ان پیچ سے کاپی پیسٹ

ابن محمد جی

محفلین
السلام علیکم میں انٹرنیٹ کے متعلق اتنا زیادہ نہیں جانتا ،میں نے فورم پر مضمون شیئر کرنے کیلئے ان پیچ میں لکھ دیا ہے ،اب وہ کاپی پیسٹ نہیں ہو رہا ہے ،اسکا کیا حل ہے؟
اگر فورم پر یا ایم ایس ورڈ میں اردو کی تحریریں ان پیچ پر کاپی پیسٹ کرنی ہو تو کیا طریقہ ہے؟
اگر کوئی ذاتی کتاب ،مضمون وغیرہ شائع کروانی ہو تو اسکا طریقہ کیا ہوتا ہے تفصیلی جواب عنایت فرمانا۔
 
ابن محمد جی

محفلین
شکریا بلال عظیم صاحب آپکا آف لائن لنک کام نہیں کر رہا ہے،دوسرا یونیکوڈ سے انپیج کا بھی طریقہ بتا دے
 
طمیم

محفلین
محترم ابرار حسین صاحب کا کنورٹر محفل پر موجود ہے۔ اس میں انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج دونوں صورتوں میں متن کو کنورٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ڈاؤنلوڈ رابطہ درج ذیل ہے
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اگر مزید معلومات درکار ہوں تو اس رابطہ پر موجود ہیں۔
پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر
 
عطاء رفیع

محفلین
الف عین صاحب کے دی ہوئی مرغی سے دونوں کام ہوسکتے ہیں، ان پیج سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان پیج۔
 
طمیم

محفلین
الف عین صاحب کے دی ہوئی مرغی سے دونوں کام ہوسکتے ہیں، ان پیج سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان پیج۔
عطاء رفیع آپ کا کام ہوجائے اچھی بات ہے ۔ میں نے تو ابرارحسین بھائی کی مرغی کا پتہ بھی بتا دیا ہے۔یہ مرغی بھی دونوں کام کرسکتی ہے(ان پیج سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان پیج) بلکہ زیادہ بہتر طریق پر یعنی مزید آپشنز کے ساتھ۔ اب اس دھاگہ پر دونوں مرغیاں پھر رہی ہیں جس کو جو پسند ہے فائدہ اُٹھائےاور یہ دونوں مرغیاں ویسے گھر کی ہیں یعنی دنوں کے مالک محفلین ہی ہیں۔
ویسے یہ دونوں مرغیاں انڈے نہیں دیتی ۔ لیکن اگر انپیج فائل میں انڈے ہوں تو شاید دے بھی دیں۔:laugh:
 
ابن محمد جی

محفلین
مرغی دانے کھا لیتی ہے پر انڈے نہیں دے رہی ہے،مرغا بھی ہو شیار ہے مگر کامیابی نہیں ہو رہی ہے
کاپی پیسٹ کا ادھر آپشن نہیں ہے،اسکا حل کیا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
شاید آپ بنیادی باتوں سے واقف نہیں ہیں۔ جب کنورٹ ہو کر ٹیکسٹ فائل بن گئی تو اس متن کو سلیکٹ کریں، کنٹرول C سے کاپی کریں اور کنٹرول V سے پیسٹ۔
 
ابن محمد جی

محفلین
الف عین صاحب کنورٹ تو تب ہو گئی جب ان پیج فائل یا یونیکوڈ فائل کنونٹر میں پہنچے گی،فرض کیا میں نے ان پیچ میں لکھا اب اسکو کنونٹر سوفٹ ویئر میں لانا ہے اب آپکے مذکورہ سافٹ ویئر میں کیسے لے کر آؤں ؟ جب سافٹ unicod slotionکو اوپن کیا تو اس پر کنورٹ کرنے والی فائل کیسے آئے گی
 
عزیزم میں نے تو شارق مستقیم والے کنورٹر کی بات کی تھی۔ اس میں پہلے ان پیج فائل کو ٹیکسٹ میں سیو کرنا پڑتا ہے، اور یہ ٹیکسٹ فائل کنورٹر میں اوپن کی جاتی ہے۔
 
ابن محمد جی

محفلین
عزیزم میں نے تو شارق مستقیم والے کنورٹر کی بات کی تھی۔ اس میں پہلے ان پیج فائل کو ٹیکسٹ میں سیو کرنا پڑتا ہے، اور یہ ٹیکسٹ فائل کنورٹر میں اوپن کی جاتی ہے۔
آپکا بہت شکریا،یہ مسکئہ تو حل ہو چکا ہے ،جو ٍفائل آپکے پاس کتاب بننے کے لئے گئی تھی ،وہ کہاں پہبچی ہے؟
 
Top