مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

ماوراء

محفلین
~~
ہاں، ٹھیک ہے۔ مجھے ڈھولکی کی اچھی سی تصویر نہیں مل رہی۔ ورنہ میں سوچ رہی ہوں کہ ایک تصویر بھی لگا دوں۔ رضوان کے اب زخم ٹھیک ہوں تو تب ہی کچھ پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔ :? :D
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
جب تک اچھی نہ ملے، کوئی عام سی ہی لگا دیں۔ خبر بھی تو عام سی ہی ہے۔
بےبی ہاتھی
 
ہاں یہ بھی ہے کہ کہیں رضوان درد بھرے گیت نہ چھیڑ دیں ، خیر کوئی بات نہیں‌میں سنھبال لوں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ہاں یہ بھی ہے کہ کہیں رضوان درد بھرے گیت نہ چھیڑ دیں ، خیر کوئی بات نہیں‌میں سنھبال لوں گا
تو کیا ہوگا۔ گیت تو ہوں گے ناں؟ یہاں‌تو ابھی تک کوئی ڈھولکی کی ایک بار بھی آواز نہیں‌آئی‌:(
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~

D-Urmi-1.jpg

مجھے ایک یہ بونگی سی ڈھولکی ملی ہے۔ چلیں۔ شمشاد بھائی ذرا ٹپے شروع کر دیں۔ محب تم بھی کچھ شروع کرنا۔ میں رات کو امّی سے یاد کر کے آتی ہوں۔ :wink: :lol:
~~
 

ماوراء

محفلین
~~
زکریا، میں تو انتظار کر رہی ہوں۔ کہ آپ بھنگڑا وغیرہ شروع کریں۔ باقی تو شاید شرما رہے ہیں۔ اب کوئی گانا گانا بھی شروع کر رہا ہے یا نہیں۔ :twisted:
قیصرانی، ذرا خود آ کر یہاں بھنگڑا ڈالیں۔ دولہے سے شروع کرتے ہیں۔ یاد آیا۔ شہ بالا کون ہو گا؟؟ :wink:

~~
 
شہ بالا فرذوق ہو گا اس کا حق ہے ، آخر میٹرک کے امتحان بھی دے رہا ہے۔

بھنگڑے ذرا بعد میں ابھی ٹپے تو گا لیں ۔ تو پہلا ٹپا حاضر ہے


او مہندی تا سج دی جے نچے منڈے دی ماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ سب نے تاریخ کے متعلق پتہ کر لیا ہے؟ ایسا نہ ہو کہ یہ ٹپے بہت عرصے تک گانے پڑیں۔ ان کا مزہ دو چار دن ہی ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~

D-Urmi-1.jpg

مجھے ایک یہ بونگی سی ڈھولکی ملی ہے۔ چلیں۔ شمشاد بھائی ذرا ٹپے شروع کر دیں۔ محب تم بھی کچھ شروع کرنا۔ میں رات کو امّی سے یاد کر کے آتی ہوں۔ :wink: :lol:
~~
شکر ہے۔ بہت بہت شکریہ ماوراء کہ ڈھولکی والا وعدہ تو پورا ہوا۔ ابھی یارو کچھ ناچ نوچ لو۔ میں ہرگز برا نہیں مانوں‌گا۔ بلکہ شاید کچھ “ویل“ بھی دے دوں۔ :)
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
قیصرانی، اگر تو واقعی کوئی بات ہے تو تب صحیح بتائیں نہ۔ یہ نہ ہو کہ ہم ادھر ٹپے گا گا کر اپنا گلا خراب کر لیں۔ اور آپ آ کر کہیں کہ شادی ملتوی ہو گئی ہے۔ :? :p

چلو مجھے ٹپے نہیں آتے۔ گانا ہی چلے گا۔

ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریوں
میرے سنگ سنگ گاؤ گوریوں
شرماؤ نہ لگا کہ مہندی
ذرا تالیاں بجاؤ گوریوں
یہ گھڑی ہے ملن کی ایک سجن سے سجن کی
گیت ایسا کوئی گاؤ گوریوں
ایسی ڈھولکی بجاؤ گوریوں
ذرا ان کی بھی تال دیکھ لو
آج ان کو بھی نچاؤ گوریوں
یہ گھڑی ہے ملن کی۔۔۔



D-Urmi-1.jpg

~~
 

تیشہ

محفلین
:lol: میری جب مہندی ہوئی تھی نہ ، تو سب نے ہاتھوں پر دس کے نوٹ رکھ کے مہندی لگائی مجھے ، جب سب لگا چکے تو میں نے اسی دس کے نوٹ کو اٹھایا اور اسکی آئیسکریم منگوائی اور کھا لی کھانے کے بعد مجھے خیال آیا تھا اوہو اک دو دن میں ، میں نے تو پرایا دھن ہوجانا ہے :? :cry: تو تب یہ خیال آتے ہی رونے لگی تھی :lol: :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
باجو یہ واقعہ تو آپ کو ‘یادگار واقعات‘ والے زمرے میں لکھنا چاہیے۔
 

تیشہ

محفلین
:( :oops: مگر اب یہ میرے لئے یادگار نیہں رہے نہ ، وہ تو بس یہاں ٹپے شپے ڈھولکی شولکی بج رہی تھی تو مجھے اپنا سٹوپڈ وقت یاد آگیا تھا ،
 

شمشاد

لائبریرین
باجو یہ کیا کہہ رہی ہیں، سٹوپڈ وقت، یعنی آپ قیصرانی کو بھی یہی کہنا چاہ رہی ہیں۔ :wink:
 
Top