ایف سی ڈگری کالج سے پاکستان مخالف لٹریچر برآمد

news1141-580x265.jpg

http://www.saach.tv/2014/01/13/news7-221/
 
کاشفی

محفلین
بہت ہی گھٹیا قسم کی صحافت ہے۔۔۔ دنیا کی عظیم شخصیات کا نام لکھتے وقت تہذیب کا دامن چھوڑ دیتے ہیں غلط صحافی حضرات۔۔۔
گاندھی جی اور جواہر لال نہرو دو الگ الگ شخصیت ہیں۔۔ ان کا نام لکھتے وقت تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے ۔۔۔
گاندھی جی کی طرزِ زندگی سے متعلق کتابیں ۔ پاکستان مخالف لٹریچر کہنا درست نہیں۔۔۔۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ بھی گاندھی جی کی عزت کرتے تھے۔۔۔
 
میرے خیال میں اتنا ناراض ہونے والی بات نہیں ہے اگر بلوچ نوجوانوں کو کوئی یہ سکھا رہا ہو کہ پاکستان اچھا نہیں اور گاندھی اور نہرو اچھے ملک کے لیڈر تھے تو ظاہر ہے یہ بات اشتعال انگیز ہوگی ہی۔ خاص طور پر جب انکی تصویریں آزاد بلوچستان کے نقشوں کے ساتھ ملیں۔
 
کاشفی

محفلین
یہ فورم پاکستانی فورم نہیں ہے۔۔یہاں لوگ گاندھی جی اور جواہر لال نہرو کا نام تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے لکھیں۔۔
پاکستان کو اچھا نہیں کہنے والوں کو بھی راہ راست پر آجانا چاہیئے ۔۔پاکستان میں بلوچستان جیسا خوبصورت صوبہ شامل ہے جہاں کے وسائل وہاں کے بڑے اور کچھ وہاں کے بڑے ہڑپ کررہے ہیں۔۔
 
کاشفی

محفلین
میری اُس وقت دنیا میں تشریف آوری نہیں ہوہی تھی۔۔ اس لیئے 1971 کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ۔:)
لیکن کسی کو کسی کے حق سے محروم رکھنا اور اس کو دیوار سے لگانا مسئلے کا دائمی حل نہیں ہے۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
میرے خیال میں اتنا ناراض ہونے والی بات نہیں ہے اگر بلوچ نوجوانوں کو کوئی یہ سکھا رہا ہو کہ پاکستان اچھا نہیں اور گاندھی اور نہرو اچھے ملک کے لیڈر تھے تو ظاہر ہے یہ بات اشتعال انگیز ہوگی ہی۔ خاص طور پر جب انکی تصویریں آزاد بلوچستان کے نقشوں کے ساتھ ملیں۔
ناراض تو کوئی وی نہیں ہورہا ہے۔۔ناراض اور وہ بھی دوسروں سے۔۔خیر۔۔
بلوچستان میں جو بھی ہورہا ہے۔۔۔اس پر مملکت کے کرتا دھرتا قابو پائیں۔سلطان قابوس کی طرح۔لیکن وہ کیا کہتے ہیں ۔۔گوڈوں شاید گٹھنا کہتے ہیں۔۔ گٹھنے میں روغنِ احمر موجود نہیں ہے اس لیئے اب تک قابو نہیں پا سکے ہیں۔۔
اور جو قابو پاتا ہے۔۔اور مملک کی رٹ کو چلینج کرنے والوں کو غاروں کے اندر ہی نیست و نابود کرتا ہے اُسے لوگ غدار کہتے ہیں۔۔ تو جن کے قول و فعل میں تضاد ہو اور جو تعصبی ہوں وہ خاک قابو پائیں گے مسائل پر۔۔:)
صرف الزامات لگائیں گے۔۔پھر اپنے لگائے گئے الزامات کو خود ہی رد کریں گے میڈیا میں آکر۔۔۔
اللہ نہ کرے وہ دن بھی آئے جب الزامات لگانے والے اپنے الزامات کی تعبیر بھی ہوتے ہوئے دیکھیں۔۔۔
 
ساجد

محفلین
نکالو تلواریں اور ہو جاؤ شروع :)
محترمین و مکرمین جبکہ ہمیں معلوم ہے کہ دونوں ہمسائے ایک دوسرے کی ٹانگ کھنچائی کرتے رہتے ہیں تو پھر جذباتی ہونے والی کیا بات ہے ۔ جب تک یہ دونوں ہمسائے اپنے اپنے اختلافات طے نہیں کر لیتے یہ خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا ۔ یہ سچ ہے کہ بھارت ، بلوچستان کی علیحدگی کو ہوا دے رہا ہے اور یہی بات سمجھنے کی ہے کہ ایسا کر کے وہ اپنی مزید تقسیم کی راہ پر چل رہا ہے اور یہی عالمی طاقتوں کا مقصود ہے کہ یہ خطہ عدم استحکام کا شکار رہے ۔
 
کاشفی

محفلین
نواب اکبر خان بگٹی اگر زندہ رہتے تو وہ صحیح بتا سکتے تھے کہ بلوچستان کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔۔۔ کم از کم وہ اتنا تو ضرور کہتے کہ وہ بھی باچا خان رحمتہ اللہ علیہ کی طرح گاندھی جی کی عزت کرتے ہیں۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
اس میں آپکے ممدوح گاندھی جی کی بے عزتی نہیں کی گئی۔
گاندھی کی عزت عزت دار لوگ کرتے ہیں جیسے قائدِ اعظم اور دیگر آل انڈیا کے مسلم لیگی اراکین۔بشمول مسلم لیگ کی فاؤنڈیشن رکھنے والوں کے۔۔۔
صرف وہی عزت نہیں کرتے جو کہ خود بھی عزت کے قابل نہ ہوں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں جیسے آپ جماعت اسلامی کے لیڈران، پی ٹی آئی کے لیڈران، ن لیگ کے لیڈران کی عزت نہیں کرتے، تو یہی کُلیہ آپ پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔
 
کاشفی

محفلین
جی ہاں جیسے آپ جماعت اسلامی کے لیڈران، پی ٹی آئی کے لیڈران، ن لیگ کے لیڈران کی عزت نہیں کرتے، تو یہی کُلیہ آپ پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔
جی بالکل اسی طرح جس طرح آپ ہمارے لیڈران کی عزت نہیں کرتے ویسا ہی میں بھی ان جماعت کے لیڈران کی عزت کرنے کو گناہ سمجھتا ہوں۔۔۔
وہ کلیہ خود پر بھی فٹ کریں۔۔۔
 
میرا خیال ہے گناہ اور ثواب کی بات ہمیں ذرا احتیاط سے کرنی چاہئے۔ ہر مسلمان عزت کا مستحق ہے اور اسکی ہمیں عزت کرنی چاہئے اور اس کام کے ثواب کی امید رکھنی چاہئے۔ البتہ جو لوگ سرعام لوگوں کو گمراہ کریں ان کو غلط باتوں کی تعلیم دیں ان کا یہ فعل عزت کے قابل نہیں بلکہ قابل مذمت ہے۔
 
بہت غلطیاں ہیں اس خبر میں ، شروع میں ایف سی کے بجائے صرف "ایف کا عطا شاہ ڈگری کالج تربت کے ہاسٹل پر چھاپہ" لکھا ہے۔ اور یہ عطاہ شاہ نہیں بلکہ عطا شاد ہے۔ عطا شاد بلوچستان کے بہت بلند پایہ شاعر تھے۔ اور میرے پسندیدہ میں سے ایک۔
 
نواب اکبر خان بگٹی اگر زندہ رہتے تو وہ صحیح بتا سکتے تھے کہ بلوچستان کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔۔۔ کم از کم وہ اتنا تو ضرور کہتے کہ وہ بھی باچا خان رحمتہ اللہ علیہ کی طرح گاندھی جی کی عزت کرتے ہیں۔۔۔
آپ نواب اکبر خان بگٹی شہید کے بارے میں اس کے علاوہ جانتے ہیں کیا ہیں جو کچھ مشرف نے تشہیر کروایا۔ اس لیے ایک محترم ہستی سے خود ساختہ خیالات نہ منسوب کریں۔
 
کاشفی

محفلین
آپ نواب اکبر خان بگٹی شہید کے بارے میں اس کے علاوہ جانتے ہیں کیا ہیں جو کچھ مشرف نے تشہیر کروایا۔ اس لیے ایک محترم ہستی سے خود ساختہ خیالات نہ منسوب کریں۔
وہ میرے لیئے محترم نہیں ہیں۔میں وہی جانتا ہوں جو سچ ہے۔۔کسی کے نام نہاد اور گھسی پٹی اور من گھڑت کہانی جاننے کا مجھے شوق نہیں۔۔جو پرویز مشرف نے کہا وہ صحیح ہے۔۔۔
لہذا جب کوئی پرویز مشرف کا نام صحیح طرح سے نہیں لکھ سکتا تو مجھے بھی چاہیئے کہ میں بھی ان لوگوں کے چاہنے والوں کا نام اسی انداز میں لکھوں جیسا وہ لکھتے ہیں ۔۔لہذا بگٹی ایک دہشت گرد تھا۔۔جسے پاک فوج نے ٹھکانے لگا دیا۔۔
کون کیسے خیالات رکھتا ہے اس کے بارے میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے ۔۔۔۔اپنے نام نہاد خیالات کو کسی کے اوپر مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ،
جو یہ جانتے ہیں وہی سچ ہے اور باقی ساری دنیا جھوٹی ہے۔
پرویز مشرف نے جو کیا وہی حق ہے، باقی سب غلط ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ سچ کو سمجھنے اور پرکھنے کی صلاحیت عطا فرمائے۔
 
وہ میرے لیئے محترم نہیں ہیں۔میں وہی جانتا ہوں جو سچ ہے۔۔کسی کے نام نہاد اور گھسی پٹی اور من گھڑت کہانی جاننے کا مجھے شوق نہیں۔۔جو پرویز مشرف نے کہا وہ صحیح ہے۔۔۔
لہذا جب کوئی پرویز مشرف کا نام صحیح طرح سے نہیں لکھ سکتا تو مجھے بھی چاہیئے کہ میں بھی ان لوگوں کے چاہنے والوں کا نام اسی انداز میں لکھوں جیسا وہ لکھتے ہیں ۔۔لہذا بگٹی ایک دہشت گرد تھا۔۔جسے پاک فوج نے ٹھکانے لگا دیا۔۔
کون کیسے خیالات رکھتا ہے اس کے بارے میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے ۔۔۔ ۔اپنے نام نہاد خیالات کو کسی کے اوپر مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔۔
آپ کہتے ہیں مشرف نے ٹھکانے لگا دیا جبکہ مشرف کہتا تھا کہ غار منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔
 
Top