اُسے اپنے کل ہی کی فکر تھی وہ جو میرا واقفِ حال تھا۔۔ڈیزائنڈ پوئیٹری

اسے اپنے فردا کی فکر تھی، جو میرا واقفِ حال تھا
وہ جو اس کی صبحِ عروج تھی، وہی میرا وقتِ زوال تھا

میرا درد کیسے وہ جانتا، میری بات کیسے وہ مانتا
وہ تو خود فنا کے سفر میں تھا، اُسے روکنا بھی محال تھا

کہاں جاؤ گے مجھے چھوڑ کر، میں یہ پوچھ پوچھ کے تھک گیا
وہ جواب مجھ کو نہ دے سکا، وہ خود سراپا سوال تھا

وہ جو اس کے سامنے آگیا، وہی روشنی میں نہا گیا
عجب اس کی ہیبتِ حسن تھی، عجب اس کا رنگِ جمال تھا

دمِ واپسی اسے کیا ہوا، نہ وہ روشنی نہ وہ تازگی
وہ ستارہ کیسے بکھر گیا، وہ تو آپ اپنی مثال تھا

وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اُسے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمال تھا

میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا، اور مجھے فقط اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی، وہ تو صرف وہم و خیال تھا

احمد ندیم قاسمی، پروین شاکر یا اعتبار ساجد ؟؟؟؟:idontknow:
 
متلاشی

محفلین
یہاں دیکھئے کہ تین شعر پروین شاکر کے لکھے ہوئے ہیں۔

تاہم مسئلہ یہاں بھی ہے۔ تیسرے شعر میں ’’۔۔۔ جسے گفتگو پر کمال تھا‘‘ مندرج ہے۔ اوزان کے مطابق یہاں ’’پر‘‘ کی بجائے ’’پہ‘‘ ہونا چاہئے۔

نیلم
متلاشی
شکریہ استاذ گرامی ۔۔۔
میں بھی تو ہو سکتا ہے ۔۔۔
جسے گفتگو میں کمال تھا۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
اچھی ڈیزائننگ ہے جناب متلاشی صاحب۔
تاہم وہ جو نیلم نے اشارہ کیا ہے

’’اسے اپنے کل ہی کی فکر تھی ۔۔‘‘ سے قطع نظر دوسرا مصرع جیسے نیلم نے لکھا ہے وزن میں ہے (چار متفاعلن) اور جیسے آپ نے ڈیزائن کیا ہے ’’۔۔۔ وہ میرا وقتِ زوال تھا‘‘ یہاں ’’وہ‘‘ محلِ نظر ہے۔

اس میں انہوں نے ایک اور شعر نقل کیا ہے:

اس سے تو گمان ہوتا ہے کہ غزل پروین شاکر کی ہے۔ آپ کی ڈیزائن کی ہوئی غزل میں یہ شعر شامل نہیں، اور شاعر کا نام احمد ندیم قاسمی لکھا ہوا ہے۔ مجھے یہ احمد ندیم قاسمی کا اسلوب لگتا نہیں۔ اس پر تصدیق یا تردید حاصل کر لینا بہتر ہے۔

توجہ فرمائیے گا۔ میں بھی دیکھتا ہوں۔
شکریہ استاذ گرامی ۔۔۔ میں نے بھی یہ غزل نیٹ پر احمد ندیم قاسمی ہی کے نام سے دیکھی تھی۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
حیرت ہوئی یہ غزل اس طرح دیکھ کر۔۔۔۔!

اتنی محنت سے غزل کو مرصع کرنے سے پیش تر یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ یہ کلام کس کا ہے۔ ورنہ شاعر کی حق تلفی بھی ہوتی ہے اور خوبصورت شاہکار (جیسا کہ ذیشان بھائی نے بنایا ہے) کا حسن بھی پس منظر میں چلا جاتا ہے۔

ویسے یہ غزل "زاہد فخری" کی ہے۔

محفل کا ایک ربط
 
میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا، اور مجھے فقط اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی، وہ تو صرف وہم و خیال تھا

احمد ندیم قاسمی، پروین شاکر یا اعتبار ساجد ؟؟؟؟:idontknow:
مرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا مجھے فخری اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی وہ تو صرف وہم و خیال تھا
زاہد فخری
 
حیرت ہوئی یہ غزل اس طرح دیکھ کر۔۔۔ ۔!

اتنی محنت سے غزل کو مرصع کرنے سے پیش تر یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ یہ کلام کس کا ہے۔ ورنہ شاعر کی حق تلفی بھی ہوتی ہے اور خوبصورت شاہکار (جیسا کہ ذیشان بھائی نے بنایا ہے) کا حسن بھی پس منظر میں چلا جاتا ہے۔

ویسے یہ غزل "زاہد فخری" کی ہے۔

محفل کا ایک ربط
NOT FOUND :(
 
شکریہ محمد احمد بھائی ۔۔۔!
دراصل آئی ٹی درسگاہ فورم پر ڈیزائننگ کا مقابلہ تھا جس کے لئے یہ غزل اسی طرح ڈیزائن کرنے کے لئے دی گئی تھی۔۔۔ سو وہ میں نے کردی ۔۔۔ اب مجھے علم نہیں کہ اس غزل کا شاعر کون ہے ؟ ابھی تک یہاں بھی متعدد شعرا کا نام آ چکا ہے ۔۔۔۔! مگر ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا کہ اصل میں غزل کس کی ہے ؟
 
کافی دیر تک ڈیزائین دیکھتا رہا
فونٹ کے تو کیا کہنے بہت ہی خوبصورت فونٹ ہے
بیک بھی بہت اچھا لگ رہا ہے
بحثیت مجموعی ایک بہت ہی دلکش ڈیزاین :)
مگر اشعار میں غلطیاں گراں گزرتی ہیں
اس کی طرف خاص دھیان رکھا کریں
صحت لفظی اور شاعر کے نام کی تصدیق پہلے کر لیا کریں
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر
شاد و آباد رہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
اس غزل کی تمام کیلی گرافی مہر نستعلیق فونٹ کی مدد سے کی گئی ہے ۔۔۔
ghazal.jpg
فردا سنا تھا۔۔۔۔ میری پسندیدہ ترین غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا اک اک شعر عمدہ ہے ۔۔ اور اس کا خط عمدہ ہے ۔ایک پیج پر اس فانٹ کو کس سافٹ وئیر سے لے کر آئے ہیں آپ ؟
 
متلاشی

محفلین
فردا سنا تھا۔۔۔۔ میری پسندیدہ ترین غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا اک اک شعر عمدہ ہے ۔۔ اور اس کا خط عمدہ ہے ۔ایک پیج پر اس فانٹ کو کس سافٹ وئیر سے لے کر آئے ہیں آپ ؟
کسی فورم پر غزل کا ٹیکسٹ یونہی دیا گیا تھا اور اسے ڈیزائن کرنے کا کمپیٹیشن تھا ۔۔۔۔ پہلے ان پیج میں ٹائپ کر کے کورل میں ڈرا میں اس کو ڈیزائن کر لیا ۔۔۔۔ :) ڈیزائننگ بھی کرتا ہوں نا کیلی گرافی ، فونٹس میکنگ ، اور ڈیزائننگ سب ساتھ ساتھ چلتا چلتا ہے ۔۔۔۔
 
اصل میں اس فورم پر احمد ندیم قاسمی کا ہی نام دیا گیا تھا ۔۔۔ :(

اصل میں مجھے پڑھ کر تھوڑا سا عجیب لگا وہ اس لیے کہ جب آپ کو کوئی غزل بہت پسند ہوتی ہے تو لگتا ہے ۔ کورل ڈرا کا نام سنا تھا اب اس کو آزما کر دیکھ لیں ۔ایڈوب فوٹو شاپ میں تو یہ فیچر ہی نہیں شاید۔۔مگر ڈئزائننگ بہت خوب کی ہے
 
Top