انٹرویو انٹر ویو ود درویش لالہ

mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی، جوانی 20-25 میں ہوتی ہے، اب ہم 28-29 کے خانے میں آگئے ہیں، بزرگ ہی ہیں، ناعمہ جواب مل گیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں کیسے پہنچے تھے؟

پہلا دن اردو محفل میں کیسے گزرا تھا، اگر یاد ہو بتائیں۔

محفل کے کن دھاگوں پر سب سے پہلے جاتے ہیں؟

کن اراکین کے پیغام سب سے پہلے پڑھنا چاہتے ہیں؟

اردو محفل کی بہتری کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
 

mfdarvesh

محفلین
اردو محفل میں کیسے پہنچے تھے؟
میں ایک اور فورم کا ممبر تھا وہاں کے کسی کے دستخط میں اردو محفل کا پتہ تھا وہاں سے میں ادھر پہنچا تھا

پہلا دن اردو محفل میں کیسے گزرا تھا، اگر یاد ہو بتائیں۔
بہت خوشی ہوئی تھی کہ یہ پورا فورم ہی اردو میں ہے، میرا خیال تھا کہ نام تو انگریزی میں ہی ہوگا مگر بنانے کے بعد پتہ چلا کہ نام بھی اردو میں آ جاتا ہے، بہت حیرت ہوئی پھر میرا خیال تھا کہ اردو لکھنے کے لیے یونی کوڈ کو فعال کرنا پڑے گا مگر لکھا بھی آسانی سے گیا، سو میرا محفل پہ پہلا دن حیرتوں میں گزرا

محفل کے کن دھاگوں پر سب سے پہلے جاتے ہیں؟
کسی خاص دھاگے پہ نہیں جاتا بس تازہ ترین کو کلک کرتا ہوں، مگر مجھے ایک شکایت بھی ہے کہ یہ میرے آخری مرتبہ لاگ ان سے پوسٹیں نہیں دکھاتا، جب کہ پچھلے ورژن میں دکھاتا تھا اوراگر کچھ دیر لاگ ان کے بعد تازہ ترین پہ کلک کریں تو کوئی پوسٹ نہیں آتی

کن اراکین کے پیغام سب سے پہلے پڑھنا چاہتے ہیں؟
میں اکثر ان پوسٹوں پہ پہلے جاتا ہوں جن میں خود میں نے کچھ لکھا ہو

اردو محفل کی بہتری کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
میں تو محفل سے بہت کچھ سیکھتا ہوں اور اگر میں کچھ کر سکتا ہوں محفل کی بہتری کے لیے تو حکم فرمائیں مجھے بہت خوشی ہو گی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
محفل کے سب سے پسندیدہ رکن؟

کیا آپ کو ڈانٹ پڑی یہاں کسی سے؟

آپ کو سب سے زیادہ دلچسب کیا لگا یہاں؟

شمشاد بھائی کے جلال کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اور سعود لالہ کہ شفقت کے بارے میں؟
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگ رہا ہے کہ زینب کی طرح ناعمہ کو بھی کسی دن مکھی بنا کر دیوار سے چپکانا پڑے گا۔
 

mfdarvesh

محفلین
محفل کے سب سے پسندیدہ رکن؟
سب ہی بہت اچھے ہیں، ہر رکن کی اپنی انفرادیت ہے، میری گپ شپ تو آپ سے ہوتی ہے یا شمشاد بھائی سے

کیا آپ کو ڈانٹ پڑی یہاں کسی سے؟
اللہ کا شکر ہے ابھی تک تو محفوظ ہوں، ہاں روحانی بابا نے جاہل اور عقل سے پیدل کا خطاب ضرور دے رکھا ہے :)

آپ کو سب سے زیادہ دلچسب کیا لگا یہاں؟
پورا فورم اردو میں ہے، کیا بات ہے، میرے لیے انوکھا تجربہ تھا، اردو میں اتنا کام، مبارک باد پوری ٹیم کو

شمشاد بھائی کے جلال کے بارے میں کیا خیال ہے؟
بہت اچھے ہیں، آپ کے لیے جلالی ہوں گے، میری تو گپ شپ ہے

اور سعود لالہ کہ شفقت کے بارے میں؟
بہت اچھے اور پیار سے سمجھاتے ہیں، اللہ ان کوخوش اور آباد رکھے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کب کب آنکھیں بھر آئیں تھیں؟

خوشی میں آنسو آ جاتے ہیں؟

جب غصے میں ہوں تو کیا کرتے ہیں؟

کب خود کو بہت بے بس پایا؟

زندگی کیا ہے مختصراً بیان کریں۔

کبھی کسی سے شیدید نفرت کا احساس ہوا ہو؟

لوگ اکثر آپ کو کیا کہتے ہی؟

اگر فٹ پاتھ پہ کوئی فقیر مل جائے تو اسے دیکھ کر گزر جاتے ہیں یا کچھ دے بھی دیتے ہیں؟

آپ کا نام درویش ہے کیاآپ درویشوں پہ یقین رکھتے ہیں؟ ( یہ میں جادو ٹونے والوں کی بات نہیں کر رہی )

کس چیز کے بہت شوقین ہیں؟ کپڑوں کےیا جوتوں کے؟ کیا ان کے علاوہ بھی بالیاں وغیرہ پہنتے ہیں جو کہ آج کل کے لڑکے پہن کر سمجھتے ہیں کہ فیشن ہیں؟

سگریٹ پیتے ہیں؟
 

mfdarvesh

محفلین
کب کب آنکھیں بھر آئیں تھیں؟
ہر اس وقت جب میں مظلوم پاکستانیوں کو حالات کے آگے بے بس دیکھتا ہوں، جب وہ چاہتے ہوئے بھی ظالم سماج کو نہیں سمجھا سکتے، میرے بس چلے تو میں اس کے آنسو نکلنے سے پہلے ہی پونچھ لوں، جب ان کو کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستان ہے کر لو جو کرنا ہے اور وہ بے چارے رو کے چپ ہو جاتے ہیں کہ چلو قسمت میں یہی لکھا تھا۔

خوشی میں آنسو آ جاتے ہیں؟
ہاں آ جاتے ہیں۔ مٰیں ہر خوشی ملنے پہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، کہ میں تو اس قابل نہٰیں ہوں یہ محض اللہ کا کرم ہے مجھ گناہگار پہ

جب غصے میں ہوں تو کیا کرتے ہیں؟
غصہ بہت آتا ہے بہت کو شش کرتا ہوں قابو کرلوں بس جو سامنے ہوتا ہے دیوار پہ دے مارتا ہوں

کب خود کو بہت بے بس پایا؟
جی، بہت موقعوں پہ۔ پر اللہ تو ہے نا، وہی سب کا مددگار ہے

زندگی کیا ہے مختصراً بیان کریں۔
اللہ کی نعمت ہے، زندگی کو اللہ کی بندگی سے عبارت ہونا چاہیے

کبھی کسی سے شیدید نفرت کا احساس ہوا ہو؟
ہاں بہت ہوتا ہے، خاص کر ظالم لوگوں سے جو جان بوجھ کر کمزورں سے ناانصافی کرتے ہیں

لوگ اکثر آپ کو کیا کہتے ہی؟
میرے بارے میں تو کہتے ہیں کہ غصے کے علاوہ بھی کچھ آتا ہے

اگر فٹ پاتھ پہ کوئی فقیر مل جائے تو اسے دیکھ کر گزر جاتے ہیں یا کچھ دے بھی دیتے ہیں؟
دونوں ہیں اگر میری عقل کہے کہ ضرورت مند ہے تو دے دیتا ہوں، یہاں تو یہ ایک کاروبار ہے، باقاعدہ اڈے نیلام ہوتے ہیں

آپ کا نام درویش ہے کیاآپ درویشوں پہ یقین رکھتے ہیں؟ ( یہ میں جادو ٹونے والوں کی بات نہیں کر رہی )
جی کافی حد، جو درویش ہوں اللہ والے ہوں، صرف ھو والے نہ ہوں، جن کو دیکھ کر اسلام پہ عمل کو جی چاہے

کس چیز کے بہت شوقین ہیں؟ کپڑوں کےیا جوتوں کے؟ کیا ان کے علاوہ بھی بالیاں وغیرہ پہنتے ہیں جو کہ آج کل کے لڑکے پہن کر سمجھتے ہیں کہ فیشن ہیں؟
نہیں جی، سادہ رہنا پسند کرتا ہوں، بس ضرورت کی چیزیں رکھتا ہوں، بالیاں وغیرہ کاشوق کبھی نہیں پالا

اللہ کا شکر ہے ابھی تک محفوظ ہوں اللہ اس عادت بد سے تا عمر بچائے رکھے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
جہیز ہمارے معاشرے کی ایک لعنت ہے۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

کیا لڑکی کو شادی پر جہیز دینا چاہیے؟

اگر دینا ہی ہے تو کتنا دینا چاہیے؟

بعض لوگ اپنی برادری میں اپنی ناک اُونچی رکھنے کے لیے سود پر بہت سا قرض لے لیتے ہیں اور پھر سود در سود کی چکی میں پستے رہتے ہیں، ان کے متعلق آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟

مزید اگر آپ اس موضوع پر کچھ کہنا چاہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
جہیز ہمارے معاشرے کی ایک لعنت ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
بہت بڑی لعنت ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں، مگر ہمارے ہاں تو اس کو معیار بنا لیا گیا ہے، میں نے چند ماہ پہلے ایک بہت عجیب چیز دیکھی ہے کہ ایک صاحب نے گھر کا سارا سامان بیچ ڈالا ہے، پتہ چلا کہ بہو نیا لے کر آرہی ہےمیں نے تو ان صاحب پہ لعنت بے شمار بھیج دیں ہیں

کیا لڑکی کو شادی پر جہیز دینا چاہیے؟
بندہ بہنوں کے لیے مجبور ہوتا ہے ورنہ تو یہ معاشر ہ ان کا جینا دوبھر کردے گا، ہاں بندہ اپنے اوپر مثال قائم کر سکتا ہے، میں نے تو اپنی امی کو کہا ہوا ہے کہ میں ایک دھیلے کا جہیز نہیں لوں گا، سونے سے مجھے نفرت ہے، ان چیزوں نے ہمارے معاشرے میں نکاح کو مشکل بنا دیا ہے اور بےراہ روی عام ہو رہی ہے، میرا پکا عزم ہے کہ کم از کم میری شادی سنت کے مطابق سادگی سے ہوگی انشااللہ

اگر دینا ہی ہے تو کتنا دینا چاہیے؟
میں نے کہا نا بہنوں کے لیے تو مجبوری ہے اس لعنت کو صرف مرد ختم کر سکتا ہے اگر وہ چاہے تو

بعض لوگ اپنی برادری میں اپنی ناک اُونچی رکھنے کے لیے سود پر بہت سا قرض لے لیتے ہیں اور پھر سود در سود کی چکی میں پستے رہتے ہیں، ان کے متعلق آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟
سود لعنت اور اللہ سے جنگ ہے میں تو سادگی کو ترجیح دیتا ہوں جو اللہ نے دے دیا ہے کافی ہے اور کچھ نصیب میں ہوگا وہ بھی مل جائے گا، آخر تو موت ہی ہے سب یہیں رہ جانا ہے

مزید اگر آپ اس موضوع پر کچھ کہنا چاہیں۔
میں صرف یہی کہوں گا کہ ہمیں سنت پہ عمل کرنا ہوگا ورنہ معاشرے میں بگاڑ ہی پیدا ہو گا، ہم شادی کے دن آگ لگا کے اور فائرنگ کرکے کیسے سمجھ لیتے ہیں کہ ہماری زندگی میں ٹھنڈ رہے گی، کبھی کسی نے اللہ کو یاد کرنے کی کوشش نہیں کی اب تو مہندی کی رسم پہ تو خوف آتا ہے پتہ نہیں ہم کہاں کے مسلمان ہیں اور ہم کس طرف جا رہے ہیں
 
Top