔ ان کے علاوہ اور دیگر خصوصیات ہوں تو اور بھی بہتر ہے۔
اس سلسلہ میں بعض پروگرام نظر آئے لیکن وہ اردو کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے سے قاصر تھے۔
 
سلیم بھائی میں کسی ایسے پروگرام کے بارے میں تو شاید نہ بتا سکوں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ آپ نے اپنا مدعا بہترین انداز میں سمجھایا ہے۔ شاید اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کے مساوی ہوتی ہے۔
 

سلیم احمد

محفلین
مجھے نہیں معلوم ایسا پروگرام تیار کرنا کتنا مشکل کام ہے لیکن پھر بھی محفل پر موجود پروگرامر حضرات سے درخواست ہے کہ کیا کوئی اس طرح کا سافٹ ویئر تیار کرسکتا ہے ۔ اس طرح کا پروگرام کئی جگہ پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح علم کو پھیلانے میں اضافہ کا باعث ہوگا ۔
 
یہ کام قطعی مشکل نہیں ہے۔ لیکن جب ڈیسکٹاپ ایپلیکشن کی بات آتی ہے تو میں ہاتھ نہیں لگاتا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سلیم، اگر تو صرف سوالات کے جوابات پوچھنا مقصد ہے تو اس کے لیے کوئی بھی سروے سکرپٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ پی ایچ پی میں اس طرح کی کئی سکرپٹس لکھی گئی ہیں اور یہ عام طور پر اردو کوبھی سپورٹ کرتی ہیں۔ لیکن یہ ریکوائرمنٹ بھی ہے کہ جوابات کی پڑتال بھی ہوتی رہے اور سکور بھی کیلکولیٹ ہوتا رہے تو اس طرح کے کسی فری پروگرام کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ کسی زمانے میں BrainDumps کے لیے ایک پروگرام Trandumper تیار کیا گیا تھا جو کہ اس مقصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔ لیکن اب یہ بھی فری ڈاؤنلوڈ نہیں رہا ہے۔ ایسا پروگرام تیار کرنا کوئی بڑا تکنیکی چیلنج تو نہیں ہے البتہ یہ کام وقت طلب ضرور ہے۔
 
اس سلسلہ میں بذریعہ ذاتی پیغام محترم ابرار بھائی کو اس دھاگہ پر آنے کی دعوت دی ہے۔

سلیم بھائی یہ پروگرام بنانا تو کچھ خاص مشکل نہیں ہے ،ویب کیلئے جاوا سکرپٹ کی مدد سے بھی بن سکتا ہے ،اور اگر ریکارڈ وغیر ہ رکھنا ہو ،تو پی ایچ پی اور ڈیٹا بیس کے ساتھ ملا کر کیا جا سکتا ہے،اس کے علاوہ ڈسک ٹاپ اپلیکشن بھی تیار ہوسکتی ہے، لیکن سب کچھ "ہوسکتا ہے" کرنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ میں آج کل کچھ مصروف ہوں :noxxx: اس لیے مجھے ٹائم نکالنے میں تھوڑی مشکل ہوگی۔
لیکن اب آپ کہ رہے ہیں تو اس طرح کریں کہ ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں 20،25 سوال اور ہرسوال کے غلط اور صیح جواب کے ساتھ بنا کر مجھے بھیج دیں،اگر مجھے اگلے کسی ویک اینڈ پر موقع مل گیا تو میں بنا دوں گا لیکن وعدہ نہیں ہے اگر ٹائم مل گیا تو انشاءاللہ ہوجائے گا۔لیکن کس قسم کا پروگرام بنانا ہے ،مطلب ویب کے لئے یا ڈسک ٹاپ اپلیکیشن چاہئے یہ بھی بتادیجئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ ابرار۔ اگر آپ کو اس پروگرام کو لکھنے کا وقت مل ہی جاتا ہے توپلیز اسے اتنا جنرل پرپز ضرور بنائیں کہ اس میں اپنی مرضی کے سوالات شامل کیے جا سکیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ اس کے لیے ایک ایکس ایم ایل فارمیٹ وضع کر لی جائے جس میں سوالات، ان کی ٹائپس اور درست جوابات شامل کیے جا سکیں۔ میرے خیال میں ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن زیادہ بہتر رہے گی۔
 

سلیم احمد

محفلین
جزاکم اللہ۔ بہت بہت شکریہ ابرار بھائی کہ آپ نے اپنی مصروفیت میں سے کچھ وقت خاکسار کے لئے نکالا۔ جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا کہ پروگرام کو جنرل پرپز کے لئے ہونا چاہیے تاکہ ہر کوئی اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق اس میں سوالات ، جوابات یا زمرہ جات کا اضافہ کرسکے اور ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ہی زیادہ مناسب ہے۔ ایک ٹیسٹ فائل جلد تیار کرکے آپ کو ارسال کرتا ہوں۔
 
ایکس ایم ایل فائل ویسے تو بہتر رہے گی،کیونکہ اسے منظم کرنا زیادہ آسان رہے گا(کیونکہ کیٹیگری اوراسی کیٹگری میں آسان اور مشکل سوالات وغیرہ اگر الگ الگ کرنے ہوں تو بھی ایکس ایم ایل میں زیادہ منظم طریقے سے کیا جاسکتا ہے) ،لیکن اگر ٹیکسٹ فائل سے ڈیٹا لینا ہوتویہ بھی ہو سکتا ہے۔( میرا مقصد پوچھنے کا یہ ہے کہ میں نے محفل پر ہی کچھ ساتھیوں کو دیکھا ہے کہ وہ ایکس ایم ایل کے بجائے ٹیکسٹ فائل کو پسند کرتے ہیں) ، خیر جو بھی پسند ہو بتا دیجئے گا۔
دوسرا میرے خیال میں اس قسم کے پروگرام میں ساؤنڈ ایفیکٹ بھی ہونے چاہیے جیسے پروگرام چلے تو تالی بجائی جائے ،سوال کا ٹائم شروع ہوتو ٹائمر چل پڑے اور ساتھ جیسے ٹک ٹک کی آواز اور صیح یا غلط سوال کی صورت میں بھی اسی طرح کچھ ساؤنڈ ایفیکٹ ہوں ، اگر آپ میرے اس خیال سے متفق ہوں تو اگر کسی کے پاس اس قسم کی آڈیو فائلز ہوں تو وہ مجھے بھیج دے۔
اس کے علاوہ سوال جواب کے پیج سے پہلے ایک پیج ہوجس میں کیٹیگری وغیرہ سیلکٹ کی جائے ،یا جیسے مشکل ،آسان وغیرہ سیلکٹ کرنے کے آپشن ہو۔ لیکن اس کیلیئے جس طرح سوال جواب کا ڈیزائن بنا کر دیا ہے اسی قسم کا ایک اور ڈیزائن مجھے بنا کر دے دیں تاکہ میں اسے کاپی کرلوں (میں ڈیزائنگ میں کافی کمزور ہوں :noxxx:)
اس کے علاوہ سوال جواب کے پیج میں ٹائمر کی جگہ بھی بنائیں جس پر ٹائم نظر آئے تاکہ ایک مخصوص ٹائم میں جواب دیا جائے،اور نہ دینے کی صورت میں اگلا سوال آجائے
اور skip (نظرانداز) کا بھی بٹن ہوناچاہیے ،تاکہ اگر کسی کو جواب کا علم نہ ہو تو اسے اگلا سوال مل جائے ۔
اس کے علاوہ ایک اور بات بھی میرے ذہن میں آرہی ہے کہ ہر سوال کے مخصوص نمبرز ہوں ،اور صیح جواب کی صورت میں تو نمبرز میں اضافہ ہولیکن غلط کی صورت میں اس کے ہاف نمبر کاٹ لیئے جائیں ۔ تاکہ ‘‘ تکے ’’ سے کام نہ چلایا جائے
یہ میری طرف سے کچھ تجاویز ہیں،اگر ان میں کچھ اضافہ یا کمی کرنی ہو تو باقی ساتھی بھی رائے دیں،تاکہ ایک اچھا پروگرام تیار ہوسکے۔
 
شوبی بھائی پیغامات کی تعداد کی بنیاد پر ایک سنگ میل عبور کرنے پر ڈھیروں مبارکباد قبول فرمائیں۔
 

سلیم احمد

محفلین
کوئز پروگرام کے بارہ میں چند تجاویز

ابرار بھائی ۔ میں نے کوئز پروگرام کے سلسلہ اپنی پوسٹ میں صرف چند بنیادی سہولتوں کے بارہ میں بیان کیا تھا تاکہ کسی طرح ایک چھوٹا سا پروگرام دستیاب ہو جائے ۔ لیکن ماشاء اللہ آپ کی پوسٹ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ آپ ایک وسیع کوئز سسٹم تیار کرنے کی طرف جارہے ہیں ۔ جزاکم اللہ ۔ واقعی اگر آپ یہ سہولتوں پروگرام میں مہیا کردیں تو اس کی افادیت میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا اور خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی ۔
اس سلسلہ میں کوئز سسٹم کی تلاش کے دوران لاطینی زبانوں کے لئے ایک کوئز پروگرام نظر آیا تھا:۔
http://www.wondershare.com/pro/quizcreator.html
اس کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنی بات کو مکمل کرتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پروگرام سوفیصد ایسا ہی ہو ۔ آپ اپنی پسند اور سہولت کے مطابق جیسا چاہیں پروگرام تیار کریں۔
ڈیٹا فائل کا فارمیٹ:۔
مجھے پروگرامنگ کے بارہ میں علم نہیں ہے لیکن فارمیٹ ایسا ہی ہونا چاہیئے جیسا کہ آپ نے بیان کیا ہے کہ XML فارمیٹ منظم کرنے میں زیادہ بہتر اور آسان ہے۔ اس بارہ میں ایک سوال اور ہے کہ کیا مائکروسافٹ ایکسل یا ورڈ میں ایک سانچہ بنا کر ان میں سوالات لکھ کر انہیںXML فارمیٹ میں پروگرام کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔
(بعض دفعہ کاپی رائٹ یا کسی دوسری وجہ سے اپنے سوالات کا متن ٹیکسٹ فارمیٹ میں نہیں پھیلانا ہوتا یعنی کیا ایسا ممکن ہے یوزر کو ڈیٹا کو انکرپٹ کرنے کی سہولت بھی ہو تاکہ کوئی دوسرا اُسے ٹیکسٹ فارمیٹ میں استعمال نہ کرسکے۔)
مذکورہ بالا quizcreator سافٹ ویئر میں ایک سہولت یہ رکھی گئی ہے کہ آپ ایکسل فائل سے سوالات امپورٹ کرسکتے ہیں ایکسل ٹیمپلیٹ فائل بھی مذکورہ پروگرام کی مدد سے تیار ہوتی ہے۔
ساؤنڈ ایفیکٹ:۔
واقعی اگر یہ سہولت بھی میسر ہو تو اچھی بات ہے۔لیکن مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض لوگ ایسی ساؤنڈز کو پسند کرتے ہیں اور بعض نہیں کیا ان ساؤنڈز کو آن اور آف کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ اس سلسلہ میں کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ یوزر اپنی مرضی سے MP3 یا دوسرا فارمیٹ جو آپ مناسب سمجھیں ، میں فائلز متعلقہ جگہ پر رکھ کر اپنی مرضی کی ساؤنڈ یا ساؤنڈ ایفیکٹس استعمال کرسکے۔ ساؤنڈز کے لئے جیسا کہ شعیب بھائی نے بتایا ہے http://www.flashkit.com/soundfx ویب سائٹ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے یا اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور طریقہ کار ہو تو اس پر بھی کام کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کہیں تو فائلز ڈاؤنلوڈ کرکے بھی آپ کو ارسال کردیتا ہوں لیکن کونسی فائلز کس فارمیٹ میں آپ استعمال کریں گے۔
ٹائمر:۔
ٹائمر بھی اچھی چیز ہے ۔ کیا ٹائمر ہر سوال کے لئے ہوگا یا سوالات کی ایک نشست کے لئے ہوگا ۔ ٹائمر كے لئے جگہ بنا دی ہے ۔
آگے اور پیچھے جانے کے لئے نشانات:۔
اس کے علاوہ آگے اور پیچھے جانے کے لئے نشانات بھی بنا دیئے ہیں ۔ کیا جواب دینے کے بعد اگلا سوال خودبخود آجائے گا یا خود اگلے سوال پر کلک کرنا پڑے گا ۔ کسی سوال کے ایک سے زائد درست جوابات بھی ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کیا کرنا ہوگا۔
پوائنٹ سسٹم:۔
ہر سوال کے مخصوص نمبر اچھی بات ہے ۔ لیکن اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ
" صیح جواب کی صورت میں تو نمبرز میں اضافہ ہولیکن غلط کی صورت میں اس کے ہاف نمبر کاٹ لیئے جائیں ۔ تاکہ ‘‘ تکے ’’ سے کام نہ چلایا جائے ۔ "
کیا غلط جواب دینے پر بھی آدھے نمبر دیئے جائیں گے؟
ابرار بھائی ۔ جزاکم اللہ کہ آپ اتنی محنت سے اس پروگرام کو تیار کررہے ہیں۔ یہ میری طرف سے کچھ تجاویز ہیں،اگر ان میں کچھ اضافہ یا کمی کرنی ہو تو باقی ساتھی بھی رائے دیں،تاکہ ایک اچھا پروگرام تیار ہوسکے۔
جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا نئی تصاویر پیش خدمت ہیں:
94896229.jpg


languaget.jpg


catw.jpg

ایک آخری بات:
یہ صرف اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ جو ڈیزائن اور ٹیسٹ فائل میں نے تیار کرکے دی تھی اس میں صرف ایک ہی سسٹم کے سوالات کو پیش کرنے کا نظریہ ہے۔یعنی ایک سوال اور اُس کے ایک یا ایک سے زائد درست جوابات ۔
سوالات کرنے کے مختلف طریق ہوتے ہیں مثلاً درج ذیل پروگرام کو اگر دیکھیں تو 9 مختلف طریق کو استعمال کیا گیا ہے۔
http://www.sameshow.com/quiz-creator/sample.html
اگر ایک سے زائد طریق کے سوالات کرنے ہوں تو کیا یعنی ان کے لئے علیحدہ علیحدہ ڈیٹا فائلز بنانی پڑیں گی یا ایک ہی فائل ہوگی اس لئے اگر مستقبل میں آپ کا ارادہ اس طرح کا سسٹم بنانے کو ہو تو پروگرامنگ میں اسے مدنظر رکھنا چاہیئے ۔ابھی فی الحال اگر اس پر کام کیا تو بہت وسیع پروجیکٹ ہوجائے گا۔
سوالات کی مختلف اقسام کی تفصیل کے لئے درج ذیل فائل منسلک ہے۔
http://rapidshare.com/files/394833759/quiz.pdf.html
 
میرے ذہن میں زبان کے آپشن کی بات نہیں تھی،بلکہ کیٹیگری جیسے اسلام ،کھیل،تاریخ وغیرہ کے آپشن تھے ، یعنی اس موضوع پر سوال ہوں گے۔
خیر میں کوشش کرتا ہوں کہ ایک چھوٹا موٹا پروگرام تیار کر کے آپ ساتھیوں کے سامنے جلد پیش کرسکوں اور اس کے بعد پھر اس میں جو جو تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوگی وہ ساتھ ساتھ کرتے جائیں گے۔
 
Top