ایک مسلمان بہن کی آواز

اظہرالحق

محفلین
ان بہن سے صرف اتنی گذارش ہے کہ وہ بسنت کے خلاف جہاد کا اعلان فرماویں اور ایسے ہی “مسلح“ ہو کر اسلام آباد کی مارکیٹ میں موجود “فحش لباس“ والی حواتین کو “کیفر کردار“ تک پہنچائیں تو جامعہ حفضہ کو بچانے سے بڑا “کارنامہ“ ہو گا ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
یہی تو سارا غم ہے کہ جس جہاد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت شہید ہوئے ۔ لہو لہان ہوئے وہ جہاد اصعر ہوا ؟
اگر فرصت ملے تو یہ کتاب ضرور پڑھیں
اگر اس سے بھی فائدہ نہ ہوا تو پھر انتظار کر لینا ایک کتاب ہے “اب حیات“ وہ پھر پڑھ لینا اگر اس سے بھی سمجھ نہ آئے تو پھر ونڈوز میں ایک مسج آتا ہے
"this programme has performed in illegal operation......."
تو پھر تمھارا سسٹم ان کمپٹبل ہے جہاد کے ساتھ
جہاد "مفتي محمد شفعيع صاحب"
واجد حسین
 

اظہرالحق

محفلین
بہت دن ہوئے کسی اخبار میں ایک کارٹون شائع ہوا تھا کہ جس میں ایک عرب مسلمان تلوار لے کر ایک اسرائیلی فوجی کو للکار رہا تھا اور دوسرے کارٹون میں عرب مسلمان اسرائیلی فوجی کی گولی سے مر چکا تھا اور اسرائیلی فوجی کہ رہا تھا کہ اب تلوار صرف اعزازی ملتی ہے ۔ ۔ ۔

اسلام تلوار اٹھانے کو کہتا ہے مگر تب جب آپ اسکے لئے تیار ہو جاؤ ، ہمارے نبی اکرم(ص) نے اس وقت تک تلوار نہیں اٹھائی تھی جب تک وہ مقابلے کے لئے تیار نہ ہوئے تھے ، اعلانیا تبلیغ بھی تب ہی شروع ہوئی تھی جب ایک مخصوص تعداد دائرہ اسلام میں آ چکی تھی ، اس سے پہلے اخلاق سے اور مباحث سے اور ترغیب سے اسلام کو پھیلایا جا رہا تھا ۔ ۔

اس وقت مسلمان جہاد کے لئے تیار نہیں ہیں ، ہم افرادی اور اسلحہ کی طاقت سے لیس نہیں ہیں اور جو ہیں جیسے پاکستان اور ایران انکی اپنی عوام اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فراموش کر رہی ہے ، ہمارے معاشروں میں ملا کا کردار ہے کچھ رٹے ہوئے “کلمات“ پڑھنا اور وہ دوسروں کو سیکھانا بس ۔ ۔ اور جو سیکھنے والے ہیں وہ بھی آنکھیں بند کر کے طوطے کی طرح رٹے رٹائے جملے پڑھ رہے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔

جہاں قرآن “قتال“ کا حکم دیتا ہے وہیں اپنے “گھوڑے“ بھی تیار رکھنے کا حکم دیتا ہے ، مگر اگر کوئی “گھوڑے“ کو صرف “ریس“ کا گھوڑا ہی بنا کر رکھ دے تو ؟؟؟

میں ایک عام مسلمان ہوں ، کوئی مجھے یہ بتا دے کہ “طالبان“ افغانیوں سے جہاد کر رہے ہیں ، حماس اور فتح آپس میں جہاد کر رہے ہیں ؟ ، سپاہ صحابہ اور سپاہ محمد جہاد کر رہے ہیں آپس میں ۔ ۔ وہ ایک جگہ میں نے پڑھا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں کوئی پتھر بھی اٹھاؤ نیچے سے جہادی نکلتا ہے، اس جہادی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ جہاد ہوتا کیا ہے ، میدان جنگ کیا ہے ، مالِ غنیمت کیا ہے ، جنگ کے اصول کیا ہیں ؟

میں نے اپنی کسی پرانی پوسٹ پر اپنا ایک تجربہ بیان کیا تھا کہ ایک سولہ سترہ سال کا جوان جو فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں پکڑیا گیا تو اسنے نے ایک ڈاکٹر کے قتل کی وجہ صرف یہ بتائی کہ اسکے نام میں “علی“ آتا تھا ۔ ۔ اور اسنے اسے قتل کر کہ بہت بڑا جہاد کیا ہے ۔ ۔۔ ۔

کیوں کیوں ؟؟

میرے علم میں ہے کہ اب امریکا پاکستان پر حملے کی تیاری میں مصروف ہے اور ہم سب (اس محفل سمیت) یہ بعث کر رہے ہیں کہ تصوف کا لفظ کہاں سے آیا وغیرہ ۔ ۔ ۔ نکاح میں ولی کا کیا کردار ہے ۔ ۔ ۔

اور جیسے ہی ہم موجودہ حالات پر بات کرتے ہیں تو پابندیاں لگ جاتیں ہیں ۔ ۔ بھائی اس وقت ہمارا مسلہ جہاد کرنا نہیں جہاد کی تیاری کرنا ہے اور وہ ہی سب سے بڑا بحث کا موضوع ہونا چاہیے ۔ ۔ ۔

میں بہت ساری حقیقتوں کا سامنا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا ، اسلئے کہ شاید میں بہت کم درجہ انسان ہوں ۔ ۔ عالم فاضل نہیں اور نہ ہی “ریفرنس “ دے سکتاہوں “اعلٰی“ پائے کے مگر اتنا جانتا ہوں کہ اس وقت دشمن ہمیں بھنبھوڑے دے رہا ہے اور ہم ۔ ۔ ۔ آسائشوں کی ریت میں سر دبائے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں معاف کرے (آمین)
 

بدتمیز

محفلین
واجد جہاں بات آپ سے تم پر آ جائے وہاں اسلام کی خدمت بند ہو جاتی ہے اور ذاتیات شروع ہو جاتی ہے۔
اظہر الحق۔ یہی بات میں نے بھی کئی دفعہ دہرائی ہے لیکن شائد اعزازی تلوار کے ساتھ وہاں پہنچنا ہمارا مقدر ہے جہاں تلوار بڑی جلدی پگھل جائے گی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:
اسلام تلوار اٹھانے کو کہتا ہے مگر تب جب آپ اسکے لئے تیار ہو جاؤ ، ہمارے نبی اکرم(ص) نے اس وقت تک تلوار نہیں اٹھائی تھی جب تک وہ مقابلے کے لئے تیار نہ ہوئے تھے ، اعلانیا تبلیغ بھی تب ہی شروع ہوئی تھی جب ایک مخصوص تعداد دائرہ اسلام میں آ چکی تھی ، اس سے پہلے اخلاق سے اور مباحث سے اور ترغیب سے اسلام کو پھیلایا جا رہا تھا ۔ ۔
وقت کی سب سے اہم ضرورت امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔
وحدت کے ضمن میں دو باتیں بہت اہم ہیں ،
وحدت ذات (فرد کے ظاہر اور باطن میں فرق نہ ہونا، یعنی منافقت کا خاتمہ)
وحدت افکار (ایک نظریہ ، سوچ ، فلسفہ حیات پر افرادِ معاشرہ کا متفق ہونا ، ناکہ نظریاتی غلامی کا شکار ہونا یعنی ذہنی مرعوبیت کا خاتمہ)
اظہرالحق نے کہا:
جہاں قرآن “قتال“ کا حکم دیتا ہے وہیں اپنے “گھوڑے“ بھی تیار رکھنے کا حکم دیتا ہے ، مگر اگر کوئی “گھوڑے“ کو صرف “ریس“ کا گھوڑا ہی بنا کر رکھ دے تو ؟؟؟
مسلمانوں کے لیے سائنس و تیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کرنا ناگزیر ہے۔ ہمیں مغرب کی تقلید یا جدیدیت میں صرف علم کو مدنظر رکھنا ہوگا لیکن افسوس ہے کہ صرف مغرب کے ثقافتی لنڈے کی تقلید زور و شور سے جاری ہے اور جس کی تقلید سے الٹا ہم اور غلامی کی طرف بڑھ دہے ہیں۔
اظہرالحق نے کہا:
کوئی مجھے یہ بتا دے کہ “طالبان“ افغانیوں سے جہاد کر رہے ہیں ، حماس اور فتح آپس میں جہاد کر رہے ہیں ؟ ، سپاہ صحابہ اور سپاہ محمد جہاد کر رہے ہیں آپس میں ۔ ۔
آپس کی نااتفاقیاں ، دشمن کی مضبوطی۔
اتحاد = طاقت
واصف علی واصف کا قول ہے
اسلام + فرقہ = صفر
 

اظہرالحق

محفلین
الف نظامی نے کہا:

آپس کی نااتفاقیاں ، دشمن کی مضبوطی۔
اتحاد = طاقت
واصف علی واصف کا قول ہے
اسلام + فرقہ = صفر

آپ کی بات بجا ہے ، اتحاد بہت ضروری ہے مگر پہلے ہم ایک دوسرے کو مانیں تو سہی!! ہم مسلمان فلسطین اور بوسینیا جیسے مسلوؤں پر اکھٹے نہیں ہو پائے تو باقی اتحاد کیسے ممکن ہے ، اب تو ایک نئی ٹرم نظر آ رہی ہے اتحاد کی وہ ہے “ہم خیال“ جسے کچھ لوگ طاقت بھی سمجھ رہے ہیں

رہی بات سائنس میں ترقی کی تو اپنی ایک پوسٹ کا ربط دے رہا ہوں اسی محفل میں ذرا دیکھیے گا کہ وہ کب کی پوسٹ ہے اور اسکے رپلائی کتنے ہیں

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=848


میں اور بہت سارے موجودہ سائنس میں ترقی کرنے والے مسلمانوں کو جانتا ہوں ، افسوس وہ لوگ اس لئے نامعلوم ہیں کہ میڈیا انہیں جگہ نہیں دیتا ، اور ہمارے ہیرو تو کوئی “اور“ ہیں ، یہاں کی مثال لے لیں ، کتنے لوگ ہیں جو اردو وکی پر کام کر رہے ہیں اور اردو میں نئی نئی چیزوں کا شامل کر رہے ہیں ، نبیل ہوں یا زکریا یا پھر اعجاز صاحب ، کیا ان کا کام تحقیقی نہیں ہے ؟ مگر آپ کونسے چینل پر ان کے بارے میں بتا رہے ہو ، بےشک جو لوگ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں وہ اس محفل سے استفادہ کر رہے ہیں ، مگر کیا آپنے جیوبوٹ یا آئی ٹی نیوز میں انکا نام سنا ہے اردو پیجز ڈاٹ کام سے لیکر نہ جانے کتنے لوگ ٹیکنالوجی میں کام کر رہے ہیں ، اگر ہم انہیں نہیں جانتے یا انہیں ہم جان نہیں پاتے تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کچھ کام نہیں ہو رہا ، مصر ، ایران ، لبنان ، اور یہاں امارات میں بھی کتنے ہی مسلمان سائنسدان ہیں جو تحقیقی کام کر رہے ہیں ، کاش میرے ذاتی مسائل اتنے نہ ہوتے تو ایک ایک کر کہ انکا تعارف کرواتا جو اچھے اور پکے مسلمان ہیں ، کیا آپ SETI کے پروگرام میں اس شحص کو جانتے ہیں جو کہتا ہے کہ دوسرے سیاروں پر زندگی ممکن ہے ، کیونکہ قرآن سے پتہ چلتا ہے کہ جن آگ سے بنے ہیں اور وہ ایسے سیاروں پر رہ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر صرف اتنا کہوں گا کہ اگر ہم نبیل اور زکریا جیسے لوگوں کو وہ جگہ نہیں دے پا رہے جن کے وہ مستحق ہیں تو پھر ہمارا شکوہ بے جا ہے ۔ ۔۔

اللہ ہمیں ہدایت دے (آمین)
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کیونکہ یہ سب چیزیں Parallel
میں ہوگی تب بات بنے گی کیا تمھیں پتہ نہیں کہ ایک سسٹم بنانے میں کتنی کمپنیاں حصہ لیتی ہے سوفٹ وئیر ہارڈ وئیر(چپس،انٹرفیسس، کنورٹر، ماڈو لیٹر، ۔۔۔۔)
اس طرح اسلامی معاشرے میں بھی کچھ لوگ دین کے کام کریں گے کچھ تحقیق کا کام ۔
کیا یہ اچھی بات نہیں ہیں کہ لوگوں کو خالق حقیقی کی باتیں یاد دلائی جائی
کہ اس دنیا میں کچھ بھی نیا نہیں ہے یہ پہلے سے موجود چیزیں ہے جو انسان صرف دریافت کرتا ہے ناکہ ایجاد
these are pre existing things the human being just give it a shape
اسی دنیا میں پہلے سے موجود چاہے پٹرول ہوں لوہا ہوں ایٹم بم۔۔
اللہ اکبر کبیرا
والسلام
واجد حسین
 

الف نظامی

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:
میں اور بہت سارے موجودہ سائنس میں ترقی کرنے والے مسلمانوں کو جانتا ہوں ، افسوس وہ لوگ اس لئے نامعلوم ہیں کہ میڈیا انہیں جگہ نہیں دیتا ، اور ہمارے ہیرو تو کوئی “اور“ ہیں ،
ذرائع ابلاغ کو اپنی ترجیحات واضح کرنا ہوں گی۔
اظہرالحق نے کہا:
یہاں کی مثال لے لیں ، کتنے لوگ ہیں جو اردو وکی پر کام کر رہے ہیں اور اردو میں نئی نئی چیزوں کا شامل کر رہے ہیں ، نبیل ہوں یا زکریا یا پھر اعجاز صاحب ، کیا ان کا کام تحقیقی نہیں ہے ؟ مگر آپ کونسے چینل پر ان کے بارے میں بتا رہے ہو ، بےشک جو لوگ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں وہ اس محفل سے استفادہ کر رہے ہیں ، مگر کیا آپنے جیوبوٹ یا آئی ٹی نیوز میں انکا نام سنا ہے
جیو والوں کی ای میل کی جاسکتی ہے اس بارے میں۔ کرلپ والوں اور محسن حجازی پر آج تک ذرائع ابلاغ کی نظر کرم نہیں پڑی۔
 
Top