انڈیزائن سی ایس ۵ میں اردو نستعلیق آٹو کشیدہ!

arifkarim

معطل
ان پیج 3 کا ایک جدید فنکشن آٹو کشیدہ بھی ہے۔ جسے پیج کمپوزنگ کے دوران فاصلہ کم کرنے اور خط میں خوبصورتی و ورائٹی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گو کہ اسکا استعمال اتنا عام نہیں، لیکن لمبی کتب میں اسکی مدد سے بہت جدت لائی جا سکتی ہے۔
جب سے اوپن ٹائپ نستعلیق ترسیمی خطوط کا اجراء ہوا ہے۔ ہمیشہ سے یہ خواہش ہی رہی کہ کسی طرح اوپن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پروگرامز میں اس فیچر کو لاگو کیا جا سکے۔ گو کہ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ میں کئی ہزار کشیدہ لگیچر شامل ہیں۔ پر وہ کسی بھی صورت مائکروسافٹ پراڈکٹس میں خود طور پر ظاہر نہیں ہوتے۔ اسکی بنیادی وجہ مائکروسافٹ کا بعض اہم اوپن ٹائپ ٹیبلز جیسے :
Justification Alternate <jalt> tableکی اسپورٹ نہ کرنا ہے۔
الحمدللہ اڈوبی کے پراڈکٹس میں یہ ایڈوانسڈ فیچر بہت اچھے انداز میں شامل کیا گیا ہے:
b210.gif
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کیلئے Opentypeمینو میں:
Kashidas:
b211.gif
اور پیراگراف مینو میں:
Naskh:
b212.gif
کرنا ضروری ہے۔ جسکے بعد ہر وہ فانٹ جس میں آٹو کشیدہ کی سہولت ہوگی، خودکار طور پر کشیدہ لگیچرز کا استعمال کرے گا۔ چونکہ ابھی جمیل نوری نستعلیق کا آٹو کشیدہ والا ورژن ریلیز نہیں ہوا، اسلئے اس فیچر کو Arabic Typesetting Sample یا Me-Quran فانٹ میں ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایف سیمپل یہاں ملاحظہ ہو:
http://arifkarim.no/Public/Untitled-1g.pdf
 
مدیر کی آخری تدوین:

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ! عارف بھائی۔
مزید یہ بھی بتائیں کیا لگائے گئے فٹ نوٹ کے تحت مزید فٹ نوٹ شامل کرنا ممکن ہے۔
 
محمداسد

محفلین
اچھی خبر ہے۔ پر ان کو بھی سی ایس 5 میں جاکر خیال آیا، پہلے آجاتا تو کافی بھلا ہوجاتا :cool:
 
عبدالحفیظ

محفلین
بہت خوبصورت ہے۔ تو یہ آٹو کشیدہ کے ساتھ جمیل نوری نستعلیق کب ریلیز ہو رہا ہے؟ اور کیا اس میں آٹو کرننگ بھی ہوگی؟
 
arifkarim

معطل
بہت خوبصورت ہے۔ تو یہ آٹو کشیدہ کے ساتھ جمیل نوری نستعلیق کب ریلیز ہو رہا ہے؟ اور کیا اس میں آٹو کرننگ بھی ہوگی؟

اسپر ابھی سواشز کا کام رہتا ہے۔ وہ مکمل ہوتے ساتھ ہی جاری کر دیں گے۔ آٹو کرننگ انپیج جیسی تو نہیں البتہ مائکروسافٹ ورڈ سے بہتر ہی ملے گی
 
ان پیج 3 کا ایک جدید فنکشن آٹو کشیدہ بھی ہے۔ جسے پیج کمپوزنگ کے دوران فاصلہ کم کرنے اور خط میں خوبصورتی و ورائٹی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گو کہ اسکا استعمال اتنا عام نہیں، لیکن لمبی کتب میں اسکی مدد سے بہت جدت لائی جا سکتی ہے۔
جب سے اوپن ٹائپ نستعلیق ترسیمی خطوط کا اجراء ہوا ہے۔ ہمیشہ سے یہ خواہش ہی رہی کہ کسی طرح اوپن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پروگرامز میں اس فیچر کو لاگو کیا جا سکے۔ گو کہ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ میں کئی ہزار کشیدہ لگیچر شامل ہیں۔ پر وہ کسی بھی صورت مائکروسافٹ پراڈکٹس میں خود طور پر ظاہر نہیں ہوتے۔ اسکی بنیادی وجہ مائکروسافٹ کا بعض اہم اوپن ٹائپ ٹیبلز جیسے :
Justification Alternate <jalt> tableکی اسپورٹ نہ کرنا ہے۔
الحمدللہ اڈوبی کے پراڈکٹس میں یہ ایڈوانسڈ فیچر بہت اچھے انداز میں شامل کیا گیا ہے:
b210.gif
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کیلئے Opentypeمینو میں:
Kashidas:
b211.gif
اور پیراگراف مینو میں:
Naskh:
b212.gif
کرنا ضروری ہے۔ جسکے بعد ہر وہ فانٹ جس میں آٹو کشیدہ کی سہولت ہوگی، خودکار طور پر کشیدہ لگیچرز کا استعمال کرے گا۔ چونکہ ابھی جمیل نوری نستعلیق کا آٹو کشیدہ والا ورژن ریلیز نہیں ہوا، اسلئے اس فیچر کو Arabic Typesetting Sample یا Me-Quran فانٹ میں ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایف سیمپل یہاں ملاحظہ ہو:
http://arifkarim.no/Public/Untitled-1g.pdf

یہ ایڈوبی فوٹو شاپ کا کونسا ورژن ہے ؟
ایڈوبی 7 میں تو Opentype مینیو ہی نہیں ہے ۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اختر رسول

محفلین
انڈیزائن سی ایس ۵ "میڈل ایسٹ ورژن" میں ہی ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ اخبارات کا لےآوٹ بنانا چاہتے ہیں تو اچانک انڈیزائن کریش ہو تا ہے۔ لیکن صرف وین سافٹ کے نسلعلیق ہی صحیح چلتا ہے مگر وہ تستعلیق ایرانی طرز کا ہے کو زیادہ کھڑی جگہ لیتا ہے ، ایک اڈوبی پلگ ان ہے scriba door جو RTL میں کام کر سکتا ہے۔ اگر ہم اس سافٹ ویر میں کام کریں تو بہت اچھا ہوگا۔ میری خراب اردو کے لئے میں معافی چاہتا ہوں
 
arifkarim

معطل
شاید آپکا ریم کم ہے اسلئے کریش ہو جاتا ہے۔ البتہ میں اسکرائب ڈور کے حق میں نہیں کیونکہ یہ عربی خطوط کی صرف مختصر سی اسپورٹ دیتا ہے۔
 
Top