ایک سوال

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی یا کوئی اور دوست یہ بتا سکیں کہ جو کتب ہم برقیا رہے ہیں، مثلاً زاویہ یا آبٍ گم وغیرہ، کیا ہم نے ان کی اجازت لی ہے؟
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
کچھ کتابوں کی اجازت اعجاز صاحب اور شگفتہ لے رہے ہیں یا لے چکے ہیں۔ کچھ کاپی‌راءٹ سے آزاد ہیں۔ باقی کا معاملہ ابھی کھٹائی میں ہے۔

اگر آپ اسی فورم میں نظر دوڑائیں تو آپ کو کاپی‌رائٹ وغیرہ کے موضوع پر کچھ تانے بانے مل جائیں گے۔

میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ کاپی‌رائٹ والی کتابوں پر کام نہ کریں مگر لوگ ہیں کہ سنتے ہی نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، ویسے اگر دوستوں سے درخواست کی جائے کہ کتاب کو برقیائے جانے کے وقت پہلا پیغام اجازت نامے کے سکین شدہ فوٹو سے شروع ہو، اور پھر کام چلتا رہے، تو کیسا ہے؟ باقی کچھ اندازہ ہو سکے کہ کس کس دوست نے کس کس کتاب کی اجازت لی ہے، کن کتب کی اجازت پر کام ہو رہا ہے اور کون سی کتب کاپی رائٹ سے آزاد ہیں، تو کام کرنا آسان ہو جائے گا۔ میں نے رضوان کی طرف سے بھیجی گئی آبٍ گم اور چراغ تلے پر اسی لئے کام نہیں شروع کیا۔زاویہ پر بھی کافی نیم دلی سے کام کر رہا ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، لیکن ہم لوگ فزیکلی مختلف جگہوں پرہیں۔ کچھ دوستوں کے پی سی پر یہ ڈیٹا غلط ثابت ہو جائے تو چند ممالک میں‌بہت گڑ بڑ ہو سکتی ہے ان کے لئے۔ اس لئے یہ سوال کیا۔دوسرا اگر اجازت نامہ کی سکین شدہ فوٹو لگی ہوگی تو سب کو کام کرنے کا حوصلہ ہوگا۔
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
قیصرانی آپ یہ بھی تو سوچیں کہ اردوویب میرے نام ہے، پکڑا تو میں ہی جاؤں گا۔

خیر اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ consensus کی کمی کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

لائبریری کا کام کافی reorganization اور professionalization مانگتا ہے۔ اس volunteer project کو manage کرنے کے لئے کچھ خیالات ہیں میرے ذہن میں جو زیادہ‌تر میں نے پراجیکٹ گٹنبرگ سے چرائے ہیں۔ جلد اس پر بات شروع کروں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

جی یہ میں‌نے آپ کی وجہ سے ہی لکھا تھا۔ :) اصل میں یہ بات اس لئے کہی کہ بعض دوست فورم پر آتے ہیں، اجازت لیتے ہیں۔ ہم ان کی بات پر یقین کر لیتے ہیں۔ کل کو وہ دوست کسی وجہ سے فورم چھوڑ جاتے ہیں تو نہ صرف قیمتی ساتھی ہاتھ سے جاتا ہے بلکہ کہ اجازت نامہ بھی اور ساری محنت کھٹائی میں‌پڑ جاتی ہے۔
بےبی ہاتھی
 
Top