ان پیج کی کرپٹ فائل

علوی امجد

محفلین
میرے ایک دوست کو کمپیوٹر فارمیٹ کرنے کے بعد ان پیج کی تمام فائلوں کو کھولنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ میسج یہ آرہا ہے۔
2-7.gif

تمام فائلیں ان پیج کے ورژن 2.4 میں بنائی گئی تھیں۔

اردو کے تقریبا تمام کنورٹر جن میں UUS، القلم ان پیج کنورٹر، Inpage2Uni، 9to5Soft، Convert it وغیرہ آزما چکا ہوں۔ لیکن فائل ری سٹور نہیں ہورہی۔ کیا کسی دوست کے پاس اس کا کوئی حل ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ شاید آپکے دوست انپیج 2،93 استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب چونکہ اسکی رجسٹریشن اڑ گئی ہے اور پرانے انپیج2،4 پر کھولنے کی کوشش کرنے وجہ سے یہ ایرر آرہا ہے۔ ایسا کریں کہ نیا انپیج 2،93 انسٹال کر لیں ، پھر یہ فائلز اس میں کھل جائیں گی۔
 
arifkarim

معطل
یہاں سے بھی کنورٹ نہیں‌ہورہی۔
3-3.gif

ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ ہر انپیج فائل کیساتھ اسکی بیک اپ فائل بھی بنتی ہے۔ جسکے کرپٹ ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ اس بیک اپ فائل کو *.inp میں رینیم کر دیں اور دوبارہ انپیج ۲،۴ میں کھولنے کی کوشش کریں۔ ویسے حیرت ہے کہ پوری ڈسک فارمیٹ ہوگئی لیکن انپیج کی فائلز ڈیلیٹ نہ ہوئیں :confused:
 
علوی امجد

محفلین
یہ شاید آپکے دوست انپیج 2،93 استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب چونکہ اسکی رجسٹریشن اڑ گئی ہے اور پرانے انپیج2،4 پر کھولنے کی کوشش کرنے وجہ سے یہ ایرر آرہا ہے۔ ایسا کریں کہ نیا انپیج 2،93 انسٹال کر لیں ، پھر یہ فائلز اس میں کھل جائیں گی۔

ان کے پاس ان پیج 2.93 تھا ہی نہیں اس لئے ایسا ممکن نہیں۔
ویسے میں نے اس کو ان پیج 3 پر بھی کھولنے کی کوشش کی ہے لیکن وہاں بھی یہی جواب آرہا ہے۔
 
Ukashah

محفلین
شکریہ علوی امجد
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے ۔ فارمیٹ سے پہلے جو فائلیں ان پیج میں اوپن ہو جاتی تھیں اب نہیں ہوتیں ۔۔ unable to open لکھا ہوا آتا تھا ۔ کیا اس کا بھی کوئی حل ہے ؟؟؟؟؟؟
 
ijaz1976

محفلین
کیا انپیج کی کرپٹ فائل میں سے ایرر ریموو کیا جاسکتا ہے(ایسی فائل جس میں کام کے دوران ایرر آجائے اور وہ کھل نہ رہی ہو) کیا اس کا کوئی حل ہے؟
ایڈوانس شکریہ
 
dehelvi

محفلین
میرے نزدیک اس کا ایک آخری حل یہ ہے کہ جس کمپیوٹر پر ونڈوز 98 انسٹال ہو وہاں ان پیج کے ذریعے ان فائلوں کو کھولا جائے، ہوسکتا ہے کہ فائلز کھل جائیں کیونکہ ان پیج ونڈوز ایکس پی کے مقابلے میں 98 کو زیادہ سپورٹ کرتا ہے۔
 
ijaz1976

محفلین
دہلوی صاحب یہ مسئلہ ونڈوز 98 میں بھی آتا ہے اور ونڈوز ایکس پی میں بھی اور جو طریقہ آپ نے بتایا ہے اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، میرے علم میں آیا ہے کہ کسی اور طریقہ مثلاً ہیگس ایڈیٹر کی مدد سے کرپٹ بائٹس کی ویلیو تبدیل کرکے یا کرپٹ بائٹس کو ختم کرکے یا کسی اور ڈی بگنگ پروگرام کی مدد سے اس قسم کے ایررز کو ریموو کرکے فائل کو قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے اسی لئے میں نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کیونکہ ایسا ممکن ہے اور ایسا ہو بھی رہا ہے لیکن میں ذاتی طور پر کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا۔
امید ہے کہ ’’اردو ویب‘‘ کے ماہرین اس کا کوئی حل ضرور بتائیں گے کیونکہ یہاں پر بہت قابل لوگ موجود ہیں جو یقیناً اس کے متعلق بھی ضرور مدد کریں گے۔
شکریہ اللہ آپ کو اور اردو ویب کی پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے جو اردو کو انٹرنیشنل لیول پرقابل استعمال بنانے کے لئے محنت کررہے ہیں

والسلام اعجاز احمد فرام ملتان پاکستان
 
مدرس

محفلین
بھائیو ،دوستو ،بزرگو !
میرے ساتھ بھی کچھ یہی معاملہ ہے پی ایچ ڈی کا پوارا مقالہ ایک بار پرنٹ لیا تھا لیکن اب پروف بھی نہیں‌نکال سکتا فا ئلز کرپٹ ہو گئی ہیں‌
کو ئی حل ملے تو مجھے بھی بتائیں‌
شکریہ
 
ijaz1976

محفلین
برائے مہربانی اس مسئلے کا حل ضرور بتائیں، اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا
 
arifkarim

معطل
جس جس کی فائلز کرپٹ ہوئی ہیں۔ انسے گزارش ہے کہ انکو www.dropbox.com پر اپلوڈ کرکے انکے روابط یہاں فراہم کر دیں۔ یا اگر خصوصی ڈیٹا ہے تو بذریعہ ذاتی پیغام بھیج دیں۔ شکریہ
 
ijaz1976

محفلین
السلام علیکم! عارف بھائی
اگر آپ کو ایرر ریموو کرنے کا طریقہ معلوم ہے تو برائے مہربانی یہاں پر شیئر کریں تاکہ سب کا بھلا ہوجائے گا
 
بھائیو ،دوستو ،بزرگو !
میرے ساتھ بھی کچھ یہی معاملہ ہے پی ایچ ڈی کا پوارا مقالہ ایک بار پرنٹ لیا تھا لیکن اب پروف بھی نہیں‌نکال سکتا فا ئلز کرپٹ ہو گئی ہیں‌
کو ئی حل ملے تو مجھے بھی بتائیں‌
شکریہ
آپ اگر وہ فائل مجھے بھیج دیں‌تو میں کوشش کرتا ہوں کہ کوئی حل نکل آئے، ویسے میں‌محفل پر ہی ایک انپیج کنورٹر بنا چکا ہوں اور اس کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں‌،
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=26252
 
ijaz1976

محفلین
انپیج کی کرپٹ فائل حاضر ہے!!!

یہ لیں جناب انپیج کی ایرر والی فائل کا لنک اس فائل میں اگر کچھ بھی کاپی پیسٹ کیا جائے تو انپیج کریش ہوجاتا ہے یعنی بند ہوجاتا ہے اسی طرح اس فائل میں سے اگر کوئی بھی ٹیکسٹ باکس کسی نئی فائل میں پیسٹ کیا جائے تو بھی انپیج بند ہوجاتا ہے اس کے علاوہ بعض فائلز تو اس بری طرح کرپٹ ہوجاتی ہیں کہ فائل مکمل کھلنے سے پہلے ہی انپیج کریش یعنی بند ہوجاتا ہے۔

فائل کا لنک:

امید ہے کہ اب کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔
 
جناب یہ لنک درست نہیں ہے۔ اسکا پبلک لنک شیئر کریں۔
فائل پبلک فولڈر میں رکھیں۔
b141.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top