ایوارڈز 2007

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ماورا یہ لسٹ‌چھوٹی کیوں ہو گئی ہے :)

محب علوی، یہ لسٹ چھوٹی بالکل بھی نہیں ہوئی۔ اگر آپ میری پوسٹ کا بغور مطالعہ کرتے تو میں نے کہا تھا کہ نبیل بھائی نے ابھی کچھ ایوارڈز شامل کیے ہیں۔ اور کچھ پر ابھی کام باقی ہے۔ کچھ دنوں تک انتظار کیجئے۔:)

میری نظر میں ابھی کئی اور بلامقابلہ ایوارڈز رہتے ہیں جو ان اراکین کو ملنے چاہیے۔

ماورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتابیں لکھوانے کے حوالے سے
شگفتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائبریری کے حوالے سے
وہاب اعجاز خان ۔۔۔۔۔ بہترین تنقیدی مضامین
اعجاز اختر ۔۔۔۔۔۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
امن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین انٹرویور
شاکر القادری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین خطاط
محسن حجازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین فانٹ ساز
lol۔ آپ دو مہینوں سے کہاں تھے؟ جب لسٹ کو ترتیب دیا جا رہا تھا، تب کہاں تھے ؟ جب ووٹنگ ہو رہی تھی، تب کہاں تھے؟ ووٹنگ کے بعد بھی کافی وقت تھا، تب کہاں تھے؟ میں اپنی ہر پوسٹ میں یہی شور مچاتی رہی کہ اگر کوئی نیا ایوارڈ شامل کرنا ہے تو ضرور بتائیے۔ اپنی تجاویز یا کوئی رائے بھی ضرور دیجئے۔ لیکن اس وقت کوئی بھی نہیں بولا۔ حالانکہ میں نے کچھ لوگوں سے آپ سمیت خاص طور پر ایوارڈز کے حوالے سے بات چیت کی۔ لیکن اس وقت مجھے کوئی ریسپونس نہیں ملا تھا۔ اب یہ اچانک کیسے آپ کو ان ایوارڈز کا خیال آ گیا۔؟؟
معذرت کے ساتھ۔۔۔اب میں کسی کی کوئی بات نہیں سن رہی۔اگر آپ کو ان ایوارڈز کو شامل کرنا ہے تو نبیل بھائی سے کہیں کہ وہ انھیں بھی شامل کر دیں۔

دو تین ایوراڈ اس میں بھی دیے جائیں

بہترین معاون ممبر
نیا فعال ممبر برائے سال 2007

یہ ایوارڈز ایوارڈ لسٹ میں شامل ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جناب ایوارڈز سسٹم میں نئے ایوارڈ شامل کرنے میں کوئی دیر نہیں لگتی۔ اصل مسئلہ اس مقصد کے لیے مناسب میڈل گرافکس کا ہے۔ مجھے اب تک جتنی گرافکس ملی تھیں وہ تقریباً تمام استعمال ہو چکی ہیں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کی گرافکس ملتی ہیں تو مجھے ارسال کر دیں۔ اور اگر گرافکس کے ایکسپرٹ اگر اس طرح کے میڈل تیار کرکے فراہم کر دیں تو کیا ہی بات ہو۔ :)
 

حجاب

محفلین
محفل کے منتظمِ اعلیٰ اور محفل کی پیاری پیاری لڑکیوں کا بہت شکریہ کہ آپ سب نے مجھے ووٹ دے کے میری عزت افزائی کی اور مجھے بھی زندگی میں پہلی بار ایوارڈ مل ہی گیا :)
 

امن ایمان

محفلین
آپ سب کو بہتتتتتتتتتتت سی مبارکباد :f

یقننا یہ ایوارڈ ہر جیتنے والے رکن کے یوذر نیم کے ساتھ جلوہ افروز ہوکر جیت کی یاد دلاتا رہے گا۔ :m

GN75070H13.jpg
 

ماوراء

محفلین
مزید ایوارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔


فرزانہ : بہترین رکن برائے "آپکی شاعری"
سیفی : بہترین کھیل (خط لکھنے کا کھیل)
شمشاد : پسندیدہ ناظمِ خاص
شمشاد : بہترین رکن برائے گپ شپ
مکی : اردو مقامیانہ ایوارڈ
وارث : بہترین نیا شاعر
قیصرانی : بہترین مددگار رکن
فعال لائبریری اراکین
قیصرانی
شمشاد
سیدہ شگفتہ
اعجاز اختر
محب علوی
محمد وارث
فاتح
سارہ خان
ماوراء
فرحت کیانی
جیہ
جاوید اقبال
 
ایک تو ہر اعزاز یا ایوارڈ کے ساتھ کچھ نہ کچھ مسئلہ رہ جاتا ہے میری دفعہ اب انٹر ویو کے ایوارڈ کو دیکھ لیا جائے تو لکھا ہے

محب علوی : بہترین انٹرویو کی ترکیب کا ایوارڈ
 

فاتح

لائبریرین
ایک تو ہر اعزاز یا ایوارڈ کے ساتھ کچھ نہ کچھ مسئلہ رہ جاتا ہے میری دفعہ اب انٹر ویو کے ایوارڈ کو دیکھ لیا جائے تو لکھا ہے

محب علوی : بہترین انٹرویو کی ترکیب کا ایوارڈ

"سنسان تھریڈ کے ایوارڈ کا خانہ بھی سنسان" یہ تو مبنی بر حق فیصلہ لگتا ہے۔

ہاں! انٹرویو کی "ترکیب" کی اصطلاح دیکھ کر مجھے بھی لگا کہ شاید یہ بھی زکریا صاحب کے بتائے ہوئے کھانوں کی طرح کا کوئی ایسا کھانا ہے جس کا نام میں نے بوجہ اپنے دیسی پن کے کبھی نہیں سنا۔;)
 

ماوراء

محفلین
ساجد قریشی (ماسٹر شیف) کے پاس۔;)

ان کی ایک کتاب "کھانے پکانے کا مکمل انسائیکلو پیڈیا" ہمارے ہاں باورچی خانے میں رکھی ہوئی ہے۔

فاتح، آپ کو تو پھر بھی کھانا پکانا نہیں آتا۔ وہ محب علوی کو ہی گفٹ کر دیں۔ شاید انھیں ہی کوئی کام کرنا آ جائے۔ باتیں بنانے کے علاوہ۔
 
باتیں بنانے کو ایک کام بھی گنتی ہو اور پھر یہ بھی کہتی ہو کہ کوئی کام بھی کرنا آ‌جائے۔

یا تو اپنی باتوں میں سے تضاد ختم کر لو یا میرے چھپے کاموں کو ڈھونڈ نکالو ویسے اگر حساب لگایا جائے تو یہ جملہ کہ میں باتیں بناتا ہوں تم بلامبالغہ سو دفعہ کہہ چکی ہو ;)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، آپ کو تو پھر بھی کھانا پکانا نہیں آتا۔ وہ محب علوی کو ہی گفٹ کر دیں۔ شاید انھیں ہی کوئی کام کرنا آ جائے۔ باتیں بنانے کے علاوہ۔

اگر وہ کتاب میں نے محب صاحب کو دے دی تو میری بیگم نے مجھ سے فرمانا ہے کہ "آپ بھی انہی کے پاس چلے جائیں"۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
باتیں بنانے کو ایک کام بھی گنتی ہو اور پھر یہ بھی کہتی ہو کہ کوئی کام بھی کرنا آ‌جائے۔

یا تو اپنی باتوں میں سے تضاد ختم کر لو یا میرے چھپے کاموں کو ڈھونڈ نکالو ویسے اگر حساب لگایا جائے تو یہ جملہ کہ میں باتیں بناتا ہوں تم بلامبالغہ سو دفعہ کہہ چکی ہو ;)

محب صاحب! ماوراء کے لکھے ہوئے جملے میں کوئی تضاد نہیں
شاید انھیں بھی کوئی کام کرنا آ جائے۔ باتیں بنانے کے علاوہ۔

یعنی باتیں بنانے کا کام تو آتا ہی ہے آپ کو۔ اب اس کے علاوہ اور کوئی کام بھی آ جائے۔

محب! اب آپ یہ نہ کہیے گا کہ
تم تو اپنے آدمی تھے، تم کو آخر کیا ہوا؟​
 

ماوراء

محفلین
شکریہ فاتح۔ :grin:


محب علوی، آپ کو چوتھا اور آخری باتیں بنانے (سنسان تھریڈ) کا ایوارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ عیش کریں اب۔

ویسے میں سوچ رہی ہوں آپ کو کچھ زیادہ ہی تمغے مل گئے ہیں۔ ایک مجھے عنایت کر دیں گے کیا۔۔؟؟:p
 

فاتح

لائبریرین
محب صاحب! مبارک ہو۔
آپ کے سنسان تھریڈ کے ایوارڈ کا خانہ بھی گنجان ہو گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top