مجھے بورلینڈ کا ٹربو اسیمبلر ورژن ٥ چاہئے تھا۔۔۔۔کسی دوست کے پاس یہ ورژن یا اس سے کوئی کمتر ہی ہو تو براہِ کرم عنائت کیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔ بندہ تاعمر دعاگو رہے گا۔۔۔۔۔
اگر اس کے ساتھ کریک بھی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔
نبیل بھیا۔۔۔۔۔آپ کے دیئے گئے لنک سے یاد آیا۔۔۔۔میرے ایک دوست نے تذکرہ کیا تھا کہ کراچی میں اسکا ایک ہمدم ویژول بیسک کی exe فائل کا سورس کوڈ اوپن کر لیتا تھا۔۔۔۔۔
ویسے کمپائلر کے الگوردھم سے واقفیت رکھنے والے حضرات کچھ پائے جاتے ہیں اس چوپال میں۔۔۔؟
سیفی بھائی، آخر ارادہ کیا ہے آپ کا۔ کہیں ونڈوز کو ڈس اسمبل کرکے دوبارہ تبدیلیوں کے ساتھ کمپائل کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے آپ۔ کمپائلر تھیوری سے میری دلچسپی اسی حد تک جتنی آپ کی پراسرار علوم سے۔۔یعنی دور سے ہی پسند ہے۔
بورلینڈ کی سائٹ پر ٹربو اسمبلر تو ہے مگر مفت نہیں ہے۔۔۔اور ہم تو ٹھہرے غریب پاکستانی۔۔۔۔۔خریدنے کی استطاعت ہی نہیں۔۔۔۔میں تو سوچ رہا تھا کہ شاید کسی کے پاس پڑا ہو تو کاسہ میں ڈال دے۔۔۔۔
سیفی بھائی میرا بتایا ہوا ربط آپ نے دیکھا نہیں؟ اس میں ٹربو اسمبلر 5 کی ڈاؤنلوڈ موجود ہے تو سہی تین حصوں میں۔ لیجیے میں براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیےدیتا ہوں۔۔
سیفی بھائی میرا بتایا ہوا ربط آپ نے دیکھا نہیں؟ اس میں ٹربو اسمبلر 5 کی ڈاؤنلوڈ موجود ہے تو سہی تین حصوں میں۔ لیجیے میں براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیےدیتا ہوں۔۔
جیسبادی، آپ کی بات اگرچہ ٹھیک ہے لیکن میں اب گوگل کی خوشنودی کی خاطر غیر ضروری طور پر محتاط نہیں ہونا چاہتا۔ میں اپنے دوستوں سے محض درخواست کروں گا کہ وہ یہاں روابط پوسٹ کرتے ہوئے اس چیز کا دھیان رکھیں کہ اس کی وجہ سے کہیں یہ سائٹ شٹ ڈاؤن نہ ہوجائے۔ اگر چہ میں اس فورم کو کوئی warez exchange کی جگہ نہیں بنانا چاہتا، لیکن اس کے ساتھ ہی مفید روابط کے پوسٹ کرنے میں کوئی ہرج بھی نہیں سمجھتا۔