ان پیج نستعلیق فانٹ میں جوڑوں کی غلطیاں

زیف سید

محفلین
عزیز دوستو
میں نے ایک کتاب ان پیج نستعلیق فانٹ میں شائع کروانا چاہتا ہوں (ان پیج 5-3 میں)۔ ایک دوست نے بتایا کہ اس فانٹ میں جوڑوں کی غلطیاں ہیں، اور کئی جگہ لفظ کچھ کے کچھ بن جاتے ہیں۔ کتاب کی پروف ریڈنگ پہلے ہی نوری نستعلیق میں ہو چکی ہے، اور اب اتنا وقت نہیں ہے کہ ان پیج نستعلیق میں از سرِ نو پروف ریڈنگ کروائی جائے اور لگیچر کی غلطیاں پکڑی جائیں۔
اصل میں یہ فانٹ مجھے تھوڑا مختلف لگا اس لیے اسی میں کتاب چھپوانے کا ارادہ ہے۔
میں نے سرسری طور پر دیکھا ہےلیکن مجھے کوئی غلطی نظر نہیں آئی۔
کیا کسی دوست کا اس سلسلے میں کوئی تجربہ ہے کہ اس فانٹ میں کیا کیا غلطیاں ہیں؟ اور کیا دوبارہ سے پروف ریڈنگ کے بغیر کتاب چھپوانے کا خطرہ مول لیا جا سکتا ہے؟
پیشگی شکریہ!
 
Top