اوپن آفس میں اردو ٹائپنگ کا مسئلہ

الف عین

لائبریرین
یہ تو میں نے اکثر ہی آزمایا ہے کہ اوپن آفس میں کام کرتے وقت جہاں کوئی ایسا کیریکٹر ٹائپ کیا گیا جو
آسکی لیٹن میں شامل ہے تو اوپن آفس میں تو پوری سطر ہی غائب ہو کر ایک کے اوپر ایک کیریکٹرس نظر آنے لگتے ہیں اور کچھ ڈبّے۔ یہی صورت اوپن آفس رائٹر میں ونڈوز کلپ بورڈ سے اردو تحریر پیسٹ کرتے وقت ہوتا ہے کہ اکثر سطریں صفحے کے مارجِن (انھیں حاشیہ بھی کہنا صحیح نہیں اس لئے انگریزی لفظ ہی لکھ رہا ہوں) سے دونوں جانب باہر نکل جاتی ہیں اور درمیان میں خلائیں نظر آتی ہیں۔ لیکن م س ورڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔ پہلے میرا خیال تھا کہ اوپن آفس 2 میں شاید اس کو حل کیا گیا ہو لیکن اب تو لگتا ہے کہ اس ورژن میں یہ مسئلہ مزید گمبھیر ہو گیا ہے۔ احباب اپنے تجربات بیان کریں اور سوچیں/وضاحت کریں کہ ایسا کیوں ہو سکتا ہے۔
 
Top