اپنے بارے میں۔۔۔۔۔۔کیسے لکھیں؟

مصطفے قاسم

محفلین
السلام علیکم!
جناب آج میں آپ سب سے اس مسلہ کے بارے میں رہنمائی چاہون‌گا جس میں میں کئی عرصے سے مبتلا ہوں۔ میں اپنی ویبسائٹ کے لیے about me سیکشن ابھی تک نہیں لکھ سکا۔ سمجھ نہیں آتی بات شروع کیسے اور کہاں سے کروں اور ختم کیسے کروں۔

I don't wanna make it fact and Figure section or something like a history time line

برائے مہربانی آپ میں سے کوئی میرے اس مسلے کو حل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے؟
 

مصطفے قاسم

محفلین
جناب گوگل میں تو professionall way of writing autobiography بتائے ہوئے ہیں۔ مجھے صرف اپنی چھوٹی سی ویبسائٹ کیلیے اپنی چھوٹی سی بیس سالہ کسی عا لمگیر شہرت یا کارگردگی نہیں بلکہ عام سی زندگی کا تزکرہ کرنا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپنے کسی ناکام عشق کا رونا روئیں، کسی گمنام شاعر کی غزل لکھ کر اسے اپنے نام سے منسوب کر دیں اور بال بکھیر کر دھمال ڈالتی ہوئی تصویر شامل کر دیں۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
مصطفیٰ آپ نے جس مسئلے کے لیے رہنمائی چاہی ہے۔۔میرے خیال میں وہ مسئلہ ہے ہی نہیں۔ ہر انسان اپنے بارے میں دوسرے سے بہتر سوچ سکتا ہے۔۔وہ کیا ہے۔۔اس کی زندگی کس حال میں گزر رہی ہے۔ وہ اب تک کیا حاصل کرسکا اور کیا پانے کی جستجو رکھتا ہے۔ اس کے خواب ۔۔ambitions صرف اس کو پتہ ہیں۔۔۔ہاں دوسروں کو ( جن میں دوست،فیملی ممبرز شامل ہیں ) اس صورت میں پتہ چل سکتا ہے جب وہ اس بارے میں خود بتائے گا۔۔اور یہ بول کر بھی بتایا جاسکتا ہے اور لکھ کر بھی۔
آپ اپنی سائٹ میں اگر بہت پرسنل introduction نہیں چاہتے تو۔۔۔نام وام بتانے کے بعد آپ پہلے کچھ لائنیں اپنے آج کے بارے میں لکھیں۔۔۔مطلب جو آج کل کررہے ہیں۔ پھر اپنے خواب لکھیں۔۔۔جنھیں پورا کرنا ہے۔۔اگر بولڈ ہیں تو ساتھ ساتھ ایمانداری سے اپنی خوبیاں اور خامیاں لکھیں :)۔ اس سائٹ کو بنانے کا مقصد لکھیں اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔یوں آپ کا تعارف مکمل ہوجائے گا۔
تعارف چاہے آپ کا ہو یا آپ کی سائٹ کا۔۔۔اگر باقی لوگوں کا پڑھ پڑھ کر اپنے بارے میں لکھیں گے تو وہ ادھورا سچ ہوگا جس میں کافی کچھ ادھر اُدھر سے شامل ہوجائے گا۔۔۔صرف وہی لکھیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہیں اور جو آپ ہیں وہ آپ ہی جانتے ہیں تو پھر رہنمائی یا مدد کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

فرذوق احمد

محفلین
امن ایمان نہ جانے کیوں میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں

مگر کیوں یہ میں بھی نہیں جانتا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بُرا مت مانئے گا
 
Top