ایک قابل توجہ اخلاقی مسئلہ

تلمیذ

لائبریرین
چلیے، اردو محفل بھی اس آفت سے بچ نہیں سکا۔ اب یہاں بھی پیشانی پر ایسے اشتہارات سے ’’مستفید‘‘ ہونا پڑ رہا ہے۔ صارفین تو رہے ایک طرف، کیا ویب سائٹیں خود اتنی بے بس ہوگئی ہیں کہ وہ ان پر چسپاں ہونے (یا کیے جانے) والے ان شیطانی اشتہارات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتیں؟
 
اسد

محفلین

مسئلہ اردو محفل پر نہیں ہے بلکہ آپ کے کمپیوٹر میں ہے۔ میں نے ابھی اوپرا 18 میں اردو محفل کا صفحہ کھولا ہے اور کوئی اشتہار نہیں ہے۔ اوپرا 18 میں کوئی ایکسٹینشن انسٹال نہیں ہے، یعنی جو کچھ ویب سائٹ دکھائے گی نظر آئے گا۔ فورم میں تحریر کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کو صاف نہیں کریں گے۔ پچھلے صفحے پر جو تجاویز ہیں ان میں سے آپ نے کن پر عمل کیا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
چلیے، اردو محفل بھی اس آفت سے بچ نہیں سکا۔ اب یہاں بھی پیشانی پر ایسے اشتہارات سے ’’مستفید‘‘ ہونا پڑ رہا ہے۔ صارفین تو رہے ایک طرف، کیا ویب سائٹیں خود اتنی بے بس ہوگئی ہیں کہ وہ ان پر چسپاں ہونے (یا کیے جانے) والے ان شیطانی اشتہارات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتیں؟
اردو محفل ہرگز کسی اشتہاری کمپنی سے منسلک نہیں ہے (میری اطلاع کے مطابق)۔ یہ کوئی وائرس وغیرہ کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ تاہم ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں
 
اردو محفل ہرگز کسی اشتہاری کمپنی سے منسلک نہیں ہے (میری اطلاع کے مطابق)۔ یہ کوئی وائرس وغیرہ کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ تاہم ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں
جی نہیں اردو ویب پر کوئی اشتہار شامل نہیں اور نہ ہی ہمارے سرور پر ایسا کوئی وائرس ہے۔ ایک آدھ دفعہ ایسا پایا گیا ہے کہ صارفین کے کمپیوٹر پر کچھ ایڈ آنز نصب ہو جاتے ہیں جو اکثر سائٹوں میں اشتہارات انجکٹ کرتے رہتے ہیں۔ :) :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
تلمیذ بھیا اور باقی محفلین جنھوں نے کچھ نکات بتائے ہیں ۔
میں اسے ایک مضمون بنانا چاہتا ہوں اگر آپ لوگ اجازت دیں ۔

میں نے تو کوئی نکتہ نہیں بتایا صاحب۔ میں تو خود ایک سائل اور اس عذاب کے متاثرین میں سے ہوں۔ لیکن لگتا ہے کہ میرا کمپیوٹر ہی بے وفائی پر تلا ہوا ہے۔ بہر حال جناب اسد, اور دیگر ماہرین کے بتائے ہوئے اُپائے پر عمل کرنے سے اب کچھ افاقہ ہے۔ سب کے لیے شکر گذاری۔
 
بی بی سی کو تو برطانوی وزارت خارجہ سے فنڈ ملتا ہے۔ ایم آئی 6 کی طرح مگر نوائے وقت وغیرہ اپنے خرچے پر چلتے ہیں پیسہ کمانے کے لئے میرے خیال کے مطابق ان کا اشتہارات پر کنٹرول نہیں ہوتا کہ کونسا اشتہار دکھایا جائے گا۔ اشتہارات کا کنٹرول اس ایجنسی کے پاس ہوتا ہے جس کو سپیس ان اخبارات وغیرہ نے بیچ ہوتی ہے۔

دراصل اشتہارات کو یہ ادارے اپنی پالیسی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں، اس کے لیے اشتہارات کے چینلز اور کونٹینٹ میں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کس کے یا کس قسم کے اشتہارات آپ کی ویب سائٹ پر نظر نہ آئیں۔ لیکن شاید جن کی ویب سائٹ پر اشتہار چل رہا ہوتا ہے یا تو وہ یہ حل نہیں جانتا یہ اس کی زحمت نہیں کرتا۔
 
ویسے ہم میں سے اکثر لوگ یوٹیوب چلانے کے لیے ہوٹ اسپوٹ شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے بھی بے ہودہ اشتہارات آجاتے ہیں۔۔۔ ۔
Ultrasurf استعمال کیجیے۔
اور میں مشورہ دوں گا Tor Browser کا
 
Top