ايک معياري قرآني فونٹ

اور یہ رہے تصویر
viewer.php

viewer.php
 
arifkarim

معطل
نور ہدایت اور نور قرآن فانٹ کا موازنہ!

23to9pw.gif

نیلے رنگ کا متن: نور ہدایت فانٹ
سرخ رنگ کا متن: نور قرآن فانٹ

جیسا کہ ہمیں اندیشہ تھا؛ برصغیری علامات کی یونیکوڈ ویلیوذ نہ ہونے کے سبب دونوں‌ فانٹس اپنی مرضی کی ویلیوذ استعمال کرنے پر مجبور ہیں :(

اس کا مطلب یہ ہوا کہ قرآنی متن ان دونوں فانٹس میں مختلف ظاہر ہوگا۔ اسکا حل اب یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ دونوں فانٹس باہم ایک ہی ویلیوذ استعمال کریں۔ وہ اسلئے کہ ان دونوں فانٹس میں علامات کی پراگرامنگ بھی مختلف ہے۔ نور قرآن فانٹ ہر علامت لکھ سکتا ہے، جبکہ نور ہدایت فانٹ میں‌ ابھی اسکی سہولت میسر نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نور ہدایت فانٹ والے اور نور قرآن فانٹ والے باہم مل کر کام کرتے ہیں، تا اوپن ٹائپ برصغیری قرآنی فانٹ کا ایک سٹینڈرڈ وجود میں لایا جائے؟! :rolleyes:

فی الوقت نور قرآن فانٹ میں صرف آیت نمبرز کا مسئلہ ہے جسے ہم انشاءاللہ جلد حل کر دیں گے۔ ۔ ۔ :) نئے ورژن میں‌ پتہ نہیں کیوں‌ ''الم'' درست لکھی نہیں‌ جا رہی۔ علوی صاحب اس طرف توجہ فرمائیں۔
 
arshadmm

محفلین
شکریہ موازنہ کرنے کا بڑی خوشی ہوئی کہ آپ بھی ایک فونٹ پہ کام کر رہے ہیں۔ جہاں تک علامات کا تعلق ہے تو 6 پارے پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر رہے ہیں اور ان پاروں کی حد تک جو بھی علامات ہیں وہ سب یہ فونٹ سپورٹ کر تا ہے۔ اور دوسری بات ہے کہ اس میں عربی کی بورڈ والی ویلیوز کو بدل کر کے اردو والی ویلیوز لگا دی گئی ہیں۔ یعنی phonetic کی بورڈ کے ساتھ آسانی سے لکھا جا سکتا ہے اور سرچ بھی اسی کی بورڈ سے کی جا سکتی ہے۔ اور جہاں‌ تک ویلیوز کا مسئلہ ہے وہ تو ہے مجبوری۔۔۔۔۔ اس کا حل ہو سکتا ہے کہ نور ہدایت اور نور قرآن دونوں علامات کی ویلیوز شئر کر لیں۔
 
بھائی جان: یہ فانٹ میں نہیں‌ بنا رہا، بلکہ علوی امجد صاحب بنا رہے ہیں۔ لیٹسٹ ورژن یہاں‌ سے ڈاونلوڈ کرکے چیک کرلیں:http://alvitechnologies.com/downloads/Noor_e_QuranV1.7.ttf

اس میں بھی تمام فونیٹک ویلوذ ہی ہیں سوائے علامات کے۔ ۔ ۔ آپ سے رابطہ ہوا تو انکا بھی انشاءاللہ ایک سٹینٹرڈ بنائیں گے۔
 
علوی امجد

محفلین
شکریہ موازنہ کرنے کا بڑی خوشی ہوئی کہ آپ بھی ایک فونٹ پہ کام کر رہے ہیں۔ جہاں تک علامات کا تعلق ہے تو 6 پارے پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر رہے ہیں اور ان پاروں کی حد تک جو بھی علامات ہیں وہ سب یہ فونٹ سپورٹ کر تا ہے۔ اور دوسری بات ہے کہ اس میں عربی کی بورڈ والی ویلیوز کو بدل کر کے اردو والی ویلیوز لگا دی گئی ہیں۔ یعنی phonetic کی بورڈ کے ساتھ آسانی سے لکھا جا سکتا ہے اور سرچ بھی اسی کی بورڈ سے کی جا سکتی ہے۔ اور جہاں‌ تک ویلیوز کا مسئلہ ہے وہ تو ہے مجبوری۔۔۔۔۔ اس کا حل ہو سکتا ہے کہ نور ہدایت اور نور قرآن دونوں علامات کی ویلیوز شئر کر لیں۔

اللہ تعالٰی آپ کو اس کارخیر میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے!
نورہدایت فانٹ میں آپ نے جتنی محنت کی ھوگی اس کا مجھے بخوبی اندازہ ہے۔ کیونکہ میں بھی نورقرآن فانٹ کے بہتری کے لئے ہر روز ایک نئی پیچیدگی اور مسئلے سے گذرتا ہوں۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ ابھی تک ھم برصغیری قرآنی ویلیوز کے حوالے سے کوئی سٹینڈرڈ طریقہ کار وجود میں نہ لاسکے۔ اب نورہدایت فانٹ میں علامات وقوف جب لگتی ہیں تو پہلے نیچے والی علامت لگتی ہے پھر اوپر والی علامت۔ بدقسمتی سے میں جس طریقہ کار پر کام کررہا تھا اس میں پہلے اوپر والی علامت اور پھر نیچے والی علامت لگتی ہے۔ اب نتیجہ یہ ہوگا کہ خدانخواستہ مستقبل میں کسی نے قرآن پاک میں ایک فانٹ بدلا تو ساری علامات اوپر نیچے ہو جائیں گی۔ جسکو یقینا نہیں ہونا چاہیئے۔

اسی طرح کچھ علامات کی یونی کوڈ ویلیوز نہ ہونے کی وجہ سے فانٹ کی ڈیویلپمنٹ میں بے انتہا مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے برادر عارف کریم صاحب کی کافی ھمت ہے کہ وہ اس بارے میں انتہائی تگ و دو کررہے ہیں۔

اگر آپ پسند کریں‌تو اس فانٹ کے حوالے سے آنے والے مسائل کو یہاں شئیر کریں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اس بنیاد پر ایک معیاری فانٹ کے لئے طریقہ کار وضع کرلیں جوکہ مستقبل میں بننے والا ہر فانٹس کے لئے سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔
 
علوی امجد

محفلین

ماشاء اللہ برادر آپ نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر اور ہمت عطا فرمائے!۔

کسی بھی فانٹ کی تخلیق میں دو بہت اہم مراحل ہوتے ہیں ایک کیریکٹرز کی تخلیق اور دوسری اس کو فانٹ کی شکل دینا۔ دونوں کام اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ کیریکٹرز کی تخلیق سب سے مشکل کام ہے۔ تو آپ نے اتنا اہم کام سرانجام تو دے دیا اب اس کو فانٹ کی صورت بھی فراھم کردیں۔ کوئی اچھا سا فانٹ ایڈیٹر لے لیں جیسے Font Creator جوکہ نسبتا آسان ہے اس میں ان کو یکجا کرلیں۔

کوئی بھی مشکل درپیش آئے تو بلا جھجک رابطہ کرسکتے ہیں۔ میں آپ کے لئے دعاگو رہوں‌گا۔ شکریہ
 
شکریہ برادر امجد علوی میں نے اسکو کئی بار فانٹ میں تبدیل بھی کیا ہے لیکن کچھ مسائل ہے مسلا اگر ہم اس میں (ین) لکھ دیں تو اس میں ن کا لفظ بہت نیچے آجاتا ہے جسکیلئے میرے خیال میں Volt ميں کام کرنا ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ مایکروسافٹ وولٹ مجھے سرے سے سمجھ ہی نہیں آتا کیا آپ اسکے بارے میں کوئی گائیڈ فراہم کرسکتے ہے
 
آپ اور علوی صاحب ایک ہی شہر میں رہتے ہیں۔ آپ انسے ملاقات کر لیں۔ وہ آپ کی ضرور مدد کریں گے۔
 
Top