نبیل
تکنیکی معاون
میں دھڑکتے دل کے ساتھ یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں۔ ابھی میں نے فورم کا سوفٹویر اپ گریڈ کیا ہے۔ میں نے اپ گریڈ کرنے کے لیے محض نئی تبدیل شدہ فائلوں کو پرانی کے اوپر کاپی کر دیا ہے۔ دراصل پرانی فائلوں میں میں نے اپنی طرف سے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی لہذا میں نے نئی تبدیلیوں کو من و عن قبول کر لیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ فورم کہاں کہاں چلتی ہے اور کہاں رکتی ہے۔