ايک وزير کی دوسری شادی پر

Wasiq Khan

محفلین
ايک وزير کی دوسری شادی پر

کراچي ميں کمر باندھے ہوئے سب يار بيٹھے ہيں
جو بياہے جا چکے اک بار، پھر تيار بيٹھے ہيں

جسے ديکھو وہي ہے دوسري بيوي کے چکر ميں
غنيمت ہے موحد جو يہاں دو چار بيٹھے ہيں

نہ چھيڑ اے شيخ ہم يونہي بھلے چل راہ لگ اپني
تجھے تو بيوياں سوجھي ہيں، ہم بيزار بيٹھے ہيں

نہ کرليں چار جب تک شيخ جي کيوں دم لگے لينے
وہ دو کرکے بھي کہتے ہيں کہ ہم بيکار بيٹھے ہيں

کہاں اب چين گھر کا جب سے بيوي دوسري آئي
نظر آيا جہاں پر سايہ ديوار بيٹھے ہيں

بلائے ناگہاني ہے ہوائے زوجہ ثاني
جو بيوی جيت کر اٹھے وزارت ہار بيٹھے ہيں

بھلا اپوا کي لاٹھي چين ديتي ہے کسے اظہر
سبھي شوہر يہاں بھينيں ہيں ہم لاچار بيٹھے ہيں
 
نستعلیق میں پوسٹ کر رہا ہوں

ايک وزير کی دوسری شادی پر

کراچی ميں کمر باندھے ہوئے سب يار بیٹھے ہيں
جو یياہے جا چکے اک بار، پھر تيار بیٹھے ہيں
جسے ديکھو وہی ہے دوسری بيوی کے چکر ميں
غنیمت ہے موحد جو یہاں دو چار بیٹھے ہيں
نہ چھیڑ اے شيخ ہم يونہی بھلے چل راہ لگ اپنی
تجھے تو بیویاں سوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہيں
نہ کرليں چار جب تک شيخ جی کيوں دم لگے لينے
وہ دو کرکے بھی کہتے ہيں کہ ہم بیکار بیٹھے ہيں
کہاں اب چين گھر کا جب سے بيوی دوسری آئی
نظر آيا جہاں پر سايہ ديوار بیٹھے ہيں
بلائے ناگہانی ہے ہوائے زوجہ ثانی
جو بيوی جيت کر اٹھے وزارت ہار بیٹھے ہيں
بھلا اپوا کی لاٹھی چین ديتی ہے کسے اظہر
سبھی شوہر یہاں بھینيں ہيں ہم لاچار بیٹھے ہيں
 
Top