انڈیزائن سی ایس ۵ میں اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ!

نعیم سعید

محفلین
ارے نہیں بھائی! تعصب کی بات تو میں نے اپنے جیسوں کے لیے کی تھی، جو ’ان پیج‘ کو استعمال بھی کرتے ہیں اور اسی پر اعتراض و تنقید بھی کرتے ہیں، انہیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ آپ کی بات اپنی جگہ بالکل درست ہے اور میں کسی حد تک آپ کے مؤقف سے متفق بھی ہوں۔ دراصل میں نے تو صرف اپنے مؤقف کی تھوڑی وضاحت کی تھی، ورنہ اتنا اندازہ تو سب ہی کو ہے کہ نہ ان پیج والے آپ کے دوست ہیں اور نہ میرے دشمن ۔:winking:
اچھا کرتے ہیں آپ کہ اپنے بڑوں کی نصیحت پر عمل کرتے ہیں اور ان شاء اللہ میں بھی کوشش کروں گا کہ آیندہ اس پر عمل کرسکوں۔
ویسے یہاں گفتگو میں تو ایسی کوئی بات کسی کی طرف سے بھی نہیں ہوئی جس کے لیے معافی تلافی کی ضرورت ہو۔:biggrin:
 
عبدالحفیظ

محفلین
بہرحال جب تک آٹو کرننگ کا مسئلہ ان ڈیزائن میں حل نہں ہوگا تب تک انپیچ بہرحال بہتر آپشن ہے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
بہرحال دئے گئے لنک پر آٹو کرننگ واضح نہیں کی گئی۔ آٹو کرننگ انپیچ کی خصوصیت ہے۔ اگر انڈیزائن میں موجود ہے تو کیا عارف کریم صاحب کو پیج ٹائپ کرنے میں چند منٹ لگے ہیں یا مینول کرننگ کرنے میں ’’چند منٹ‘‘ لگے ہیں۔
 
arifkarim

معطل

انڈیزائن میں آٹو کرننگ موجود ہے۔ پر انپیج جیسی طاقتور نہیں ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
محترم عارف کریم۔ آپ نے ان ڈیزائن کے لیے فونٹس میں تبدیلی کی بات کی ہے۔ یہ تبدیلی کس قسم کی ہے؟ شاید اس کا تعلق کرننگ سے ہے کیونکہ میرے پاس کرننگ اس قدر بہتر نہیں آرہی جیسی کہ سکرین شاٹس میں دکھائی دیتی ہے۔
بہرائے کرم روشنی ڈالیے۔
 
اوپر آپشنز میں Optical کرننگ کا فیچر آن کرکے دیکھیں۔ میں کچھ دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے ان فانٹس پر مزید کام نہ کر سکا۔ انشاءاللہ جب موقع ملتا ہے تو کام آگے بڑھاتا ہوں۔
 
sharfi

محفلین
عارف بھائی! اللہ کرے کہ آپ کا پروجیکس جلد از جلد تکمیل ہوجائے تاکہ آپ اس طرف توجہ دے سکے۔ ویسے جمیل نوری نستعلیق کا کام کہاں تک پہنچا، کچھ اس کی خبر بھی سامنے آجائے۔
 
کیا تصمیم کا نیا وریژن "ان ڈیزائن سی ایس 5 مشرق وسطیٰ" میں نہیں چلتا۔ ؟ مجھے تو کچھ سمجھ ہی نہیں لگی کہ اس پلگ ان کو ان ڈیزائن میں استعمال کیسے کرنا ہے ۔ اور کیا تصمیم الیسٹریٹر کے ساتھ گزارا نہیں کرتا؟
(اور ہاں عارف یہ عمیری فانٹ مل سکتا ہے کہیں سے کچھ تجربات کرنے کا سوچ رہا تھا)
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی! اللہ کرے کہ آپ کا پروجیکس جلد از جلد تکمیل ہوجائے تاکہ آپ اس طرف توجہ دے سکے۔ ویسے جمیل نوری نستعلیق کا کام کہاں تک پہنچا، کچھ اس کی خبر بھی سامنے آجائے۔
ترسیموں کی بہتری اور کرننگ ٹیبلز کی شمولیت پر کام ہو رہا ہے۔ اسلئے نامکمل فانٹ کو جاری کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔ ایک مکمل فانٹ ہزار نامکمل فانٹس سے بہتر ہے۔
 
Top