تعارف ایک بار پھر، میرا تعارف۔۔۔۔!

S. H. Naqvi

محفلین
ویسے تو محفل میں، میں اپنا تعارف بہت پہلے کروا چکا ہوں مگر یہ لیجیئے ایک دفعہ پھر، بورڈ کے روزانہ کے پرزور اسرار کے بعد، تازہ ترین تعارف کے ساتھ حاضر ہوں۔۔۔راوالپنڈی سے تعلق ہے،کمپیوٹر سائنس میں انٹر تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں میڈیکل کی طرف حادثاتی طور پرآیا اور اس میں "ریڈیالوجی" کے شعبے کو چنا، بعد ازاں اسی کا ہو کر رہ گیا، بھر میں نے جیسا کہ اس شعبہ کی ضرورت ہے، پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے ریڈیو گرافی میں ڈپلوما حاصل کیا اور باقاعدہ اس فیلڈ میں‌ کام شروع کر دیا۔ اور مقامی طور پر اس فیلڈ کے سب سے پرانے اور مشہور ادارے سے وابستہ ہو گیا۔ اسی دوران علامہ اقبال اوبن یونیورسٹی سے ماس کیمونیکیشن میں گریجویشن کیا اور پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے جرنلزم میں دوبارہ گریجویشن کیا، آگے جرنلزم میں ماسٹرکے ارادے ہیں جو روزوشب کی مصروفیات نے فرصت دی۔ میں‌گزشتہ قریبا 9 سال سے بحثیت میڈیکل ٹیکنولوجسٹ، سی ٹی سکین اور ایکس ریز کی فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ صبح کے اوقات میں گورنمنٹ کے ایک ہسپتال میں اور شام کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں سروس کر رہا ہوں۔ تیسری سروس تو صاحبان جانتے ہی ہوں گے کیونکہ جنازہ جائز ہوچکا ہے میرا اوریہ قریبا دو سال پہلے کا سانحہ ہے۔;)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر
لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ نام بھی بتا دیتے، کیونکہ میں آپ کا اس سے پہلے والا تعارف نہیں دیکھ پایا تھا
 

S. H. Naqvi

محفلین
ہائیں:eek: میں نے تو سوچا کے میرا نام اب تو سبھی کے علم میں ہو گا!!!! اور چھوٹا غالب بھائی آپ تو ایسے نہ کہتے کیوں کے آپ تو میرے پروفائل اور سٹیٹس کے صفحے پر آچکے ہیں۔ خیر خاکسار کو سید حفیظ حسین شاہ نقوی (سید حفیظ نقوی) لکھا اور پکارا جاتا ہے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہائیں:eek: میں نے تو سوچا کے میرا نام اب تو سبھی کے علم میں ہو گا!!!! اور چھوٹا غالب بھائی آپ تو ایسے نہ کہتے کیوں کے آپ تو میرے پروفائل اور سٹیٹس کے صفحے پر آچکے ہیں۔ خیر خاکسار کو سید حفیظ حسین شاہ نقوی (سید حفیظ نقوی) لکھا اور پکارا جاتا ہے۔
بہت زبردست
میں بھی کہوں کہ کیوں اپنے خون کی خوشبو آرہی ہے
لیکن واقعی مجھے اب سے پہلے آپ کا نام معلوم نہیں تھا
 

S. H. Naqvi

محفلین
بہت شکریہ، عارضی مکانت سکیم 3، چکلالہ کی ہے، آبائی گھر ٹینچ بھاٹہ کے نزدیک ہے۔ پرانا آبائی گھر ہری پور۔۔۔!:)
 
Top