ايک معياري قرآني فونٹ

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم!
اور کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ جیسے کوئی یونیکوڈ ویلیو لکھ کر Alt+X سے حرف میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس کے اُلٹ کیا کسی حرف سے اس کی یونیکوڈ ویلیو دیکھی جا سکتی ہے یا نہیں؟

بلال، یہ محض ایم ایس ورڈ کی ترکیب ہے کہ آلٹ ایکس سے یونی کوڈ ویلیو اور کیریکٹر تبدیل ہو جاتے ہیں، اور کسی پروگرام میں یہ ممکن نہیں میری معلومات کے مطابق۔
ورڈ میں اگر اس فانٹ کو استعمال کریں یا کسی اور کے بھی، ان کی یونی کو ویلیو ضرور مل جائے گی چاہے وہ گلائف پرائیویٹ ایریا کا ہی کیوں نہ ہو۔۔ اس کی بھی تو قدر ہوتی ہی ہے اگرچہ کسی زبان کے چارٹ میں شامل نہ ہو۔
 

بلال

محفلین
بلال، یہ محض ایم ایس ورڈ کی ترکیب ہے کہ آلٹ ایکس سے یونی کوڈ ویلیو اور کیریکٹر تبدیل ہو جاتے ہیں، اور کسی پروگرام میں یہ ممکن نہیں میری معلومات کے مطابق۔
ورڈ میں اگر اس فانٹ کو استعمال کریں یا کسی اور کے بھی، ان کی یونی کو ویلیو ضرور مل جائے گی چاہے وہ گلائف پرائیویٹ ایریا کا ہی کیوں نہ ہو۔۔ اس کی بھی تو قدر ہوتی ہی ہے اگرچہ کسی زبان کے چارٹ میں شامل نہ ہو۔

شکریہ اعجاز انکل۔۔۔ لیکن آپ نے بتایا نہیں کہ کسی کریکٹر کا یونیکوڈ م س ورڈ میں کیسے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔ دراصل میں جو کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کر رہا ہوں وہ میرا اپنا ہی بنایا ہوا ہے اور اس میں قرآن پاک کے رموزِ اوقاف نہیں ہیں اب میں اس میں یہ سب شامل کرنا چاہتا ہوں اس لئے علوی صاحب سے پوچھا ہے کہ انہوں نے کونسی یونیکوڈ ویلیو استعمال کی ہے تاکہ میں اپنے کی بورڈ میں وہ شامل کر لوں۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ۔۔۔
 

بلال

محفلین
[]
اس بارے میں پہلے بھی بہت بار بحث‌ہو چکی ہے۔ برصغیری قرآنی ویلیوذ اوپر ہیں اور باقی تمام ویلیوذ یہاں ہیں:
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf

بہت بہت شکریہ ۔۔۔ جناب کچھ لوگ مجھ جیسے بھی تو ہوتے ہیں جو محفل پر نئے آئے ہوں اس لئے پوچھ لیا تھا۔ میرے بھائی آپ کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس کے متعلق دوبارہ آگاہ کر دیا۔۔۔ ویسے یونیکوڈ چارٹ میرے پاس پہلے سے موجود تھا لیکن یہ برصغیری قرآنی ویلیوز کا نہیں پتہ تھا۔۔۔
 

arifkarim

معطل
بہت بہت شکریہ ۔۔۔ جناب کچھ لوگ مجھ جیسے بھی تو ہوتے ہیں جو محفل پر نئے آئے ہوں اس لئے پوچھ لیا تھا۔ میرے بھائی آپ کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس کے متعلق دوبارہ آگاہ کر دیا۔۔۔ ویسے یونیکوڈ چارٹ میرے پاس پہلے سے موجود تھا لیکن یہ برصغیری قرآنی ویلیوز کا نہیں پتہ تھا۔۔۔

اس میں شکریہ کی کیا بات ہے جناب! ہم تو آپ کے خادم ہیں۔ جو ویلیوز میں نے پوسٹ کی تھیں وہ سلیم فانٹ کی ہیں۔ نور قرآن فانٹ میں ان میں سے کچھ ویلیوذ موجود نہیں یا کسی اور جگہ پر ہیں۔ تمام ویلیوز دیکھنے کیلئے fontexpert کو استعمال کریں!
 
اس میں شکریہ کی کیا بات ہے جناب! ہم تو آپ کے خادم ہیں۔ جو ویلیوز میں نے پوسٹ کی تھیں وہ سلیم فانٹ کی ہیں۔ نور قرآن فانٹ میں ان میں سے کچھ ویلیوذ موجود نہیں یا کسی اور جگہ پر ہیں۔ تمام ویلیوز دیکھنے کیلئے fontexpert کو استعمال کریں!
Font Creator 5.6 kay bary may kia Khayal hy kia \app ni Use kia' may app ka dia howa fontexpert abhi download ker raha ho
bhoat bhoat shukria New Software batany ka
w.salam'
 

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
جناب امجد علوی صاحب آپ کا بنایا ہوا فانٹ بہت ہی اچھا ہے۔۔۔
آپ سے دو گزارشات تھیں وہ عرض کر رہا ہوں۔۔۔
1. میں نے م، س، ورڈ میں اس فانٹ کو استعمال کیا ہے اس میں جب آیت نمبر دیا جاتا ہے وہاں باقی سب تو ٹھیک ہیں لیکن اگر آیت کا نمبر 1 ہو تو اس میں نیچے دائیں طرف تھوڑی سی لائن بن جاتی ہے اور اسی طرح نمبر 3 پر بھی لیکن 1 والی ذرا بڑی ہے اور 3 والی بہت چھوٹی ہے۔ اس کا ایک نمونہ بھی ہے وہ دیکھ لیجئے۔ سرخ دائرہ لگایا ہے اُس پر۔۔۔
2. قرآن کے رموزِ اوقاف آیت نمبر کے اوپر نہیں آ رہے لیکن جو نمونہ پہلے میں نے اس فانٹ کا دیکھا ہے اُس میں یہ بالکل آیت نمبر پر ہی آ رہے ہیں۔۔۔ کیا میں اس میں کوئی غلطی کر رہا ہوں یا یہ واقعی ایسے ہی آنے ہیں۔۔۔ نمونے میں یہ بھی چیز دیکھ لیجئے۔۔۔
یہی دو مسئلے تھے باقی جو بھی مسائل تھے وہ باقی دوستوں نے بھی بتا دیئے ہیں۔۔۔
فانٹ بہت ہی اچھا ہے بس تھوڑا بہت ہی مسئلہ رہ گیا ہے۔۔۔ امید ہے جلد ہی یہ ایک بہت ہی معیاری قرآن فانٹ بن جائے گا۔ انشاءاللہ
ایک اور بات تھی کہ جس طرح 0610 پر "ﷺ" کی علامت ہے اور Fdfa پر پورا "ﷺ" ہے اسی طرح 0613 پر "رضی اللہ عنہ" کی علامت ہے اور E000 پر پورا "رضی اللہ عنہ" رکھا ہے آپ نے۔۔۔ اگر اسی طرح E002 پر "رحمۃاللہ علیہ" رکھ دیا جائے تو کیسا ہو گا۔ ویسے 0612 پر "رحمۃ اللہ علیہ" کی علامت تو موجود ہے یونیکوڈ میں۔۔۔
یہ میرے مشورے تھے۔ بہتر تو آپ لوگ ہی جانتے ہو کیونکہ میں تو ایک عام سا انسان ہوں جس کو ابھی ان چیزوں کی الف ب تک ٹھیک سے نہیں پتہ۔۔۔
والسلام

my.php
[/URL][/IMG]
 

arifkarim

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
جناب امجد علوی صاحب آپ کا بنایا ہوا فانٹ بہت ہی اچھا ہے۔۔۔
آپ سے دو گزارشات تھیں وہ عرض کر رہا ہوں۔۔۔
my.php
[/URL][/IMG]

بھائی جان! آپ نے جن ویلیوذ کا ذکر کیا ان میں سے اکثر سلیم فانٹ میں موجود ہیں، البتہ نور قرآن فانٹ میں ان میں ‌ان میں سے ایک بھی موجود نہیں۔ دراصل قرآن مجید ٹائپ کرتے وقت ان ویلیوذ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ویلیوذ اکثر اردو میں ہی استعمال ہوتی ہیں۔ یہ تمام آپ کو مثلا عماد فانٹ میں مل جائیں گی۔
آپ علامات کو آیت کے اختتام کی بجائے، آیت نمبر کے اختتام پر ڈالیں۔ اور وہ بھی ایک وقفہ دے کر۔ انشاءاللہ علامات درست جگہ پر لگے گیں۔
 

arifkarim

معطل
بہت اعلیٰ

a39.gif


السلام و علیکم علوی بھائی جان!

جس طرز پر آپ نے یہ تین ویلیوذ 6db + 6d6 + 6da ایک ہی جگہ پر لکھنے کا سسٹم بنایا ہے، بالکل اسی طرز پر باقی تمام علامات کو بھی وولٹ میں اس طرح define کردیں کہ ہر علامت جب دوسری علامت کے بعد لکھی جائے تو وہ پہلی علامت کے نیچے آجائے اور پہلی علامت اوپر چلی جائے۔ اور اگر تیسری علامت لکھی جائے تو وہ ان دونوں کے نیچے آجائے۔
اسی طرح عدد ۵ کے behavior کو بھی علامت والا کر دیں، یعنی کہ جب عدد ۵ کے بعد کوئی بھی علامت مثلاً 6d9 یا e01 لکھی جائے تو وہ بالکل اسی طرح react کرے جس طرح دو علامات آپس میں اوپر نیچے ملتی ہیں۔
میں جانتا ہوں کہ یہ کام وولٹ میں اتنا آسان نہیں، مگر اگر آپ اس میں کامیاب ہوئے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاءاللہ آپ ضرور ہونگے، تو یہ واقعی ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ میں نے بھی علامات کیلئے اوپر کی کسی پوسٹ میں لیگچرز کا استعمال کرنے کو کہا تھا۔ اچھا ہے اب ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ لیگچرز ہی علامات کی درستگی واحد حل ہیں۔
 

arifkarim

معطل
image_391_a46.gif


علوی صاحب: آپ نے تو کمال ہی کر دیا!


اس سیمپل میں سرخ رنگ کا متن بریکٹس والے طریقہ سے ٹائپ کیا گیا ہے۔ آیت کے نشان کے اوپر ایک علامت مثلاً ج یا لا بالکل صحیح جگہ پر لگتی ہے۔ مگر ایک سے ذائد علامات نہیں لگتی۔
اسی طرح جب اس طریقہ کے ذریعہ آیت کے نمبرز لگاتے ہیں تو ۱۲۳ تو ٹھیک لکھا جاتا ہے پر اگر صرف ۱ یا ۲ لکھا جائے تو وہ بائیں طرف ہی رہتا ہے۔

اس کے برعکس نیلے رنگ کا متن آیت نمبر کی کنجی والے طریقہ سے ٹائپ کیا گیا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس طریقہ سے آیت کے نشان کے اوپر دو علامات تو درست جگہ پر لگ جاتی ہیں ، پر اگر صرف ایک علامت مثلاً ج لکھی جائے تو وہ آگے چلی جاتی ہے۔ البتہ اس میں خوبی یہ ہے کہ آیت نمبر بالکل درست جگہ پر لگتے ہیں۔

اب آپ کی مرضی ہے کس طریقہ کو مستقبل میں اپنانا چاہیئے۔ میرا مشورہ بریکٹس والے طریقہ کو بہتر بنانے کا ہے۔، باقی جیسے آپ کو آسانی ہو۔ ۔ ۔

اسی طرح ۵ لا کو عدد ۶ کے بالکل اوپر آنا چاہئے۔ باقی تمام مسائل حل ہو چکے۔ یونیکوڈ والوں سے علامات کو دیغائن کرنے کو کہا ہے۔ انشاءاللہ جلد جواب آجائے گا۔
 

باسم

محفلین
ویب پیج میں قران کا متن دکھانے کیلیے فونٹ فیملی درکار ہے جس میں مشہور قرانی فونٹ موجود ہوں
 
السلام علیکم دوستوں
مجھے بھی قرآنی فانٹ بنانے کا تھوڑا بہت شوق ہے جس پھر میں نے کام بھی کیا ہے امجد علوی بھائی کا بنایا فانٹ دیکھ کر بہت مسرت ہوئی اللہ ان کو جزائے خیر دیں ،
 
علوی امجد صاحب میں نے قرآنی فانٹ بنانے کیلئے کورل ڈرا میں مکمل گلپ بنائے تھے جن کے سپمل پیش خدمت ہے آپ اگر اس پر فانٹ بنانا چاہیں تو مجھے خوشی ہوگی
سمپل میں نھیں بھیج سکتا To be able to post links or images your post count must be 5 or greater. You currently have 1 posts اس وجہ سے کیا کوئی اور طریقہ ہے سمپل دکھانے کا
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، آپ جلدی سے 3 پیغامات اور پوسٹ کر دیں۔ آسان طریقہ یہی ہے۔
 
Top