ایف بی آئی حملہ آور کا آئی فون کھولنے میں کامیاب

فاتح

لائبریرین
151209193246_tashfeen_malik_rizwan_farooq_640x360_reuters.jpg

رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ نےساں برناڈینو میں حملہ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سان برناڈینو کے حملہ آور کا فون ایپل کمپنی کے مدد کے بغیر کھولنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی جانب سے دائر مقدمہ ختم کردیا گیا ہے۔

ایپل کمپنی ان عدالتی احکامات کی مزاحمت کر رہی تھی جن میں رضوان فاروق کے موبائل میں موجود مواد تک حکام کو رسائی فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔

لیکن اب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود ہی یہ کام کر لیا ہے لہذا عدالتی احکامات واپس لے لیے جائیں۔

رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ نےسان برناڈینو میں حملہ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں انھیں بھی سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار دی تھی۔

گذشتہ ہفتے پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ایک بیرونی فریق نے ایپل کی مدد کے بغیر ہی آئی فون کو ان لاک کرنے کا ایک ممکنہ طریقہ بتایا تھا۔

اس حوالے سے عدالتی کارروائی کو محکمۂ انصاف کے کہنے پر اس وقت تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے جب تک حکام آئی فون تک رسائی حاصل کرنے کے نئے طریقے کی جانچ نہیں کر لیتے۔

اس بارے میں ایپل کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انھیں یہ رسائی کیسے ملی اور انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت آئی فون کی اس کمزوری کو ان کے ساتھ ضرور شیئر کرے گی تاکہ اسے بھی آئی فون کی اس کمزوری کا علم ہو۔

پیر کو کیلیفورنیا کی وفاقی پراسیکیوٹر ایلین ڈیکر کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے ایک تیسرے فریق کی مدد حاصل کی ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تفتیش کاروں کی سان برناڈینو کے متاثرین کے لیے ایک پختہ ذمہ داری ہے۔‘

عدالتی حکم نے پرائیوسی پر ایک بحث چھیڑ دی تھی ایپل کا کہنا تھا کہ موبائل ڈیٹا تک حکام کی رسائی سے خطرناک مثال قائم ہو جائے گی۔

کمپنی کے اس فیصلے کو دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی حمایت حاصل تھی جن میں گوگل، مائکروسافٹ اور فیس بک شامل ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹی جیمز کومنے کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ان کی ملازمت کے دوران پیش آنے والا مشکل ترین سوال ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاشی کے ایسے وارنٹ کا استعمال کرتے ہوئے زندگیاں بچائی ہیں، کئی حملوں کو روکا ہے جن میں انھیں موبائل فونز کی معلومات تک رسائی دی گئی تھی۔

ماخذ
 

فاتح

لائبریرین
کچھ کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا فریق ایک اسرائیلی سیکیورٹی فرم تھی۔
جی، اسرائیلی کمپنی Cellebrite موبائل فورینسکس کے شعبے میں ایک معروف نام ہے۔اور ایف بی آئی نے سیل ای برائٹ کے ساتھ 21 مارچ کو 15،000 ڈالرز ایک کانٹریکٹ سائن کیا تھا جس کا عکس ذیل میں ہے:
Apple-FBI-Cellebrite.jpg

اور اس کے بعد ہی ایف بی آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایپل کی مدد کے بغیر ہی آئی فون ان لاک کر سکتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست ہو گا کہ اس خبر کو ایپل کمپنی اپنی ساکھ کے معاملے کے طور پر لے گی۔
 

فاتح

لائبریرین
کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست ہو گا کہ اس خبر کو ایپل کمپنی اپنی ساکھ کے معاملے کے طور پر لے گی۔
ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے کہا ہے کہ ایف بی آئی ہمیں بھی اس طریقے سے آگاہ کرے جس کے ذریعے ایپل کے فون کو ان لاک کیا جا رہا ہے تا کہ ہم اپنی پراڈکٹس کو بہتر بنا سکیں۔ :)
حالانکہ سب سے آسان طریقہ نینڈ فلیش میموری کا کلون بنا کر اس پر بروٹ فورس کے ذریعے لا تعداد مرتبہ پاس ورڈ لگانے کی کوشش کرنا اور کامیاب پاس ورڈ ملنے کی صورت میں اس پاس ورڈ کو فون پر استعمال کر کے اسے کھولنا ہے اور یقیناً ٹم کک اس سے انجان نہیں ہو گا لیکن یہ ان کی مارکیٹنگ تکنیک ہے کہ اوئے ہوئے ایسا کوئی خفیہ طریقہ جو صرف ایف بی آئی کو معلوم ہے تو ہمیں بتائے ہمارا فون تو اب تک معلوم طریقوں کے خلاف سیکیور ہے۔ :)
 
مذاق بر طرف اسے ریکوری موڈ میں ڈال کر نئی او ایس کر لیں۔
اب یہ والا مذاق ہے ریکوری موڈی پر ڈال کر بھی ٹرائی کرچکی ہوں تقریباً ہر طرح سے کوشش کرچکی ہوں نیا او ایس انسٹال ہونے کے بعد وہ ایکٹیویشن کے لیے کلاؤڈ کا پاسورڈ مانگتا ہے جو نہیں ہے :unsure:
 

فاتح

لائبریرین
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایپل نے اس اسرائیلی فرم کو خریدنے کی آفر کی ہے۔
گویا ایپل کو یہ محسوس ہوا ہے کہ سیل ای برائٹ نینڈ فلیش میموری کلوننگ کے علاوہ کسی طریقے سے ان لاک کر سکتا ہے اور یہ تکنیک صرف انہیں معلوم ہے کیونکہ سیل ای برائٹ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے:
اگر ان کا یہ دعویٰ درست ہے تو اس صورت میں ایپل کا سیل ای برائٹ خریدنے کا فیصلہ ایپل کے لیے درست ہے۔
 

arifkarim

معطل
اب یہ والا مذاق ہے ریکوری موڈی پر ڈال کر بھی ٹرائی کرچکی ہوں تقریباً ہر طرح سے کوشش کرچکی ہوں نیا او ایس انسٹال ہونے کے بعد وہ ایکٹیویشن کے لیے کلاؤڈ کا پاسورڈ مانگتا ہے جو نہیں ہے :unsure:
جب فرم ویئر ہی فلیش ہو گیا تو پہلے کیا تھا کی باقیات کیسے باقی ہیں؟
 
Top